خواب میں مرز نگوش دیکھنا

خواب میں مرز نگوش دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مرزنگوش سونگھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مبارک اور ایماندار صاحب علم و دانائی لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرزنگوش جگہ سے اکھاڑی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا بیٹا بیمار ہو گا اور اگر فرزند نہیں تو خود غم و اندوہ میں مبتلا ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ملک کی زمین میں بہت سی مرزنگوش اگی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مصلح بہت سے لوگ ہوں گے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرزنگوش کا درخت وہ ہوتا ہے جو شخص اس کے اہل خانہ میں سے اس کو بہت چاہتا ہے۔ اگر دیکھے کہ مرزنگوش زرد اور پژمردہ ہے۔ دلیل ہے کہ وہ شخص مفسد اور بے نصیب ہو گا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

خواب میں بچہ پیدا ہونا

خواب میں آب بینی یعنی ناک کا پانی نکلتے دیکھنا

خواب میں لڑائی کرنا