اشاعتیں

لفظ م سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں ہاتھ منہ دھونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے ہاتھ اور  منہ  پانی صاف سے دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا ۔ اگر بیمار ہے تو شفا ء پائے گا ۔ قرض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا ۔  اور اگر دیکھے کہ بے ہاتھ دھوئے نماز پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دین ضعیف ہو گا اور اس کا مال ہاتھ سے جائے گا ۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دونوں ہاتھ سے منہ دھوتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے دوستوں سے مدد مانگے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھ اور منہ دھوتا ہے اور اس کا وضو اسی وقت ٹوٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے کسب اور کمائی میں عاجز ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا وضو ٹوٹا ہے ۔ اور پھر ہاتھ منہ دھویا ہے ۔ اور نماز شروع کی لیکن تمام نہیں کی ہے دلیل ہے کہ اس کی عمر آخر ہو گئی ہے ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کا ہاتھ اور منہ دھویا ہے ۔ اور وہ اس میں تامل کررہا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔

خواب میں مٹکا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹکا ایسی عورت ہے کہ جس کی طرف سے مٹکے کے بڑائی کے مطابق گھر میں فائدہ پہنچتا ہے ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سہ آتشہ شراب خزانہ ہے اور پانی کا مٹکا عورت ہے ۔  لیکن عورت مالدار ہوگی ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں پانی کا مٹکا ہے اور اس میں پانی پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا اور راہ خیر میں خرچ کرے گا ۔ اور خواب میں سرکہ کا مٹکا پرہیز گار آدمی ہے ۔ رو روغن اور مکھن کا مٹکا مال حال کی زیادتی پر دلیل ہے۔ اور آب ترش کا مٹکا مرد بیمار پر دلیل ہے ۔ اور روغن نفت کا مٹکا مرد کمینہ اور جوان ہے ۔ اور خواب میں مٹکا بادشاہ اور بادشاہ کے ارکان سلطنت پر دلیل ہے ۔

خواب میں کسی کا مال لوٹنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی کے مال و نعمت کو لوٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس آدمی کو غم و اندوہ اور نقصان پہنچے گا۔ جس قدر کہ لوٹا گیا ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ لوٹنے کی دلیل چار وجہ پر ہے ۔ اول ، شور ۔ دوم، نقصان ۔سوم، غم و اندوہ ۔ چہارم، ارزانی نرخ شاید کہ غنیمت سے ہو۔

خواب میں پیشانی (ماتھا) دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں پیشانی آدمی کی عزت اور مرتبہ ہے ۔کیو نکہ خدا تعالیٰ کے لئے سجدے کی جگہ ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ پیشانی کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے تونگر ہوگا۔ اوراگرکوئی شخص میں دیکھے کہ اس کی پیشانی پر نشان ہے تو دلیل ہے کہ صاحب دینداری اور پرہیز گاری میں مشہور ہو گا۔  اوراگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کی پیشانی پر مارا ہے اورخون جاری ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی اور تنگ ہوگئی ہے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے ۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس کی پیشانی اپنے حال سے پھر گئی ہے ۔  تو اس سے دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی پر بال اگے ہیں تو اس سے دلیل ہے کہ وہ قرضدار ہو گا۔ او ر اگر دیکھے کہ وہ بال سرخ یا سفید ہیں تو دلیل ہے کہ وہ قرض عیال کے باعث ہو گا۔ اوراگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی پیشانی پر ورم ہے تو یہ مال زیادہ ہونے کی دلیل ہے ۔  اوراگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی میں سے سانپ یا بچھو یا کوئی اور ...

مرے ہوئے رشتہ داروں کہ زندہ دیکھنےکی تعبیر

مرے ہوئے رشتہ داروں کہ زندہ دیکھنےکی تعبیر مردے کو زندہ حالت میں دیکھنا ان کے حق میں اچھی علامت ہے کہ ایمان پر خاتمہ ہوا ہے۔ اگر مردہ کو خواب میں دیکھنے کی کوئی اچھی صورت ہو تو اس کے لیے بہتری وبھلائی کی امید ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو یہ شیطانی کاروائی ہوسکتی ہے کیونکہ شیطان کبھی بھی اپنے آپ کو اس طرح کسی مردہ انسان کی ناپسندیدہ صورت میں بھی پیش کرتا ہے 'جس سے زندہ انسان کو حزن وملال ہو کیونکہ شیطان کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسے کام کرے' جن سے مومنو ں کو غم وفکر اور حزن وملال لاحق ہو جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿إِنَّمَا النَّجوىٰ مِنَ الشَّيطـٰنِ لِيَحزُنَ الَّذينَ ءامَنوا وَلَيسَ بِضارِّ‌هِم شَيـًٔا إِلّا بِإِذنِ اللَّهِ ۚ... ﴿ ١٠ ﴾... سورة المجادلة ’’(کافروں کی) سرگوشیاں تو شیطان (کی حرکات ) سے ہیں'(جو) اس لیے(کی جاتی ہیں) کہ مومن (ان سے) غم ناک ہوں جب کہ وہ (شیطان) اذن الہی کے بغیر انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔‘‘ لہذا انسان اگر کسی مردہ کے حوالہ سے خواب میں کوئی ناپسندیدہ بات دیکھے 'تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے شیطان اور اس برے خواب کے شر سے پناہ مانگ...

خواب میں مچھر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ مچھر کو خواب میں دیکھنا ایک ذلیل اور خوار اور نکما آدمی ہے کہ تھوڑا اور ذلیل کام کرتا ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ مچھر سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ کمزور آدمی سے جھگڑا اور تنازعہ کرے گا۔  اوراگر دیکھے کہ مچھر کو نگل گیا ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ ذلیل ہے کہ ذلیل آدمی کے ساتھ کام میں مشغول ہو گا اور اس سے اس کو تھوڑی چیز ملے گی۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہت سے مچھر اس کے جسم پر جمع ہو کر اس کو کاٹتے ہیں تو دلیل ہیکہ عام لوگوں کی زبان پر چڑھے گا اور ان سے نقصان ہو گا ۔  بلکہ اس کو ضرر اور سخت نقصان پہنچے گا ۔ کیونکہ مچھر آدمی کا خون چوستا ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ مچھر اس کے کان یا ناک میں گھس گیا ہے اور اس سے اس نے تکلیف پائی ہے تواس سے دلیل ہے کہ اس کو کسی کمزور آدمی سے رنج اور دکھ ضرور پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بہت سے مچھر اس کے گھر میں آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسکو غم و اندوہ حاصل ہوگا ۔ اوراگر دیکھے کہ مچھروں سے غلبہ کیا ہے اور اس کے گھر میں ...

خواب میں مونچھیں دیکھنا

مونچھ خواب میں دیکھنا ہیبت مردلیل ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی مونچھ کسی نے قینچی سے درست کی ہے تو اس کی تاویل نیک ہے ، اس کو نقصان ہو گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی مونچھیں درست کرنے کی وقت جسم سے گر گئی ہے تو مرد کے نقصان ہیبت کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہا گر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی مونچھیں دراز ہو گئی ہیں تو یہ طاقت کی دلیل ہے۔ اوراگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کی مونچھ اکھیڑ دی ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا ۔  اوراگر خواب میں دیکھا ہے کہ مونچھ سفید ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ باکر دنی کار سے رکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی مونچھیں ہیں ۔ اگر لمبی ہیں تو دلیل غم و اندوہ ہے اور اگر چھوٹی ہیں تو عزت و جاہ اور حصول مراد کی دلیل ہے۔

خواب میں مرجھائی ہوئی چیز کو دیکھنا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسردہ (افسردہ کھانا : مر جھائی ہوئی چیز کو دکھانا ) کھانا غم اور اندوہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ افسردہ چیز کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو غم اور اندوہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے افسردہ چیز دی ہے اور اس نے کھالی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے ساتھ جنگ (جنگ و خصومت :لڑائی جھگڑا وغیرہ ) اور خصومت میں پڑے گا اور اگر نہیں کھائی ہے تو غم نہ ہونے کی دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسردہ کا کھانا دلیل ہے کہ وہ جنگ و خصومت میں پڑے گا ۔ حاصل یہ ہے کہ افسردہ چیز کے کھانے میں کچھ فائدہ نہیں ہے۔

خواب میں اللہ سے بخشش مانگنا, گناہوں کی معافی مانگنا

استغفار کے لفظی معنی ہیں ، گناہوں کی معافی مانگنا ۔استغفر اللہ کہنا۔ حق تعالیٰ سے بخشش طلب کرنا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں استغفار کرے تودلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو مال اور فرزند عطا کرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ واستغفروا ربکم انہ کان غفار یرسل السماء علیکم مدراراویمہکم با مول و بنین(اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگو، کیونکہ وہ بخشنے والا ہے ۔ تم پر موسلادھار بارش کرے گا اور مال و اولاد سے مدد کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شحض خواب میں استغفار کرنا چار وجہ پر ہے۔  اول ،مال ۔دوم، فرزند ۔ سوم ، حق تعالیٰ سے بخشش ۔ چہارم ، گناہوں سے توبہ۔ اسطرلاب:(علم نجوم کا وہ آلہ جس سے آفتاب اور ستاروں کی بلندی معلوم کی جاتی تھی ):  حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اسطرلاب کی تاویل بادشاہ کے مصاحب اور سردار ہیں اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس اسطرلاب ہے یا خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ سلطانی مصاحبوں میں ہو گا اور قوم کاسردار ہوگا۔  اوراگردیکھے کہ اسطرلاب گم ہو...

خواب میں مازو کھانا

خواب میں مازو کھانا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ درخت سے مازو جمع کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے مال جمع کرے گا اور اگر بیمار دیکھے کہ اس کے پاس مازو کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ تو مال مکروہ پر دلیل ہے۔ اوراگر دیکھے کہ مازو کھاتا ہے دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔  اور اگر مازو زرد ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ اور سبز اور سیاہ مازو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مازو چار وجہ پر ہے: (1) مال مکروہ (2) غم و اندوہ (3) بیماری (4) رنج اور سختی۔

خواب میں ماش دیکھنا

خواب میں ماش دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر پختہ ماش خواب میں دیکھے تو تھوڑی خیر پر دلیل ہے اور خام کا کھانا اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں ماش ہیں اور لوگوں میں تقسیم کر رہا ہے۔ دلیل ہے کہ بے غم ہو گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ماش خشک و تر یا خام اور پختہ دیکھنا غم اور اندوہ پر دلیل ہے۔

خواب میں مرغی دیکھنا

خواب میں مرغی دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرغی خام یا کنیز پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مرغی خریدی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا یا خادم مزدوری پر لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی اور بے انداز مرغیاں ہیں۔  دلیل ہے کہ ریاست اور سرداری پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغی کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خادموں سے مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغی ذبح کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا اس کے غلام کا فرزند یا اس کی کنیز کسی بلا میں گرفتار ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس مرغی کا انڈہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی یا خادموں سے مال حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرغی با جمال عورت ہے۔ اور سیاہ مرغی کو دیکھنا چتلی مرغی سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مرغی نے اس کے گھر میں مرغی کی طرح آواز دی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب نا خوش بات سنے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے خواب ...

خواب میں مردار سنگ کھانا

خواب میں مردار سنگ کھانا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مردار سنگ کو دیکھنا بیماری ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مردار سنگ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیماری سے خوف ہلاکت ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مردار سنگ کسی کو بخشا ہے یا اس نے بیچا ہے دلیل ہے کہ رنج اور بیماری سے امن میں ہو گا۔ اور مردار سنگ زرد رنگ کا بیماری اور اندوہ ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مردار سنگ دیکھنا تین وجہ پر ہے: (1) رنج (2) بیماری (3) عذاب او شکنجہ ۔

خواب میں مرنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ مرا ہے اور لوگ اس پر روتے اور زاری کرتے ہیں یا اس کو باندھ کر کفن میں لپیٹا ہے یا جنازے میں رکھ کر قبر میں ڈالا ہے۔ یہ سب اس کے دین کے فساد پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پھر اس کے تئیں قبر سے اٹھا کر نکالا ہے تو اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو قبر میں رکھ کر اس پر مٹی ڈالی ہے اور لوگ واپس آ گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دین کبھی اصلاح نہ پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اگر دیکھے کہ مرا ہے اور جلدی جنازے پر رکھا ہے اور لوگوں نے اس کو اٹھا لیا ہے اور بہت لوگ اس کے جنازے کے پیچھے جا رہے ہیں۔ دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی اور حکومت پائے گا۔ لیکن ان پر ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ تھا اور زندہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو کہا ہے کہ تو کبھی نہ مرے گا۔ دلیل ہے کہ جہاد میں شہید ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مرا ہے اور کسی نے اس پر گریہ وزاری نہیں کی ہے اور اس کے جنازے کے پیچھے کوئی نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خانہ ویران ہرگز آباد نہ ہو گا۔ اور اگر خواب ...

خواب میں مزدور دیکھنا

خواب میں مزدور دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں ہیں اور کام کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا بادشاہ کے خویشوں سے جھگڑا ہو گا اور ان سے جدائی ڈھونڈے گا۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں کے گھر میں مزدوری کرتا ہے۔  دلیل ہے کہ سخت کام میں گرفتار ہو گا اور صاحب خانہ کو کسی سے نزاع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں کام کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ غمگین ہو گا۔  حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں خاک لاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل ہو گی۔ اور اس کے خلاف نقصان مال پر دلیل ہے۔

خواب میں محراب میں نماز پڑھنا

خواب میں محراب میں نماز پڑھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ محراب میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو صالح فرزند کی بشارت ہو گی۔چنانچہ  حضرت ذکریا علیہ السلام کی بابت فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ وھو قائم یصلی فی المحراب (وہ کھڑا محراب میں نماز پڑھ رہا تھا) اگر دیکھے کہ نماز وقت پر پڑھی ہے۔  دلیل ہے کہ اس کا فرزند صالح ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ محراب میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ نماز میں سستی کرے گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے محراب کی عمارت بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند عالم اور دانا ہو گا۔  اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اپنا مال خرچ کرے گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں محراب کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) امام (2) بادشاہ (3) قاضی (4) کوتوال (5) لوگوں کا ایلچی ہے۔

خواب میں مرز نگوش دیکھنا

خواب میں مرز نگوش دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مرزنگوش سونگھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مبارک اور ایماندار صاحب علم و دانائی لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرزنگوش جگہ سے اکھاڑی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا بیٹا بیمار ہو گا اور اگر فرزند نہیں تو خود غم و اندوہ میں مبتلا ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ملک کی زمین میں بہت سی مرزنگوش اگی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مصلح بہت سے لوگ ہوں گے۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرزنگوش کا درخت وہ ہوتا ہے جو شخص اس کے اہل خانہ میں سے اس کو بہت چاہتا ہے۔ اگر دیکھے کہ مرزنگوش زرد اور پژمردہ ہے۔ دلیل ہے کہ وہ شخص مفسد اور بے نصیب ہو گا۔

خواب میں مرغا دیکھنا

خواب میں مرغا دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے جس قدر پرندہ خواب میں زیادہ بڑا ہو گا۔ دلیل ہے کہ ہمت سے بڑے کو طلب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے پرندے کسی جگہ میں آوازیں کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس موضع والوں کو غم اور مصیبت پہنچے گی۔  اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مرغ کا انڈا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مرغ اس سے باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام بلند ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ اس کے ہاتھ میں مرا ہے۔  دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغ کی پشت پر بوجھ رکھا ہوا ہے دلیل ہے کہ اس شخص سے جو اس مرغ کی طرف منسوب ہے اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ اس کے جسم سے تازہ گوشت لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی اس کا مال زور سے لے گا۔  اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم سے گوشت کا ٹکڑا مرغ کے آگے ڈالتا ہے دلیل ہے کہ اپنے مال میں سے کوئی چیز کسی کو بخشے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ نے گوشت کا ٹکڑا ہڈی سمیت اس کے آگے ڈالا ہے دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور ہر ایک مرغ کی تاویل...

خواب میں مرغابی دیکھنا

خواب میں مرغابی دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مرغابی کے دوسرے مرغوں سے تاویل بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغابی پکڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے۔ دلیل ہے کہ مال و نعمت اور بزرگی پائے گا اور دلی مراد کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی مرغابیاں جمع ہو ئی ہیں۔  دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مرغابی معیشت ہے اور اگر دیکھے کہ مرغابی پکڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور بزرگی پائے گا۔  اور اس کی ہڈی مال اور نعمت ہے۔  حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں نے کسی جگہ مرغابی رکھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ مصیبت اور غم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغابی کا بچہ پکڑا ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے۔دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ مرغابی کا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) مال (2) بزرگی (3) ریاست (4) حکومت۔ کیونکہ مرغابی گاہے پانی میں اورگاہے زمین پر ہوتی ہے۔ اس وجہ سے مرغابی خو...

خواب میں پانی کی مشک دیکھنا

خواب میں پانی کی مشک دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مشک سفر ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس پانی کی مشک ہے اور نئی ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور بہت فائدہ حاصل کرے گا۔ اور اگر مشک پرانی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پانی کی مشک کو دیکھنا تین وجہ پر ہے: (1) سفر (2) مال (3) زندگانی