اشاعتیں

لفظ ٹ سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں ٹانگ دیکھنا

خواب میں ٹانگ دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ران اپنے خویشوں کی قوت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ران ٹوٹ گئی ہے یا گر پڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے جدا ہو گا اور دبلا ہو جائے گا اور سفر میں مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی ران چیری ہے ۔ اس کی بھی یہی تاویل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ دائیں ران باپ کے خویشوں پر دلیل ہے اوربائیں ران مال کے خویشوں پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ران باریک ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں کا کام کمزور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران کاٹی گئی ہے دلیل ہے کہ اپنوں سے جدائی تلاش کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ٹوٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے اس کو زلت اور خواری پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس کے رانوں کا گوشت گرا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکے خویشوں کا مال ضائع ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی رانیں رسی سے بندھی ہوئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے جدا نہ ہو گا ۔ اور نکاح کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ران کا گوشت خود کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر...

خواب میں ٹڈی دیکھنا

خواب میں ٹڈی دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں زندہ ٹڈی لشکر ہے اور پختہ ٹڈی دوم و دینار ہے اور اگر دیکھے کہ کسی شہر یا کسی موضع میں ٹڈیاں ظاہر ہوئی ہیں اور اس جگہ نقصان پہنچا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر وہاں پر لشکر جمع ہو گا۔ اور اس جگہ والوں کو بلا اور زحمت پہنچے گی۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے بہت سی ٹڈیاں جمع کی ہیں اور ایک برتن میں ڈالی ہیں دلیل ہے کہ مال جمع کرے گا اور عورت کے مہر میں دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بے قیاس ٹڈی دل آیا ہے اور دریا میں جمع ہو کر وہاں کی سبزی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ مال بے قیاس وہاں پر جمع ہو گا اور پھر لٹ جائے گا۔ تو ویران ہونے پر دلیل ہے۔

خواب میں ٹہنی دیکھنا

خواب میں ٹہنی دیکھنے کی تعیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں شاخوں کا دیکھنا صاحب کے بھائیوں اور فرزند وں اور خویشوں پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درختوں کی شاخ خشک ہوگئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں سے کوئی ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت دوسروں کی ملک ہے تو تاویل دو سروں کی طرف رجوع کرے گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے درخت خرما کی شاخ پائی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شاخ پر سے کچھ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر فرزند کا مال کھائے گا ۔

خواب میں ٹخنہ دیکھنا

خواب میں ٹخنہ دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹخنے کو دیکھنا مقام پر تاویل ہے۔ اگر دیکھے کہ ٹخنہ سے کھیلتا ہے تو جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بہت سے ٹخنے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر غمو اندوہ اٹھائے گا۔  اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں کا ٹخنہ ٹوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا یا اس کو غم پہنچے گا۔ اور ٹخنوں کی تاویل جھگڑا، مکر اور حیلہ ہے۔  حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے کہ ٹخنوں کے ساتھ کھیلنا حقیر اور ذیل دشمن اور جھگڑے پر دلیل ہے

خواب میں ٹھوڑی دیکھنا، خواب میں ٹھوڑی دیکھنےکی تعبیر

خواب میں ٹھوڑی دیکھنا، خواب میں ٹھوڑی دیکھنےکی تعبیر زنج ، ٹھوڑی خواب میں گھر کا سرداراور بہت عقل مند ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ٹھوڑی ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ گھر والوں کے لئے ذلیل ہو گا ۔   حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی شخص اس کی ٹھوڑی پر ٹھوڑی مارتا ہے ۔  دلیل ہے کہ خاندان کا سردار اس سے بات کرے گا اور اس سے رنجیدہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ٹھوڑی سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خاندان کے بزرگوں سے نقصان پہنچے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے کسب اور کام میں نقصان پڑے گا ۔