اشاعتیں

لفظ و سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں ویران جگہ آباد کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ویران جگہ آباد کرتا ہے جیسے مسجد،مدرسہ خانقاہ اورجو ان کے مشابہ ہے تو یہ دین اور عقل کی صلاح اور آخرت کے ثواب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ویران زمین کو خود آباد کرتا ہے۔  جیسے سرائے ادکان وغیرہ بناتا ہے تواس جہاں کے فائدے اور خیر کی دلیل ہے اوراگر آباد جگہ کو ویران دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ بلا اور مصیبت پہنچے گی۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو آباد جگہ میں مقیم دیکھے تو دلیل ہے کہ آبادی کے اندازے پر خیر اور نفع پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھا ہے توشراور فساد اور نقصان پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آبادی کا دیکھنا چاروجہ پر ہے ۔اول ، اس جہان کے کاموں کی صلاح پر۔ دوم ، خیر اور منفعت ۔ سوم ، مرادو کامرانی ۔ چہارم ، بستہ کاموں کی کشائش۔

خواب میں حاکم دیکھنے کی تعبیر، خواب میں والی دیکھنے کی تعبیر

خواب میں حاکم دیکھنا-خواب میں والی دیکھنا والی۔کاردار اور حاکم ہے۔ اگر دیکھے کہ والی تخت سے گرا ہے یا اس کا تخت ٹوٹا ہے یا کسی نے اس سے تلوار لی ہے یا اس کا گھر خراب ہوا ہے یا پھندے میں گرفتار ہوا ہے اور مارا گیا ہے یا چوپایہ اس کے سر پر آیا ہے اور گرا ہے یا کسی نے اس کو گرایا ہے۔  یہ سب باتیں اس امر پر دلیل ہیں کہ وہ شرف اور بزرگی سے گرے گا اور معزول ہو گا۔  حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر والی دیکھے کہ اس کی دستار کسی کی دستار سے ملی ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور نیک عادت اس کی پائیدار ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں پھندا ہے۔دلیل ہے کہ صاحب خواب کی شرف اور بزرگی زیادہ ہو گی۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ والی ہوا ہے اور اپنے عمل میں منصف اور دیندار ہے چنانچہ لوگ اس سے خوش ہیں۔ دلیل ہے کہ خیرو صلاح پائے گا۔ او ر اگر اس کے خلاف دیکھے تو شر اور فساد پر دلیل ہے۔ خاص کر اگر صاحب خواب مفسد اور ناپارسا ہے۔

خواب میں بادشاہ کا وزیر دکھنے کی تعبیر

خواب میں بادشاہ کا وزیر دکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ کے وزیر کا نیک کام ہے۔ دلیل ہے کہ اس وزیر کا کام نیک ہو گا اور اس کی دولت زیادہ ہو گی اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بری ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ وزیر ہوا ہے اور وہ منصف اور دادگر ہے۔دلیل ہے کہ وہ عدل اور کام کے مطابق بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر نے دستر خوان بچھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اور نعمت اوررزق اس پر فراخ ہو گا اور اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر نے اس کو خلعت اور کلاہ دی ہے۔دلیل ہے کہ لوگ اس کو اپنا والی بنائیں گے۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وزیر اس کے گھر آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کے باعث غم و اندوہ پہنچے گا حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے وزیر کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس سے شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر کا گھر گرا ہے یا وہ بیمار ہے یا بادشاہ نے اس کو معزول کیا ہے یا گھوڑے نے اس کو گرایا ہے یا بیل نے اس کو سینگ مارا ہے۔ تو یہ سب اس کے معزول ہونے پر دلیل ہیں۔  حض...

خواب میں وکیل دیکھنے کی تعبیر

خواب میں وکیل دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ بادشاہ کا وکیل بنا ہے اور اپنے کام میں مصنف بنا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کی خیرو صلاح پائے گا۔ اور اگر قاضی کا وکیل بنے گا تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر وکالت کے کام میں نہیں ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر وکیل دیکھے کہ اس نے اپنے مؤکل پر مہربانی کی ہے۔دلیل ہے کہ وہ کسی مرد کو پاکیزہ بات کہے گا۔ اور اگر مؤکل کو کشادہ رو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس سے منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بد ہے۔

خواب میں ویرانی دیکھنے کی تعبیر

خواب میں ویرانی دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گھر اور دوکان وغیرہ کی ویرانی دین کی گمراہی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ویرانے کو آباد کیا ہے تو اس کی تاویل بہتر ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ آباد جگہ خراب ہو گئی ہے۔دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ بلا اور مصیبت میں گرفتار ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ویرانے کو آباد کیا ہے تو صاحب خواب کے کام کی درستی پر دلیل ہے۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر ویرانی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔دلیل ہے کہ صاحب خواب کو نفع ہو گا۔ اور اگر ویرانی مخلوق کے فعل سے ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مسجد یا مدرسہ ویران کیا ہے تو اس کے کام کے نقصان پر دلیل ہے۔

خواب میں وضوکرنے کی تعبیر

خواب میں وضوکرنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے ہاتھ اور منہ صاف پانی سے دھویا ہے دلیل ہے کام ڈھونڈے گا اور پورا کام پائے گا اور اس کا مقصود حاصل ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے ناپاک پانی سے منہ دھویا ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اپنا ہاتھ اور منہ دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے دوستوں کے لئے مدد چاہے گا اور اس کی مرادحاصل ہو گی۔