اشاعتیں

متفرق لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں پھوڑا نکل آنا

ایک قسم کا پھوڑا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔اگر خوا ب میں دیکھے کہ اس کے دنبل ہے ۔ دلیل ہے کہ دنبل کے اندازے پر اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دنبل پھٹا ہے اور خون نکلا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال تلف ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ دنبل سے خون اور پیپ نکلتی ہے اور وہ اس کو چوستا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دنبل پر دوا لگائی ہے اور کپڑے کو خون سے دھویا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ حرام سے توبہ کرے گا ۔

خواب میں ٹھوڑی دیکھنا، خواب میں ٹھوڑی دیکھنےکی تعبیر

خواب میں ٹھوڑی دیکھنا، خواب میں ٹھوڑی دیکھنےکی تعبیر زنج ، ٹھوڑی خواب میں گھر کا سرداراور بہت عقل مند ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ٹھوڑی ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ گھر والوں کے لئے ذلیل ہو گا ۔   حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی شخص اس کی ٹھوڑی پر ٹھوڑی مارتا ہے ۔  دلیل ہے کہ خاندان کا سردار اس سے بات کرے گا اور اس سے رنجیدہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ٹھوڑی سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خاندان کے بزرگوں سے نقصان پہنچے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے کسب اور کام میں نقصان پڑے گا ۔

خواب میں عضو تناسل دیکھنے کی تعبیر، خواب میں نفس دیکھنا

خواب میں عضو تناسل دیکھنا،خواب میں نفس دیکھنا حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں عضو تناسل دیکھنا مبارک اور نام اور فرزند ہے ۔اور کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے دو عضو تناسل ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا اورلوگوں میں بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل کٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے اپناعضو خود کاٹا ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند نہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل ست ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند بیمار ہو گا ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں عضو تناسل کی بڑائی بہت سے فرزند وں اور نام آوری پر دلیل ہے اور چھوٹائی اس کے خلاف ہے ۔  اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے عضو تناسل کو شاخوں کی طرح لگے ہوئے ہیں ۔ تو یہ بہت سے بیٹوں اور پوتوں پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے مچھلی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے لڑکی اس عورت سے پیدا ہو گی کہ جو دریائے مشرق کے کنارے سے لائی گئی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے بلی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے چور اور ڈاکو لڑکا پیدا ہو گ...

خواب میں کسی چیز کا ملنا،خواب میں کوئی چیز پانا

خواب میں کسی چیز کا ملنا،خواب میں کوئی چیز پانا حضرت ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کوئی چیز پائی تو اگر وہ صاحب خواب پارسا اور صالح آدمی ہو تو دلیل ہے کہ وہ بیداری میں کوئی چیز پاوے۔ اور اگر وہ شخص صالح اور صاحب سترو حیانہ ہو تو دلیل یہ ہے کہ اس کو کوئی غم و اندوہ پہنچے۔ حضرت کرمانی ؒ کہتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کوئی چیزیں پائیں اور دونوں ایک ہی جنس و قسم کی تھیں تو دلیل اس کی خیرو منفعت پر ہے اور وہ شخص حج و عمرہ ادا کرے اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کوئی دس چیزیں پائیں اور وہ دسوں چیزیں ایک ہی جنس و قسم کی تھیں تو دلیل اس کی کسی خیرو منفعت اور روزی حلال پانے پر ہو گی اور دوسری تعداد شمار کی دلیل بھی اس قیاس پر ہے اور اگر جو کچھ چیزیں اس نے پائی ہوں وہ ایک ہی جنس و قسم کی نہ ہوں تو ا س کی تاویل بد ہو گی۔