اشاعتیں

لفظ ب سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں لڑکی کا پیدا ہونا

خواب میں لڑکی کا پیدا ہونا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو لڑکی پیدا ہوئی ہے یا اس کے پاس ہے دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور اپنوں سے خوش ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ا گر بادشاہ کی عورت دیکھے کہ اس کو لڑکا پیدا ہوا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا شوہر خزانہ پائے گا ۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خوب ہو گا ۔ اور اگر کنواری لڑکی کو دیکھے کہ اس کو لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ عزت کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس کے لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ اور اسی دن اس نے اس کے ساتھ بات کی ہے ۔ یہ صاحب خواب کی موت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی نسل سے فرزند ہو گا جو قوم کا سردار ہو گا ۔

خواب میں بانس کا درخت دیکھنا

در خت نے بدخو اور سخن چین آدمی پر دلیل ہےاور جو درخت میوہ دار ہے ۔ اس کے میوے کے قیاس پر اس کی تاویل ہے ۔ اگر دیکھے کہ میوہ دار درخت سی میوے کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس میوے کی قدر و قیمت پر مال اور نعمت پائے گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کے اندر اپنے گھر میں درخت دیکھنا عورت ہے ۔  اور جو درخت کہ بادشاہ کے گھر میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا خدمت گارہو گا۔ اور اگر درختوں کو بغیر تنے کے دیکھے جیسے خیا اور خربوزے کا پیڑ ۔ اس کی تاویل کم ہمت لوگ ہیں ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔ اگر درخت کی رگیں قوی دیکھے ۔دلیل ہے کہ مال کی زکوۃ ہو گی ۔ ورنہ اس کے خلاف ہے ۔ اور درخت کی چھال روزی پر دلیل ہے کہ درخت کے لیے ہو گی ۔ اور درخت کی شاخیں بردار اور خویش اور فرزند ہیں ۔ اور اگر درخت پر بہت سے پتے دیکھے ۔ دلیل ہے کہ صاحب درخت خوش طبع ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت پر تھوڑا پھل ہے ۔اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور درخت کا میوہ اس کے مالک کی دلیل ہے کہ پرہیز گار اور دین دار ہے اور اگر دیکھے کہ درخت کاٹا اور گرا دیا ہے تو صاحب در خت کی موت پر دلیل ہے ۔  حضرت جابر...

خواب میں کئی طرح کے بیج دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں تخم دیکھنے جو ترش اور تلخ بے مزہ ہیں ۔ سب غم و اندیشہ کی دلیل ہیں ۔ خاص کر وہ بیج کہ جن کا کھانا نہایت مشکل ہے۔ لیکن جو تخم کھانے میں شیریں اور مز ے دار ہیں ان کا میں کھانا تھوڑے فائدہ کی دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیجوں کا دیکھنا اورکھانا اچھا ہے ۔ لیکن بوسیدہ (بوسیدہ : پرانے )اور کرم (کرم خو ردہ:کیڑوں کے کھائے ہوئے )خوردہ کھانا یا دیکھنا اچھا نہیں ہے

خواب میں خود کو بے ہوش پانا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بے ہوش ہوگیا ہے اور اسکی عقل زائل ہوگئی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو ایسا کام دوپیش آئے گاکہ اس میں وہ حیران و پر یشان ہوگا۔ لیکن آخر کار اس کا نتیجہ بہتر ہو گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں بے ہو شی دو وجہ پر ہے ۔ اول ، کاموں میں دشواری ۔دوم،حیر انی اور پر یشانی ، عاجزی اورلاچاری۔

خواب میں بیماری دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیمار ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد ہے اور لوگوں سے نفاق کی بات کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اسی سال میں مرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بیماری سے تندرست ہوا ہے اورگھر میں نہیں ہے اور کسی سے بات نہیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اسکی بیماری دراز ہوگی او ر اسی کے خطر ے سے مرے گا اور اگر دیکھے کہ لوگوں میں بیٹھا ہے اور باتیں کر تا ہے تو دلیل ہے کہ جلدی بیماری سے صحت اورتندرسی حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ وہ بیماری کے باعث بر ہنہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ جلدی مرے گا اوراہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ میں بیماری فسق و فجور کی دلیل ہے اور اس کو غم و اندوہ سلطان کی طرف سے یا عیال کی طرف سے پہنچے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں دیکھے کہ بیمار ہے اوربیماری کے باعث روتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ غم سے امن میں ہو گا۔ اوراگر بیماری پر صابر اور راضی اورشاکر ہے تو اس کی تاویل نیک اور صحت پر ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ بیمار اوربرہنہ ...

خواب میں بوڑھا ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر کوئی شخص دیکھے کہ بوڑھا ہو گیا ہے ۔او ر اس کے بال سفید ہو گئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور اگر نا معلوم بوڑھے کو دیکھے کہ خوش و خرم (خرم :خوش) ہے تودلیل ہے کہ کسی دوست سے اس کی مرایں پوری ہوں گی اور غم سے نجات پائے گا۔  اوراگر کسی معلوم بو ڑھے کو میں دیکھے کہ خرم اور شاد (شاد:خوش ) ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اس سے کوئی چیز ملے گی۔ اور اگر اس کو ترش رو اور غمگین دیکھے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔ حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بوڑھا جوان ہو گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبے میں نقصان ہو گا اور دنیا میں مغرور ہو گا۔  اور اگر جوان یا بچہ دیکھے کہ وہ بوڑھا ہوگیا ہے کہ دلیل ہے کہ عزت اور مر تبہ پائے گا اور آخرت کے کام میں مشغول ہو گا۔

خواب میں (برص) دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ برص خواب میں مال اور تونگری (تونگری :دولت مندی) ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے جسم پر برص ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ برص میں وراثت ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ برص میں چار وجہ پر ہے ۔ اول، مال ۔ دوم،میراث۔سوم، منفعت ۔چہارم،شغل کا کام ظاہر ہونا۔  حضرت جابر مغربی علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص میں دیکھے کہ اس کی صحبت مبروص آدمی کے ساتھ ہوئی ہے ۔ اگر وہ پارسا (پارسا :پر ہیز گار)اورمصلح(مصلح:نیک) ہے تو دلیل ہے کہ اس کو آخرت کا نفع حاصل ہو گا ۔ اوراگر مفسد (مفسد:فسادی)اور بخیل ہے تودلیل ہے کہ اس کو حرم سے نفع پہنچے گا۔

خواب میں بندر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بندر خواب میں ایک فریبی(فریبی:فریب کرنے والا مکار) اور ملعون (ملعون:لعنت کیاگیا :خدا تعالیٰ کی درگاہ سے دور )دشمن پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بندر کے پاس بیٹھا ہے اور وہ اس کو مطیع(مطیع ہے:فرمانبردار ہے)ہے تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو مطیع کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بندر کے ساتھ لڑا ہے او ر اس سے ڈر گیا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور شفاء (شفاء پائے گا: صحت اور تندرستی حاصل کرے گا) پائے گایا اس کے جسم پر عیب ہو گا کہ اس سے خلاصی نہ پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بندر کو مار ڈالا ہے تودلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ رنج اور عیب میں گرفتار ہو گا۔ اور اگر میں دیکھے کہ کسی نے اس کو بندر بخشا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے ساتھ دشمنی ظاہر کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس نے بندر کومارا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور جلدی شفا پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ ب...

خواب میں بگلا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بگلا روزی اورمال حلال ہوتاہے جو عورت کی طرف سے ملتا ہے۔ اوراگر دیکھے کہ بگلا پکڑا یا اس کو کسی نے دیا ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر عورت کی طرف سے مال پائے گا۔ ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بگلا مارا اور اس کا گوشت کھایا تو دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کامال کھائے گا۔  اور بگلے کا خواب میں دیکھنا بز رگی پر دلیل ہے اور اگردیکھے کہ بگلے کو پکڑکر گھر میں لایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ اپنوں میں سے عورت کرے گا اورمال اور منفعت حاصل کرے گا

خواب میں بہشت کو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ خوا ب میں بہشت کا دیکھنا حق تعالیی کی طرف سے خو شی اور خو شخبری ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ الخلو ھا بسلام امنین(اس میں سلامتی اور امن کے ساتھ داخل ہوجاؤ) اوراگر دیکھے کہ بہشت کے میوے لئے یا کسی نے دیئے اور کھائے تو دلیل ہے کہ جس قدر میو ے کھائے ہیں اسی قدر علم ودانش اور دین اورکی خصلت سیکھے گا۔  لیکن فائدہ نہ اٹھائے گا۔ اور اگرکوئی شخص خواب میں حوروں کو بھی دیکھے تو دلیل ہے کہ نزع کا وقت اس پر آسان ہو گا اور اگر دیکھے کہ بہشت میں مقیم ہے لیکن ویران ہے تو دلیل ہے کہ فساد اور گناہ کی طرف مائل ہوگا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہشت اس پر بند کردیا ہے تودلیل ہے کہ اس کے ماں باپ اس سے ناراض ہیں اور اگر دیکھے کہ بہشت کے پاس جا کر واپس ہوا ہے تودلیل ہے کہ موت کی بیماری میں گرفتار ہوگا۔  لیکن شفاء پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ فرشتے ہاتھ پکڑ کر اس کوبہشت میں لے گئے ہیں اور وہ وقت پر طوبیٰ کے سائے میں بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ دونوں جہان کی مراد پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ طوبی لھم و حسن ماب(ان کے لئے خوشخبری اور اچھا ٹھکانہ ہے) اور اگر دیکھ...

خواب میں بہار دیکھنا

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بہار کی تا ویل وقت بہار میں بادشاہ ہے ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ فصل بہار ہے اور ہو ا غیر معتدل ہے کہ سرد ہے یا گرم ہے اورلوگوں کو ضررو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ تودلیل ہے کہ ملک والوں کو بادشاہ سے رنج اور ضرر پہنچے گا اور وہ بھی دیکھے گا۔  اور اگر خواب میں دیکھے کہ ہو ا معتدل ہے اور کل و شگوفہ کھلے ہیں او رلوگوں کو کسی طرح کی تکلیف نہیں ہے ۔ تو دلیل ہے کہ ملک والو ں کو بادشاہ سے خیر و منفعت پہنچے گی اور اگر بہار کو اس کے وقت پر اعتدال سے دیکھے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پا ئے گا اور عام لوگوں کو بادشاہ سے قوت اورمدد ہو گی اوربادشاہ عادل باانص ف ہوگا۔ فصل کی بہار کی بہی تاویل ہے۔

خواب میں بہیدانہ دیکھنا

بہی پھل ہے جس کا تخم بہیدانہ ہے ۔ خواب کے اندر بہی کی تاویل میں استادان فن کا اختلاف ہے۔ بعض نے فرمایا ہے کہ بزگ اور سردار سے ملے گا جس سے خیر و منفعت پائے گا اور نیک تعر یف سنے گا۔ اور بعض نے فرمایا ہے کہ بہی کا دیکھنا فرزند ہے اوربعض نے فرمایا ہے کہ بیماری ہے ۔  اور جہنوں نے اس کی تاویل بیماری بتائی ہے اس طر ح کہتے ہیں کہ اس کا زرد رنگ بیماری کی دلیل ہے اور جو کہتے ہیں کہ سفر دراز جسمانی رنج کے ساتھ ہوگا۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے حضرت آدم علیہ السلام کو بہشت سے نکلنے کے وقت بہی دی تھی۔  لہذا سفر دراز اور رنج و اندوہ و غم کا حکم رکھتی ہے۔ کیونکہ آدم علیہ السلام کا سفر بہشت سے دنیا کی طرف طرح طرح کے غم و اندوہ کے ساتھ تھا جوان کو حاصل ہوا۔ اور جنہوں نے بہی کی تاویل فرزند سے کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے ۔کہ حضرت آدم علیہ السلام دنیا میں آئے تو بہی کے کھانے سے آپ کی منی زیادہ ہوئی ۔  لہذا اس قدر اولاد وجود میں آئی۔ اور جن لوگوں نے کہا ہے کہ بز رگ سردار سے نیک تعریف اور خیر و منفعت پائے گا۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ بہی دینے والے حضرت جبر ائیل علیہ السلام تھے اور ...

خواب میں اپنے پاؤں میں بیڑی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر پاؤں میں بیڑی دیکھنا دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہے اوروہ اسلام کا جھوٹا مدعی ہے اور بخیل ہے کہ کسی کو اس سے کچھ مفاد نہیں ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر نیک آدمی اپنے ہاتھ میں ہتھکڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ برے اور باساز گار افعال سے ہاتھ روکے گا۔  اور اگر بندوبست لکڑی کا دیکھے تو جو کچھ بیان کیا ہے کمتر اور آسان ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی گردن میں لکڑی کابند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہے جس کو ادا نہیں کیا ہے ۔  اور اگر لکڑی کا بند اپنے پاؤں میں دیکھے تو دلیل ہے کہ طاعت حق سے رکے گا اور اگر سفر میں ہے توسلامتی سے واپس آئے گا۔ اور اگر گردن میں چاندی کا بند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو عورت کے باعث رنج اور زحمت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بند سونے کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا رنج و زحمت مال کے با عث ہو گی ۔  اور اگر تابنے کا بند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے رنج کا باعث کسب اور معیشت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بند کو توڑ دیا ہے تو اس کے دین میں خلل کا...

خواب میں بنولہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بنولہ جھگڑا لو اور بے ہودہ شخص ہوتا ہے۔

خواب میں بلوط دیکھنا

ایک پہاڑی درخت ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ’’خوا ب میں بلوط کو دیکھنا حلال کی روزی ہے جس قدر کہ کھایا جائے ۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں بلوط کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس سال میں بہت سا مال او رنعمت حاصل کرے گا۔  اگر جانے کہ وہ بلوط اس کی ملک ہے اور اگر بلوط اوروں کے گھر میں ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے پاس اپنے مال بطور امانت رکھیں گے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بلوط کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، روزی حلال ۔ دوم ، منفعت ۔ سوم ، نیک معاش۔

خواب میں بلور دیکھنا

بلور خواب میں بے اصل عورت ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بلور ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اسکے پاس بلور ہے یا ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس سے اس کی عورت خود غائب ہوجائے گی۔ اور اگر کوئی شخص ’’خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا بلور ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں کی وجہ سے مال حاصل ہوگا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بلور بیچتا ہے ، بعض میں سوراخ ہیں اور بعض میں سوراخ نہیں ہیں ، تو اس امر کی دلیل ہے کہ بیوہ عورتوں اور نے اصل کنواری لڑکیوں کی دلالی کرے گا۔

خواب میں بلبل دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بلبل کا دیکھنا فرزند خرد اور غلام ہے اور خواب میں اس کی آواز کلام خوش کن سخن لطیف ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بلبل اڑگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلام ضائع ہوگا۔  اوراگر خواب میں دیکھے کہ بلبل کے ہاتھ میں مر گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کا فرزند غلام مرے گا۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے بلبل ہیں تو دلیل ہے کہ اس قدر غلام خریدے گا۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بلبلیں ماری ہیں اور ان کا گوشت خریدا ہے تو دلیل ہے کہ وراثت میں اس کو بہت سے غلام ملیں گے۔

خواب میں بغل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بغل کا دیکھنا ملامت اور ندی ہے جو اس کو پہنچے گی ۔ اور بغل کے بالوں کو خواب میں دیکھنا مراد کے پانے اوردشمن پر غالب ہونے کی دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی بغل سے بدبو آتی ہے تواس سے اس امرکی دلیل ہے کہ صاحب خواب مال حرام پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسکی بغل سےنہایت بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بغل کے نیچے ہاتھوں کو رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا اور مال حاصل کرے گا۔  فرمان حق تعالیٰ ہے۔ واضو ایدک الی جناحک تخرج بیضاء(اپنا ہاتھ پہلو کے ساتھ ملا ۔ سفید نکلے گا) اور بعض اہل تعبیر بیان کرے ہیں کہ مروت مردی کے اٹھانے کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی بغل میں کوئی نقصان نہیں ہے تو دلیل با مرادی اوردشمن کے غلبہ کی ہے اوراگر دیکھے کہ اس کی بغل سے بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مشکل سے مال ملے گا۔  اور اگر دیکھے کہ بغل کے نیچے سے پسینہ جاری ہے تو د...

خواب میں بساط کو دیکھنا

فروش کو خواب میں دیکھنا خواب اور راحت ہے۔ اوراگر دیکھے کہ فروش بچھایا اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ روزی فراخ ہو گی اور عمر دراز ہو گی۔ حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ فروش پاکیزہ اور نیا اور بڑا اور فراخ ہے۔  تو دلیل ہے کہ اس کی نعمت اور دولت بہت ہو گی ، خاص کر اگر بچھا ہوا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا فروش بیچا ہے یا کسی کو بخشا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کو فروش جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر روزی تنگ ہو گی اور اس کا حال بد ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ فروش کا خواب میں دیکھنا اگر بڑا اور نیا ہے تو چھ وجہ پر ہے۔اول ، عزت اور مرتبہ ۔ دوم، بزرگی اور رفعت ۔ سوم، عہدہ ۔ چہارم ، مال ۔پنجم ، عمردراز ۔ششم، بزرگی کے مطابق تعریف اور اگر فروش کی قیمت لے تو تاویل ا س کے خلاف ہے۔

خواب میں بزرقطونا دیکھنا یا کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بزرقطونا دیکھنا غم و اندوہ کی دلیل ہے اور اسکا کھانا کھائے ہوئے کے مطابق مال کے نقصان اور رنج کی دلیل ہے۔