اشاعتیں

لفظ گ سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں گنتی کرنا

خواب میں گنتی کرنا حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ شمار کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ محنت میں گرفتار ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے جس قدر شمار آسان ہو گا ۔ محنت کم ہو گی ۔ عددوں کی تاویل ایک سے سوو ر ہزار تک حرف عین میں بیان کی جائے گی۔

خواب میں درخت گلاب دیکھنا

در خت گل ، پھول کا پودا اس کا شاد کام مرد پر دلیل ہے ۔

خواب میں ہاتھ کا کنگن دیکھنا

دست اور نجن ، کڑے جو ہاتھوں میں پہنتے ہیں ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں کڑے عورتوں کے لیے شوہر ہیں اور مردوں کے لیے غم و اندوہ ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس چاندی کا کڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ کم ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو کڑا دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند یا بھائی پیدا ہو گا ۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو شوہر کرے گی ۔ حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھوں میں کڑے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو کوئی مال اور نعمت رنج سے حاصل ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کڑوں کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)ریاست (۲)حکومت (۳)مکر (۴)غم (۵)بردار یا فرزند۔

خواب میں گال دیکھنا

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں رخسار رو شنائی اور آدمی کے لیے بزرگی ہے ۔ اور اگر خواب دیکھے کہ اسکا رخسار پاکیزہ اور سرخ ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں روشناس ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا رخسار سیاہ یا زرد ہے ۔  اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ رخسارہ خواب میں لوگوں کی آرائش اور گھر کا مالک ہے اور اگر جھلسا ہوا رخسارہ دیکھے تو صاحب خانہ کے لیے بہتری اور نیکی کی دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں رخسارہ دیکھنا حال کی بہتری اور آدمی کی خوشی کی دلیل ہے ۔ اور برا رخسار غم واند وہ اور بیماری ہر دلیل ہے ۔

خواب میں گدھا دیکھنا

حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گدھا خواب میں نصیب اور بزرگی ہے ۔ اور گدھے کی نیکی اور بدی صاحب خواب پر رجوع کرتی ہے ۔ اگر دیکھے کہ گدھا اس کی ملکیت ہواہے۔ یا اس کے قبضہ میں آیا ہے اور اس سے گدھے کو پکڑکر باندھا لیا ہے ۔  دلیل ہے کہ خیر کا دروزہ اس پر کھلے گا اور غم سے نجات پائے گا ۔ اور اگر بہت سے گدھے دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی نعمت اور مال زیادہ ہو گا ۔اور بہترین گدھے کی خواب کا یہ ہے کہ گدھا اس کا تابعدار ہو. حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔  اگر دیکھے کہ سیاہ گدھے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور سرداری پائے گا اور عزت و مرتبے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سبز گدھے پر بیٹھا ہے ۔ د لیل ہے کہ عابد اور زا د ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ گدھے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ عیش اور عشرت کرے گا ۔  اور اگر دیکھے کہ زرد گدھے پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور حاملہ گد ھی پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ خیر اور خوشی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ تجارت سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کو ذبح کیا ہے اور اس کا گو شت کھا...

خواب میں موسم گرما دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ گرمی میں دیکھنا بادشاہ سخت ہے ۔ اگر میں موسم گرما کو دیکھے کہ اس سے لوگوں کو نقصان پہنچ رہا ہے تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو بادشاہ سے خیر و صلاح ہوگی ۔ موسم گر ما کو وقت پر دیکھنا بہایت عمدہ ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں تابستان کو وقت پر اس طرح دیکھے کہ جہاں خوش ہے اور درخت میوؤں سے لدے ہوئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور دولت زیادہ ہوگی اور اس کا کام مراد کو پہنچے گا۔ اور عام آدمی کا میں بادشاہ سے قوت اور مدد پانا ہے ۔ اور اگر موسم گرما کو کوئی شخص بے وقت دیکھے تو پھر اس کی تاویل اول کے خلاف ہے

خواب میں گھر کی بنیاد رکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے نئی بنیاد رکھی ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر خاص و عام سے فائدہ دیکھے گا۔ اوراگر نا معلوم جگہ پر بنیاد رکھی ہے اورمعلوم نہیں کہ کس کی ملک ہے تودلیل ہے کہ دین ودنیا کا کام بے فائدہ رہے گا۔  اوراگر دیکھے کہ بنیاد کو زمین پر اور اپنی ملکیت میں رکھا ہے تودلیل ہے کہ حلال روزی کا فائدہ اٹھائے گا۔  حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بنیاد پکی اینٹ اورچونے کی رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا۔  اوراگردیکھے کہ کچی اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دین کا کام میں اس کا مر تبہ بلند ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے اوراوپر اٹھائی ہے تودلیل ہے کہ دنیا کے کاموں میں مصروف ہوگا۔ اوراگر صاحب خواب خود بنیاد رکھتا ہے اورمزدوری لیتا ہے تو دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔  اور اگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے فائدہ حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بنیاد کچی اینٹ اور گارے سے بنا کر اونچا کیا ہے تودلیل ہے کہ عام لوگوں سے فائد ہ حاصل ...

خواب میں کسی کو گود میں لینا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی مشہور آدمی کو گود میں لیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص نیک اور صالح ہو گا اور دین کی خیر پائے گا اور اگر دیکھے کہ بچے کو گود میں لیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ محبوب فرزند کا خواست گار ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شیر کو آغوش میں لیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے صلح کرے گا۔

خواب میں عربی گھوڑا دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ عربی گھوڑے کو خواب میں دیکھنا دلیل بزرگی اور عزت اور جاہ کی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ عربی گھوڑے پر بیٹھا ہے اور گھوڑا مطیع (مطیع: فرمانبردار) وفرمانبردار ہے تو عزت اور بزرگی کی دلیل ہے ۔ مگی اسی بزرگی عربی گھوڑے کی نسبت کم پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے سامان میں کمی ہے مثلا زین یا نمد یا لگام نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر بزرگی اور نقصان ہو گا ۔ اور اگردیکھے کہ گھوڑے کی دم موٹی ہے اور لمبی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اسکے نوکر و چاکر ہوں گے اور اگر دم کٹی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کو ئی خادم اور چاکر نہ ہو اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز اس کے گھوڑے کے اندام یعنی جسم میں سے ناقص تھی تو دلیل یہ ہو کہ اسی قدر عزت و شرافت میں نقصان ہو گا۔  اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے ساتھ جنگ کیا ہے اور گھوڑا غالب آیا ہے اور فرمانبردار نہیں ہوا ہے تو سیہ گناہ اور نا فرمانی کی دلیل ہے۔  حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ برہنہ (معصیت :بافرمانی ، گناہ ، عیب وغیرہ ) گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مصیبت اور گناہ ز...

خواب میں کسی کو گرانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کو گرانا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر دلیر اور بیباک ہو جائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر پتھر پھینکا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔  بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہیکہ اس کی دلیل یہ ہے کہ اس کو زنا یا گناہ کی تہمت لوگ لگائیں گے اور اگر کوئی دیکھے کہ ٹھیکری ڈالی ہے تو اس سے بھی یہی دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔ اورر اہل تعبیر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس پر کسی نے شکر ، بادام یا قند کو ڈالا ہے ۔ اگر ڈالنے والا معلوم ہے تو اس سے اسی قدر عطا پائے گا اور اگر نامعلوم ہے تو اسی قدر کسی سے فائدہ اٹھائے گا اور اگراس نے بھی کھانے کی چیزیں چو پاؤں کی طرف ڈالی ہیں تو ا س سے یہ دلیل ہے کہ اپنا مال جاہلوں کو دے گا۔

خواب میں منہ کے بل گرنا

خواب میں منہ کے بل گرنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ منہ کے بل گرا ہے تو پریشانی کی دلیل ہے ۔ خاص کر اگر وہ جنگ (جنگ اور خصومت : جنگ اور لڑائی ) خصومت ہے اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے ۔ مثلا پہاڑ یا بالا خانہ (بالا خانہ :اوپر کی چھت ) یا دیوار سے ۔  تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی آرزو (آرزو و مراد پوری نہ ہو گی: خواہش اور مراد پوری نہ ہو گی)اور مراد پوری نہ ہو گی۔  حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے تو دلیل ہے کہ امید پوری نہ ہو گی اور اگر پہاڑ سے نیچے گرے تو دلیل ہیکہ گرنے کے مطابق بدحال ہو گا اور اس کو دکھ پہنچے گااور اگر دیکھے کہ اس کو سخت زخم پہنچا ہے اور کسی عضو (عضو سے :جو ڑسے ) سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے زخم کے مطابق نقصان پہنچے گا۔  اور گر دیکھے کہ پاؤں پھسلا اور گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو زنج اور تکلیف پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ گرا ہے اور اس کو تکلیف نہیں ہوئی ہے تو یہ آسانی اور سہولت کی دلیل ہے ۔ اگر کوئی صاحب خواب میں دیکھے کہ ا...

خواب میں گاو چشم دیکھنا

خواب میں گاو چشم دیکھنے کی تعبیر گاؤ چشم ایک گھاس کا نام ہے ۔ اس کو خواب میں دیکھنا نیک کنیز کو دیکھنا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ عورت دیکھے کہ اس نے گاو چشم کا شگوفہ اکھاڑ کر اپنے شوہر کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ اس کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ غلام کو دیا ہے۔  دلیل ہے کہ غلام بھاگے گا۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گاو چشم کو موسم میں درخت پر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا اور بے وقت دیکھنا برا ہے۔ اور اگر پژمردہ دیکھے تو اس کا فرزند بیما ر ہو گا اور اگر فرزند نہیں ہے تو وہ غمگین ہو گا۔

خواب میں گوند کتیرا کھانا

خواب میں گوند کتیرا کھانا مصطگی گوندکتیرا کو کہتے ہیں۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مصطگی چبائی ہے دلیل ہے کہ اس کو گفتگو پیش آئے حضرت ابراہم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ وہ مصطگی کو پانی کے ساتھ چباتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی کی شکایت کرے گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے مصطگی کی دھونی آگ پر سلگائی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب بادشاہ سے رنج اٹھائے گا۔

خواب میں گانا کانے کی تعبیر

خواب میں گانا کانے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کچھ گاتا ہے اور ترانے گاتا ہے۔ دلیل ہے کہ حرام چیزوں کی طرف مائل ہو گا اور جب وہ کوئی ڈھول و طبلہ اور اس کی مثل کوئی اور ساز بجا رہا تھا غم پر دلیل ہے۔ اور خواب میں گوئیے کا کام کرنا خیرو منفعت ہے معبر خواب بیان کرنے والا چاہئے اور کوئی ایسا مرد ہو جیسے قاضی اور مفتی اور واعظ ہونا چاہئے۔ کیونکہ یہ تینوں قومیں صاحب گریہ اور زاری ہیں اور تعبیر میں فساد پر دلیل کرتا ہے۔ معجون :۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ معجون درد اور بیماری کے لئے بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے لوگوں کو خیرو منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ معجون ہر ایک شخص کے واسطے تھی تو دلیل یہ ہو کہ اس سے عام لوگوں کو خیر اور منفعت پہنچے گی۔

خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا

خواب میں گلاب کا پودا دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا اچھی بات ہے۔ اگر بہت سے پودے دیکھے تو مال و نعمت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر پودا رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے اچھی بات سنے گا یا اس کو بوسہ دے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نبات کا ڈھیر ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) عمدہ بات (2) بوسہ دینا (3) منفعت اور مال (4) فرزندان (5) حلال کی روزی

خواب میں گوشت کھانے کی تعبیر

خواب میں گوشت کھانے کی تعبیر حضرت دانیال رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جس قدر کہ پختہ گوشت کھائے جائیں مال اور منفعت پر دلیل ہے۔ جس کو آسانی سے حاصل کرے گا اور خام گوشت کو کھانا دلیل ہے کہ مال کو رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور گوشت کی خرید و فروخت غم و اندوہ ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ پختہ گوشت کا کھانا بھنے ہوئے سے بہتر ہے اور بھنے ہوئے کا کھانا خام سے بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ کی غیبت کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے پشیمان ہو گا۔  اور اگر دیکھے کہ لوگوں کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے یہ ہے کہ وہ ناحق لوگوں کی غیبت کرے گا۔ لقولہ تعالیٰ ایحب احدکم ان یا کل لحم اخیہ میتا فکر ھتموہ (پ۲۶ع۱۴) ترجمہ:۔ بھلا یہ خوش لگتا اور پسند آتا ہے تم میں سے کسی کو یہی کہ وہ کھائے گوشت اپنے بھائی کا جو وہ مر گیا ہو سو گھن آئے تم کو اس سے۔  اگر دیکھے کہ کسی شخص کو پھانسی پر لٹکایا ہے اور وہ اس کا گوشت کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ فربہ بکری کا گوشت پکایا ہوا کھای...

خواب میں گوہ دیکھنا

خواب میں گوہ دیکھنے کی تعبیر و سما، ایک جانور ہے ۔ جیسے کوگوہ کہتے ہیں ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو سوسمار نے کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ نقصان پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ سوسمار کو مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا ۔  حضرت ابراہیم کر ما نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سوسمار کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ اس کو نفع پہنچے گا ۔ اگر دیکھے کہ سوسمار نے اس کے گھر میں آواز دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے گھر سے سوگ کی آواز نکلے گی ۔

خواب میں گنتی کرنا

خواب میں گنتی کرنے کی تعبیر حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ شمار کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ محنت میں گرفتار ہو گا ۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے جس قدر شمار آسان ہو گا ۔ محنت کم ہو گی ۔ عددوں کی تاویل ایک سے سوو ر ہزار تک حرف عین میں بیان کی جائے گی۔

خواب میں دیہات دیکھنے کی تعبیر

خواب میں دیہات دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نا معلوم گاؤں میں ہے ۔ تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور اگر اس گاؤں کا نام معلوم ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ گاؤں سے باہر نکلا ہے تو نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی گاؤں میں گیا ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ شہر سے گاؤں میں جاکر آباد ہوا ہے کہ جس میں نعمت ہے تو خیر و برکت اور عزت و اقبال پر دلیل ہے ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بدی اور بدبختی پر دلیل ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ کسی گاؤں میں گم ہو گیا ہے تو خیر پر دلیل ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے نا معلوم گاؤں دیا ہے یا خریدا ہے یا بنایا ہے ۔ دلیل ہے کہ گاؤں کی قدر عمارت پر خیر و منفعت پائے گا اور اس کے خلاف دیکھے تو نقصان پر دلیل ہے ۔

خواب میں گوشت دیکھنے کی تعبیر

خواب میں گوشت دیکھنے کی تعبیر حضرت دانیال رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جس قدر کہ پختہ گوشت کھائے جائیں مال اور منفعت پر دلیل ہے۔ جس کو آسانی سے حاصل کرے گا اور خام گوشت کو کھانا دلیل ہے کہ مال کو رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور گوشت کی خرید و فروخت غم و اندوہ ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ پختہ گوشت کا کھانا بھنے ہوئے سے بہتر ہے اور بھنے ہوئے کا کھانا خام سے بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ کی غیبت کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے پشیمان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے یہ ہے کہ وہ ناحق لوگوں کی غیبت کرے گا۔ لقولہ تعالیٰ ایحب احدکم ان یا کل لحم اخیہ میتا فکر ھتموہ (پ۲۶ع۱۴) ترجمہ:۔ بھلا یہ خوش لگتا اور پسند آتا ہے تم میں سے کسی کو یہی کہ وہ کھائے گوشت اپنے بھائی کا جو وہ مر گیا ہو سو گھن آئے تم کو اس سے۔ اگر دیکھے کہ کسی شخص کو پھانسی پر لٹکایا ہے اور وہ اس کا گوشت کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ فربہ بکری کا گوشت پکایا...