اشاعتیں

لفظ پ سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں دریا دیکھنا, خواب میں پانی پینا

خواب میں دریا دیکھنا, خواب میں پانی پینا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دریا بادشاہ یا بڑا عالم ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی روشن اور صاف اور مزہ دار ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ پارسا اور عادل اور منصب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی میلا اور کڑوا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ فسادی اور ظالم ہو گا ۔  اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا کا پانی پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ پائے گا اور یا عالم سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے پانی لے کر مٹکے میں ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو بادشاہ سے نفع حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا میں ڈوبا ہے اور اس کا جسم کیچڑ سے بھر گیا ہے ۔  تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے غم و اندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کو مٹی سے دھویا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ زائل ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کے پانی میں تیرتا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو قید کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے تیر کر نکلا ہے ۔  دلیل ہے کہ قید سے رہائی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا میں غرق ہوکر مرگیا ہے تو دلیل ہے کہ دین کے ...

خواب میں پیپل کا درخت دیکھنا

درخت پلپل ، مرچ کا درخت ، شریف اور بڑا آدمی ہے ۔

خواب میں پیمانہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پیمانہ میں ایلچی ہے ۔ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس کے پاس پیمانہ ہے یا اس کو کسی نے پیمانہ دیا ہے تواس سے دلیل ہے کہ راستی اور انصاف کرے گا۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ پیمانہ سے کچھ ناپتا ہے اگراہل علم ہے تو قاضی ہونے کی دلیل ہے.  وراگر اہل علم سے نہیں ہے تو دلیل ہے کہ انصاف کے لئے قاضی کا محتاج ہوگا۔ اوردوسر ے قول کے مطابق میں پیمانہ راست گو(راست گو: سچ بو لنے والا ) منصف(منصف :انصاف کرنے والا) مرد ہے ،جو لوگوں کا انصاف کرتا ہے۔

خواب میں پیالہ دیکھنا

حضرت محمد ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ پیالہ میں کنیزک ہے کہ اس کے ساتھ عیش اور خوشی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پیالے سے پانی یا گلاب پیتا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ خوش حال ہو گا اور اس سے نیک فر زند حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ پانی یا گلاس پیالے سے گرا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا۔ حضر ت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پیالہ میں دو وجہ پر ہے ۔ اول ، کنیزک ۔دوم ، خادم۔

خواب میں پل بنانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پل میں بادشاہ یا کوئی بڑا آدمی ہے کہ جس کی وجہ سے لوگ مراد کو پہنچے ہیں ۔  حضر ت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پل کی تاویل میں نیک ہے۔ اگر دیکھے کہ میں پل پر سے گزرا ہے تودلیل ہے کہ اس کا بادشاہ سے عزت اور مرتبہ حاصل ہوگا اوراس سے منفعت دیکھے گا۔ اوراگردیکھے کہ بنیاد پل پر رکھی ہے اورعمارت بنائی ہے تودلیل ہے کہ ولایت اور بادشاہ پائے گا۔ اورا س کے پاس بہت سامال جمع ہوگا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔والقنا طیرالمقنطرۃمن الذھب(اور سونے کے ڈھیر جوڑے ہوئے )  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پل چار وجہ پر ہے ۔ اول ، مرد ہے کہ سب کہ کام آتا ہے اور سب کی حاجتیں پوری کرتاہے۔ دوم، بادشاہ۔ سوم، نیکی اور مطلب پانا۔ چہارم، بہت سامال حاصل کرنا ۔ اوراگردیکھے کہ پل خراب ہوا اورگرا توبادشاہ کی حالت اور اس کے ملک کے تباہ برباد ہونے کی دلیل ہے ۔

خواب میں پوستین پہننا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ جاڑے کے موسم میں پوستین پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی معیشت کی کوئی چیز اس کو ملے گی اور اگر گرمی کا موسم ہے تو بھی یہی تعبیر ہے لیکن اس کو نتیجہ آخر کار غم ہو گا۔ حضر ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بکری یا بھیڑ کے نچے کا پوستین رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ دولت مند عورت کرے گا اور اس سے مال پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہسمور کی پوستین پہنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ تونگر اورمالدار عورت کر ے گا۔  اوراگردیکھے کہ لومڑی کی نئی پوستین پہنی ہوئی ہے تودلیل ہے کہ تونگر اورپارسا عورت کرے گا۔ لیکن حیلہ باز اور مکار ہو گی۔ اوراگر دیکھے کہ خرگوش کی آستین پہنے ہوئے ہے تودلیل ہے کہ ناموافق عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگردیکھے بلی کی پوستین پہنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ بدخو عورت سے شادی کر ے گاجو چور اور بد دیانت ہوگی ۔  اوراگر دیکھے کہ وشق کی پوستین پہنی ہوئی ہے تودلیل ہے کہ اصیل اوردیندارعورت سے شادی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چوہے کی پوستین پہنی ہے تو دلیل ہے کہ ناپاک عورت سے بیاہ...

خواب میں اپنے پاؤں میں بیڑی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر پاؤں میں بیڑی دیکھنا دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہے اوروہ اسلام کا جھوٹا مدعی ہے اور بخیل ہے کہ کسی کو اس سے کچھ مفاد نہیں ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر نیک آدمی اپنے ہاتھ میں ہتھکڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ برے اور باساز گار افعال سے ہاتھ روکے گا۔  اور اگر بندوبست لکڑی کا دیکھے تو جو کچھ بیان کیا ہے کمتر اور آسان ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی گردن میں لکڑی کابند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہے جس کو ادا نہیں کیا ہے ۔  اور اگر لکڑی کا بند اپنے پاؤں میں دیکھے تو دلیل ہے کہ طاعت حق سے رکے گا اور اگر سفر میں ہے توسلامتی سے واپس آئے گا۔ اور اگر گردن میں چاندی کا بند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو عورت کے باعث رنج اور زحمت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بند سونے کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا رنج و زحمت مال کے با عث ہو گی ۔  اور اگر تابنے کا بند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے رنج کا باعث کسب اور معیشت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بند کو توڑ دیا ہے تو اس کے دین میں خلل کا...

خواب میں پارچہ فروش کو دیکھنا

خواب میں پارچہ فروش کا دیکھنا بڑے خطرناک مرد کا دیکھنا ہے۔ کیونکہ کپڑے کی قیمت درم و دینار کے لئے اور دتیے ہیں اور درہم و دینار کی تاویل مکروہ اور خطرناک ہے، جس میں خیر نہیں ہے ۔ اور اگر کپڑے کی قیمت میں سوائے درہم و دینار کے کوئی اور چیز لیں ۔  تو اس چیز پر اس کی نیکی اور بدی کی تاویل ہے۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بزازی کرتا ہے اور کپڑے کی قیمت روپیہ پیسہ نہیں لیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم اور نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سامان کے عوض سامان لیتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد حاصل ہو گی ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بزاز کو دیکھنا دنیا کی زینت ہے۔

خواب میں پری دیکھنا

اہل تعبیر میں اختلاف ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ بخت اور فکروں میں کاروائی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آنخصرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم نے فرمایا ہے کہ خواب میں پری کا دیدار دولت اور بزرگی ہے کہ اور اس کہ ہاتھ دینا اور اس سے باتیں کرنا خوشی کی دلیل ہےحضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پری اک خواب میں دیکھنا کہ خشخو اور خوش اور خوبرو ہے دلیل ہے کہ عزت اور دولت پائے گا۔  اور اگر پری کو بدصورت اورغمگین دیکھے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے اور اگر خوش روپری کو مردہ دیکھے تواس کا کام شوریدہ ہو گا۔ اور اگرپری کے ساتھ جنگ کرے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا کام آشفتہ ہو گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بعض پریاں مسلمان ہیں ۔  خواب میں ان کا دیکھنا دوست اور بخت و دولت کا دیدار ہے اور وہ کافر ہیں ان کا خواب میں دیکھنا دشمن اوربد بختی اور غم کا دیدار ہےحضر ت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پریوں کے درمیان ہے تو دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کو گردن سے بل گرایا ہے تو اس امر کی...

خواب میں پروانہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب میں پروانہ کا دیکھنا مرد ضعیف اور نادان ہے کہ اپنے آپ کو بادانی سے ہلاکت میں ڈالتا ہے۔  حضرت ابراہیم کرما نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ پروانہ اس کے پیچھے سے اڑا اور اس نے اس کو پکڑا لیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی دو شیزہ کنیز سے اس کا فرزند ہو گا۔  اور اگر خواب میں دیکھا کہ پروانہ کو مارا یا اس کے ہاتھ میں ہلاک ہوا تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہوگا۔

خواب میں پردہ داری کرنا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پردہ داری کرتا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی اور عزت اور مرتبہ بڑھے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص دیکھے کہ بادشاہ مصلح (مصلح اور عادل :نیک اور انصاف کرنے والا ) اور عادل کی پردہ داری کرتا ہے تودلیل ہے کہ وہ صلاح اورخیر کی طرف مائل (مائل ہو گا :توجہ کرے گا) ہو گا اور مال حلال پائے گا۔

خواب میں دروازے پر پردہ لٹکا ہوا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی شخص خواب میں پردہ دیکھے کہ اس کے دروازے پر لٹکا ہوا ہے ۔ اگر تنگ ہو اور سطبر(سطبر ہو:خوب موٹا ہو)ہو تو غم و اندوہ کی دلیل ہے اور ترس (ترس وبیم سے :خوف اور ڈر ہے)وبیم ہے اور آخر کار امن ہے ۔  اور اگر خواب میں دیکھے کہ سرائے کے دروازے یا مسجد کے دروازے پر یا بازار میں پردہ پڑا ہوا ہے تو غم و اندوہ اور نہایت خطرے کی دلیل ہے ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پردہ ضائع ہوا تو صاحب (صاحب خواب:خواب دیکھنے والا آدمی ) خواب غم و اندوہ سے خوشی پائے گا اور ترس وبیم سے امن میں ہو گا۔  اور اگر پردہ دیکھے اورغیر معروف ہو تو نہایت سخت غم و اندوہ ہو گا اور اگر وہ معروف ہے تو زیادہ آسان ہو گا۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ نیا پردہ دیکھنا بادشاہ کے لئے اچھا ہے اور رعیت کے لئے برا ہے اور پرانا پردہ دیکھنا کسی حال میں بھی اچھا نہیں ہے۔

خواب میں کسی کو پھانسی لگتے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ایک دن کوئی شخص میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک آدمی کے دونوں ہاتھ کاٹے گئے اور دوسرے کو سولی چڑھایا ۔ میں نے کہا کہ اگر تم یہ بات راست کہتے ہو ، تو آج ہی امیر شہر معزول ہو گا اور اس جگہ دوسرا امیر بیٹھے گا۔  پھر اسی دن یہی ہوا اور دوسرے امیر کو بٹھا دیا گیا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کسی کو سولی پر چڑھایا ہے اور لو گ نظارہ کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اتنے لوگوں پر سردار ہو گا۔  اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کا نظارہ نہیں کرتا ہے تودلیل ہے کہ شرف اور بززگی پائے گا لیکن راہ دین میں بے نصیب اور فاسق ہو گا۔ اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ سولی چڑھے ہوئے آدمی کا گوشت کھاتا ہے تواس سے دلیل ہے کہ کسی گرفتار مصیبت کا مال کھائے گا۔  خاص کر اگر اس کا اثر بھی دیکھے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو سولی پر چڑھایا ہے اور اس کا خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گا اور اس سے بہت گناہ س رزد ہوں گے ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں...

خواب میں بربط بجانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بربط دنیا کا لہو (لہو باطل:جھوٹا کھیل )باطل اور سخت دروغ (دروغ : جھوٹ)اور محال (محل :نا ممکن )ہے اگر خواب میں اپنے آپ کو بربط بجاتا ہو دیکھے تو دلیل ہے کہ بے وہ دہ اور جھوٹی بات کہے گا۔  اورکسی کی جھوٹی مدح اور تعریف کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اسکے سامنے بربط بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور بے ہودہ بات سنے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بربط کے ساتھ چنگ (چنگو چغانہ:گانے بجانے کا سامان) و چغانہ اوربانسری بجاتا ہے تو اس موضع پر یہ سب غم اورمصیبت کی دلیل ہے۔  اور اگر دیکھے کہ اس کا بر بط ٹو ٹ گیا ہے یا گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور بے ہو دگی سے توبہ کرے گا۔ اور اگر کوئی شخص جواب میں دیکھے کہ بیمار ہے اور بربط بجاتا ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بربط استادوں کی طرح بجاتا ہے حالانکہ وہ بربط بجانا نہیں جانتا ہے ۔  اگر خواب میں دیکھنے والا عالم ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو علم اور بیان اچھی طرح سے دے گا اور ان تینوں علموں کو تفسیر فقہ ا...

خواب میں پرپہن دیکھنا یا کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پرپہن دیکھنا اندیشہ اور غم کی دلیل ہے اور کھانا نقصان دہ ہے۔

خواب میں پائے کھانا

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بکر ی کے پائے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ جس قدر کھایا ہے اسی قدر نعمت ملے گی او گر دیکھے کہ گائے کے پائی کھایا ہے تو دلیل ہے کہ کھانے کے مطابق اس کے لئے اس سال میں نعمت کی فراخی ہو گی۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پائے کا خواب میں کھانا جس قدر کہ کھایا ہے خاص کر کچا کھانے کی صورت میں یتیموں کے مال کو کھانے کی دلیل ہے ۔

خواب میں کسی کو پابند کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی کو پابند کیا ہے تودلیل ہے کہ اس کے کام میں پائیداری ہو گی اور اس سے جدانہ ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پابند کرنا تین وجہ پر ہے۔  اول ، جس شخص کو پابند کیا ہے اس کو مقیم ہونا ۔ دوم، اس پر عنایت کرنا ۔ سوم ، اس کو خیر و منفعت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ قیدیوں میں سے کوئی باہر آیا ہے۔ یعنی اس نے قید سے رہائی پائی ہے تو اس کی تاویل اس کے خلاف ہے ۔

خواب میں پاؤں میں پھندا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے پاؤں میں پھندا دیکھے تو خوف اور دہشت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں دو پھندے ہیں تو وہ مسجد میں ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص دین میں یا نماز میں یا جہاد میں یا جس کام کو کہ اصلاح دین میں کرتا ہے ، ثابت قدم رہے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ پھندا اس کے پاؤں میں لگا ہوا ہے او ر اس کاسفر کا ارادہ ہے تودلیل ہے کہ اس سفر میں مقیم ہوگا اور دیر تک رہے گا اور جس قدر کہ بند کو پاؤں میں قوی تراور محکم (محکم نہ مضبوط ) دیکھے گا ۔  اسی قدر سفر میں زیادہ رہے گا اور تنگ بند کی نسبت فراخ بند کا دیکھنا بہتر ہے اور اگر تانبے کا بند ہے تو بھی یہی دلیل ہے اور اگر لوہے کا بند ہے تو بھی گزشتہ تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بند رسی کا ہے تو اس کی اقامت دین کے لئے ہو گی او ر اگر بند لکڑی جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اقامت فساد دین کے لئے ہو گی۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بیمار دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس زحمت (زحمت ...

خواب میں پازیب دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مرد خواب میں دیکھے کہ اس کے پاؤں میں پازیب ہے تو اس کے رنج کی دلیل ہے او اگر چاندی کو دیکھے تو سختی کم تر ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پازیب کا عورت کے لئے دیکھنا شوہر ہے اور دیکھنا اچھا ہے اور سونے کی دیکھنا عورتوں کے لئے ہے اور مردوں کے لئے حرام ہے۔  او ر اگر دیکھے کہ پازیب پاؤں سے نکالی ہے یا کھوئی گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ مر دل کے رنج سے نجات پائے گا۔

خواب میں کٹا ہوا پاؤں دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک پاؤں کٹا ہوا یا ٹوٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا نصف مال ضائع ہو گا۔ اگر دونوں پاؤں کٹے ہوئے یا ٹوٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا سب مال جائے گا یا خود مرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اگر کوئی دونوں پاؤں شکتہ یا کٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔  اوراگر دیکھے کہ اس کے پاؤں لوہے یا تانبے کے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اس کامال باقی رہے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں کانچ کے جہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر جلد ختم ہوجائے گی اور مال نہ رہے گا۔ کیونکہ کانچ کو بقا اور طاقت نہیں ہے ۔  اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں شل ہیں تو یہ اس کے حال کے ضعف اور سستی کی دلیل ہے ہر ایک حال میں خواہ خیر ہو یا شر ہو۔  حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ک اگر کوئی نیک آدمی خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں شل ہو گیا ہے تو یہ دین کی زیادتی کی دلیل ہے ۔  فرمان حق تعالیٰ ہے۔ ولا علی الا عرج حرج (اور لنگڑے پر کوئی حرج نہیں ہے) اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں پر رسی بندھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے ف...