حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بزرقطونا دیکھنا غم و اندوہ کی دلیل ہے اور اسکا کھانا کھائے ہوئے کے مطابق مال کے نقصان اور رنج کی دلیل ہے۔
خواب میں بچہ پیدا ہونے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو خیر اور راحت پہنچے گی ۔ اور گھر والوں سے خوش ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ لڑکی پیدا ہو گی اور اگر لڑکی دیکھے تو لڑکا پیدا ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا لڑکا تھا اور اس کو کوئی لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب بیمار ہو گا ۔ حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی جگہ لڑکا پڑاہوا پایا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ نا امید جگہ سے اس کو کوئی چیز ملے گی ۔
خواب میں آب بینی یعنی ناک کا پانی نکلتے دیکھنے کی تعبیر حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ناک سے پانی کا خواب میں نکلتے دیکھنا فرزند کی دلیل ہے اور صرف آب بینی کا دیکھنا بھی فرزند کی دلیل ہے اور اگر ناک سے سرکہ نکلتے دیکھے تو بھی فرزندکی دلیل ہے ۔ حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر ناک سے پانی نکلتا دیکھے تو قرض کے اترنے اور رنج و غم سے نجات پانے کی دلیل ہے اور اگر بیمار ہے تو شفاء ( شفاء پائے گا: صحت پائے گا، تندرست ہو جائے گا) پائے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آب بینی فرزند کی دلیل ہے ۔ اگرجسم پر پڑے تو لڑکا ہو گا اوراوراگر زمین پر پڑے تو لڑکی ہو گی اور اگر عورت پر پڑے تو حاملہ ہو گی مگر فرزند ضائع ہو گا اور اگر دیکھے کہ عورت نے اس پر آب بینی گرایا ہے تو لڑکا ہو گا اور اگر دیکھے کہ آب بینی ہمسایہ کے گھر گرایا ہے تو ہمسایہ کی عورت خیانت کرے گی اور اگردیکھے کہ اپنا آب بینی کسی مرد کے بستر پر ڈالا ہے تو بھی یہی تاویل خیانت ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں اپنے آپ کو اپنا آب بینی کھاتا دیکھے تو دیلی ہے کہ اپنا...
خواب میں لڑائی کرنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں جنگ کرنا مرض طاعون ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ لڑائی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ مرض طاعون کا خوف ہے۔ اور اگر لڑائی میں دشمن کو مغلوم کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مرض سے نجات پائے گا۔ اور اگر لڑائی میں دشمن اس پر غالب آ گیا۔ دلیل ہے کہ مرض طاعون میں ہلاک ہو گا۔ حضرت ابرہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ میدان میں کسی کے ساتھ تلوار سے لڑتا ہے اور ایک نے ان میں سے فرصت پائی تو خصومت پر دلیل ہے اور جس نے کہ فرصت پائی ہے اس کی دوسرے پر فتح کی دلیل ہے۔ اور اگر وہ نیزے سے لڑتا ہے تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر تیر و کمان کے ساتھ لڑتا ہے دلیل کہ ان میں زبانی گفتگو ہو گی۔