خواب میں مزدور دیکھنا

خواب میں مزدور دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں ہیں اور کام کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا بادشاہ کے خویشوں سے جھگڑا ہو گا اور ان سے جدائی ڈھونڈے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں کے گھر میں مزدوری کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ سخت کام میں گرفتار ہو گا اور صاحب خانہ کو کسی سے نزاع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں کام کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ غمگین ہو گا۔ 
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں خاک لاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل ہو گی۔ اور اس کے خلاف نقصان مال پر دلیل ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

خواب میں بچہ پیدا ہونا

خواب میں آب بینی یعنی ناک کا پانی نکلتے دیکھنا

خواب میں لڑائی کرنا