اشاعتیں

لفظ ک سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں کوڑے لگنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کوڑے لگے ہیں ۔ اس طرح کے مار کا نشان ظاہر ہے ۔ یا اس کو ستون سے باندھ کر اس قدر مارا ہے کہ اس کا خون نکلا ہے ۔ اس کی تاویل بد ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔ اگر کوئی خواب میں کوڑوں سے پٹے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا ۔ خاص کر اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے خون نکلا ہے اور اس کا جسم بھی خون آلود ہو گیا ہے ۔ اور اگر اس کے جسم پر خستگی ظاہر ہو جائے ۔ دلیل ہے کہ اس قدر ہر ایک سے فائدہ پائے گا ۔ اور بعض ، تعبیر نے بیان کیا ہے کہ نیا کپڑا پہنے گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی پشت پو کوڑے لگے ہیں اور خون نکلا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب پر مال حرام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت پر تازیانے لگے ہیں اور مارنے والے کا پتہ نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا شغل نیک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کوڑا مارا ہے ۔ اس طرح کہ کوڑا پارہ پارہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ پراگندہ ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بے شمار تازیانے ...

خواب میں کوا دیکھنا

خواب میں کوا دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوا فاسق اور بد دین اور جھوٹا آدم ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی ایسے آدمی سے ملے گا جس کو کوے کی صفت ہو گی اور بے ہودہ کام میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کو مارا ہے ۔  دلیل ہے کہ اس جگہ کافر اور فسادی لوگ اور چور جمع ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوے گا شکار کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی جگہ سے جھوٹ کے ساتھ مال پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوے کو خواب میں دیکھنے کی تاویل ہند وستانی کنیز ہے اور خواب میں بہت سے کوے دیکھنا لشکر ہے ۔  اور اگر دیکھے کہ کوے کا چمڑا اتارا ہے ۔دلیل ہے کہ مسا فر عورت سے زنا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کو مارا ہے دلیل ہے کہ اس کے گھر والوں کو نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے کو ے ہوا میں آتے ہیں ۔ اور گزرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں ان کووؤں کے برابر لشکر آئے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کوا اور چکور دونوں اس کے شلوار میں تھے دلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ فساد کرے...

خواب میں کندھا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کندھا خواب میں مرد کے لیے زینت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دایاں کندھا کمزور ہے یا ٹوٹ گیا ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا کندھا مضبوط اور درست ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ذمہ امانت ہو گی اور نا امید جگہ سے مال پائے گا ۔

خواب میں ہاتھ میں لوہے کا کڑا پہننا

کڑا ، چوڑی یا چھری کا دستہ خواب میں مردوں کے لیے عورتوں سے بہتر ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لوہے کا کڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو تونگری اور قوت ہو گی اور دشمن پر فتح پائے گا ۔ خاص کر اگر فولاد کا کڑا ہے ۔ اس کے تاویل ہاتھ کے کڑے کے مطابق ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دسیتے کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)قوت اور توانائی(۲)دشمن پر فتح پانا (۳)دنیا کے کام کا انتظام ۔

خواب میں کیکڑا دیکھنا

خواب میں کیکڑا دیکھنے کی تعبیر خرچنگ ، کیکڑا ، خواب میں کم ہمت آدمی پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کیکڑا پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کسی کم ہمت کمینہ کا مصاحب ہو گا اور اس سے تھوڑا نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کو مارا یا دو ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ بدخوار اور کم ہمت آدمی سے جدا ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کا گوشت کھایا ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال اسے ملے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس کیکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ خوش طبع آدمی ہے ۔ دوستی کرے گا جو خوش ہو گا اور اس سے نیکی دیکھے گا ۔

خواب میں کلہاڑی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں تبر ایسا خدمت گار ہے کہ کہنے سے کام کرے گا اور اس کو کوئی کام کہا جائے تو وہ چاہتا ہے کہ اس کو توڑ پھوڑ دیوے تاکہ دوسری بار اس کو کام کا کہا نہ جاؤے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تبر خواب میں ڈرانے والا آدمی ہے ۔ اگر مدد کرے تو منافق ہے اور لوگوں میں جنگ اور جدائی ڈالتا ہے ۔ اوراگر میں کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کلہاڑی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اسی قسم کے آدمی کے ساتھ دوستی ہوگی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا تبرد ٹوٹ گیا ہے یا ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مرے گا۔

خواب میں کدال دیکھنا

کدال میں ایک ایسا خادم ہے کہ جو نفاق سے کام کرتاہے۔ اوربعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ کدال میں ایسا کام ہے کہ جس سے رنج (رنج :دکھ اور تکلیف ) اور تکلیف ہوتی ہے ۔ اگرکوئی میں دیکھے کہ اس کے پاس کدال ہے اوراس سے کوئی کام کرتا ہے تواس سے دلیل ہے کہ وہو کام تمام ہوگا۔ اوراگر اس سے کوئی کام نہیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام نا تمام رہے گا۔

خواب میں کان کی لو دیکھنا

بناگوش یعنی کان کی لو کو خواب میں دیکھنا خوش رویعنی خوبصورت اور مبارک لڑکا ہے اور دو بناگوش کو دیکھنا دولڑکے ہیں۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کان کی لو کو دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، پسر خوب رویعنی خوبصورت لڑکا ۔ دوم ، قدر اور مرتبہ۔ سوم ، درستی دین ۔چہارم ، فرزند کے باعث منفعت (منفعت :فائدہ)۔

خواب میں موٹا کپڑا دیکھنا

خواب میں پلاس( موٹا کپڑا)  کا دیکھنا مصلح ، درویش ، پارسا جس کے قول و فعل دینداری کے ہوں اوربا امانت مرد ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے پلاس پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو پارسا مرد سے صحبت کا اتفاق ہو گا اور اس سے آخرت کی خیر و منفعت پائے گا۔  اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا پلاس ہے تو اس کو اسی قدر مال اور نعمت حاصل ہوگی۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ پلاس مال حلال ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ اسکے پاس نیا پلاس ہے تودلیل ہیکہ پارسا اور مالدار عورت کرے گی اوراس سے خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ نیا پلاس خریدا ہے تو دلیل ہے کہ پارسا کنیز خریدے گا اور اس سے خیر و منفعت حاصل کرے گا۔

خواب میں کمر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشت دیکھنی مردانگی اور قوت اور پناہ اور مدد طلب کرنی ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی کمر ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ جو شخص اس کو پشت و پناہ تھا ، دنیا سے رحلت کرے گا اور اگر دیکھے کہ مہروں میں ہے ۔  اس کی تاویل خواب دیکھنے والے کے فزنزد ہیں ۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ اس کی پشت سخت اورقوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فززنک جسم کا قوی اور عاقل و دانا ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز پشت پر لی ہے تو دلیل ہے کہ مرد کے لوگوں سے اس کو محنت ملے گی اور اگر دیکھے کہ ا س کی پشت مڑ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں دشمن کی پشت دیکھنا دشمن کے شر سے امن ہے اور عورت کی پشت دیکھنا دنیا کے پھرنے کی دلیل ہے ۔ حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشت کو دیکھنا برادر ہے ۔  اگر دیکھے کہ پشت ٹوٹ گئی ہے تودلیل ہے کہ اس کا بھائی مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت درد کرتی ہے تودلیل ہے کہ اس کو بھائی یا بزرگ کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔ اوراگر خواب می...

خواب میں جگہ جگہ کودنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جگہ بہ جگہ کو دتا پھرتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا حال پھرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ دور کی جگہ پر کودا ہے تو دلیل ہے کہ دور سے سفر کو جائے گی اور اگر دیکھے کہ کودتے وقت ہاتھ میں لاٹھی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا اعتماد کسی قوی پر ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جگہ سے باہر کودا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بد حال سے نیک حال ہو گا اور اگردیکھے کہ جس جگہ چاہتا ہے کو دتا ہے تو یہ اس کی قوت اور دانائی پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ پاکیزہ جگہ سے کودا ہے تو دلیل ہے کہ خراب حال سے صلاح حال ہو گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اچھے حال سے بد حال ہو گا۔

خواب میں کپڑے بنتے دیکھنا

خواب میں کپڑے بنتے دیکھنا حضرت ابن سریں رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کپڑے بننا سفر ہے اور بننے والا مسافر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کپڑایا کوئی اور چیز بنتا ہے تو دلیل سفر ہے ۔ بیان کرتے ہیں کہ خواب میں کپڑوں کا بننا لڑائی ہے اور اگر دیکھے کہ کپڑا بن کر کاٹ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کام جھگڑوں سے بر طرف ہو گا اور اس کا کاٹنا بھی سفر کا باعث ہے اور اگر رسی یا رسوں کو بٹ دے رہا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کر ے گا ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابریشم کی بجائے رسی یا السی کو بٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ بدہے ۔ کیونکہ خیانت کا نشان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سار ا کپڑا بنا اور کاٹ ڈالا تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور پورا کام کرے گا اور اگر دیکھے کہ سارا کپڑا نہیں بنا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام ادھورا رہے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جولا ہے کا کام کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو لوگوں سی جھگڑا ہو گا اور اس کا حال نیک ہو گا لیکن لوگ اس کو ملامت و سرزنش کریں گے ۔

خواب میں برساتی کوٹ پہننا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر بارانی ہے اور وہ بادشاہ کی خدمت میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا نیک کام اور مدح و ثنا لوگوں میں ظاہر ہوگی۔ اور اگر بارانی بطور کپڑا اس پر ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین اور دنیا میں فائدہ حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ بارانی پشم یا ایسی یا روئی کی ہے اور سبز رنگ ہے تو بہتری کی دلیل ہے ۔ لیکن بارانی زرد رنج اور بیماری کی دلیل ہے ۔ اور اگر بارانی نیل گوں ہے یعنی آسمانی رنگ کی ہے تو پھر گناہ اور نا فرمانی کی دلیل ہے اوراگر سفید رنگ کی ہے تو اس کو کسی جگہ سے خیر اور منفعت پہنچے گی۔

خواب میں کوزہ زن دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزہ زن خادمہ یا کنیزک (کنیزک:لونڈی) ہے کہ جس کے سپرد چراغ روشن کرنے کا کام ہوتا ہے بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ کوزہ قومی خادم ہے کہ قوم اس کی طاعت کرتی ہے اور گناہ سے پر ہیز کرتی ہے اور اگردیکھے کہ اس کے پاس نیا کوزہ ہے ۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خادمہ یا کنیز حاصل ہوگی اسی صفت کی کہ جس کا بیان ہو چکا ہے اور اگر دیکھے کہ کوزہ ٹوٹ گیا ہے تودلیل ہے کہ خادمہ یا کنیز بیمار ہوگی یا مر جائے گی اور اگر دیکھے کہ کوزہ ضا ئع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ خا دمہ یا کنیزک بھا گ جائے گی یا اس سے جد ا ہو جائے گی  حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کا دیکھا نو وجہ پر ہے۔ اول ، عورت ۔ دوم ، خادم ۔ سوم ، کنیز ۔ چہارم ، قوام ۔ پنجم ، جسم ۔ششم ، عمر دراز۔ ہفتم ، مال و نعمت ۔ ہشتم ، خیر و برکت ۔ نہم ، عورتوں کی طرف سے راحت ۔

خواب میں کندر دیکھنا

خواب میں کندر دیکھنا علک ، کندر کو کہتے ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کندر آگ پر رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کے مال میں نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کندر چبایا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھگڑے اور گفتگو سے مال پائے گا ۔

خواب میں کبر دیکھنا

خواب میں کبر دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کبر جمع کرتا ہے دلیل ہے کہ غمناک ہو گا۔ خاص کر اگر وقت پر ہے اور اگر دیکھے کہ کبر کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ زیادہ سخت ہو گا۔ اور کبر کے کھانے میں کسی طرح کا نفع نہیں ہے۔

خواب میں کبوتر دیکھنا

خواب میں کبوتر دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کبوتر عورت یا کنیز ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کبوتر پکڑا ہے دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اس کے ہاں لڑکی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بہت سے کبوتر پکڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عورتیں کرے گا یا کنیزیں خریدے گا۔  اور اگر دیکھے کہ اس نے کبوتر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے مال سے فائدہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کبوتر کے بچے پکڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ عورتوں سے نفع پائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کبوتر کا بچہ غم و اندوہ ہے جو اس کو عورت کی طرف سے پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے کبوتر ہیں دلیل ہے کہ اس کے بہت فرزند ہوں گے۔ اور کہتے ہیں کہ اس کو عورتوں سے بہت سا مال حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کبوتر ہوا سے اس کے پاس آیا ہے اور اس کا تابعدار ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ نامعلوم جگہ سے اس کو نفع ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کبوتر کو دانہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عورت کو بات کی تلقین کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے کبوتر...

کرتہ دیکھنا

کرتہ دیکھنا ،خواب میں قمیض دیکھنا کرتہ چھوٹا کپڑا کہ جس کو عربی میں قرطق کہتے ہیں اور خواب میں اس کا پہننا سفر کی قوت ہے۔ اگر اس کا کرتہ سبز ہے تو کسی مرد سے پناہ اور قوت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے زرد کرتہ پہنا ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیلا کرتہ پہنا ہے۔  دلیل ہے کہ اس پر مصیبت آئے گی۔ اور اگر سرخ ہے تو دنیا کی عیش و عشرت پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے ریشم کا کرتہ پہنا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے شرف اور بزرگی پائے گا۔لیکن دین میں ضعیف ہو گا۔  اور اگر دیکھے کہ کرتہ چلا ہے یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی پناہ اور قوت میں نقصان ہو گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کرتہ دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (۱)قوت(۲)پناہ(۳)سفر(۴)کاموں کا بندوبست

خواب میں کیکر دیکھنا

خواب میں کیکر دیکھنے کی تعبیر اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کیکر ہے۔ یا ا س کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کیکر کھایا ہے تو سخت غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو کیکر دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچائے گا۔ اور کیکر کے دیکھنے میں کسی طرح بھی خیرو منفعت نہیں ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ہی بہتری کو خوب جانتا ہے۔

خواب میں کفن دیکھنا

خواب میں کفن دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردہ نے سبز لباس پہنا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا سے شہید کیا ہے اور اگر لباس سفید میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا درجہ نیک ہے اور اگر سیاہ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہے اور اہل دوزخ کا لباس سیاہ ہے۔  اور اگر سرخ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ بد ہے۔ اور اگر زرد یا نیلے لباس میں دیکھے دلیل ہے کہ صاحب خواب غم اور مصیبت میں مبتلا ہو گا۔اور اگر نقش دار لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اس کے ساتھ دنیا میں جھگڑتا ہو گا اور حق بجانب مردہ ہو گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو حق بجانب زندہ ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر زندہ شخص خواب میں مردے کو کپڑے پہنائے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔