اشاعتیں

لفظ ن سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں نہروں کی وادی دیکھنا

ر ودبار، نہروں کی وادی۔اگر دیکھے کہ رودبار میں گیا ہے ۔دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں گرفتارہو گا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ رودبار سے نکلا ہے۔دلیل ہے کہ غم واندوہ سے نکلے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ رودبار میں حج اسلام ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ بواز غیر ذی ذرع عند بیتک المحرم(غیر کاشت شدہ وادی میں تیرے عزت والے گھر کے نزدیک) حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں رودبار شعر گوئی پر دلیل ہے۔فرمان حق تعالیٰ ہے۔والشعر اء یتبعھم الغا دون الم ترانھم فی کل واد یھیمون(گمراہ لوگ شاعروں کی پیروی کرتے ہیں۔کیا تم نہیں دیکھتے ہوکہ وہ ہر ایک وادی میں پریشان پھرتے ہیں)

خواب میں نیولا دیکھنا

خواب میں نیولا دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولا چور ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کو پکڑا یا مارا ہے دلیل ہے کہ چور کو پکڑے گا یا اس پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیولے کا گوشت کھایا ہے یا اس کے جسم سے اس کے ہاتھ میں کوئی چیز ہے ۔ دلیل ہے کہ چور سے چوری کا مال لے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ نیولے نے پکڑا یا کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور آخر کار شفا ء پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کے ساتھ لڑا ہے اور اس پر غالب آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو قابو میں کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)چور(۲)غم واندوہ(۳) بیماری ۔

خواب میں کسی نیک کام میں آگے بڑھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ کسی کام میں یادین کے کاموں میں جیسے عبادت ، حج ، جہاد وغیرہ میں آگے بڑھا ہے تو دلیل ہے کہ آخرت میں نجات پائے گا اور اس کو خدا تعالیٰ کے نزدیک ثواب ہو گا۔ اور اگر کوئی کسی دنیا کے کام میں پیش دستی کرے تو دلیل ہے کہ عزت اور اقبال پائے گا۔

خواب میں ناک دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناک کو دیکھنا عزت اور مرتبے کی دلیل ہے اور جس قدر اس میں وہ زیادتی اورنقصان دیکھے گا۔ دیکھنے والے کے قدر اور مرتبہ پر دلیل ہے۔ اوراگرکوئی خواب میں دیکھے کہ اس کانا ک چھوٹا ہو گیا ہے تو اس کے قدر اور مرتبے کی کمی کی دلیل ہے۔  اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک گری ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ قدر اور مرتبے سے گرے گا ۔ اوراگردیکھے کہ اس ناک کا سوراخ فراخ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر معیشت (معیشت :روزی) فراخ ہوگی اور اگر سوراخ تنگ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی معیشت تنگ ہوگی۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسکی ناک سے مغز نکلا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سردار سے نفع پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک سے کیڑا یا مکھی وغیرہ کوئی جانور نکلا ہے تواس کے ہاں لڑکا آئے گا اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک میں سوراخ ہے اور اس میں مہار پری ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی تواضع کرے گا یا کسی بز رگ عورت سے ملاپ ہوگا اوراس سے مال و نعمت پائے گا۔  اوراگرکوئی میں دیکھے کہ اس کی ناک اک اسرا بندھا ہوا ہے ۔ چنانچہ وہ دم نہیں لے سکتا۔ تو...

خواب میں نرسنگا بجانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ نرسنگا بجاتا ہے اور نجانا نہیں جانتا تھا تو دلیل ہے کہ لوگوں میں اپنا راز ظاہر کرے گا اور اگر دیکھے کہ نرسنگا بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ سرداروں میں جھوٹ لولے گا اور اس کی تاکید قسم سے کرے گا اورآخر کار وہ جھوٹ ظاہر ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ نرسنگا بجانے کی تاویل مردوں کے لئے مصیبت اور عورتوں کے لئے رسوائی ہے اور ان کے بھید وں کا ظاہر ہونا ہے ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں نرسنگا ۔ بجانا چار وجہ پر ہے ۔ اول، جھوٹی خبر۔ دوم، بری بات ۔ سوم، راز کا ظاہر ہونا۔ چہارم ،گناہ۔

خواب میں نہر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بڑی نہر خواب میں بڑا آدمی ہے ۔ اگر دیکھے کہ بڑی نہر میں صاف پانی ہے دلیل ہے کہ بڑے آدمی دیانت دار کو ملے گا اور اس سے خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ نہر سے نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ بلا اور غم سے نجات پائے گا ۔  اور اگر دیکھے کہ بڑی نہر میں گیا ہے اور اسکا پانی گدلا ہے ۔ دلیل ہے کہ بڑے ظالم شخص کو ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نہر میں ڈوب گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے موت تک نجات پائے گا ۔  حضرت دانیال علیہ ا لسلام نے فرمایا ہے کہ بڑی نہر وزیر ہے ۔  اگر دیکھے کہ بڑی نہر خچک ہو گئی ہے ۔دلیل ہے کہ وزیر موقوف ہو گا ۔ اور اگر نہر کا پانی زیادہ دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وزیر سے بخشش پائے گا ۔ اور اگر تلخ پانی ہے ۔ دلیل ہے کہ رشوت لے گا ۔ اور اگر نہر کا پانی گندا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔  اور اگر نہر کا پانی سردار اور عمدہ ہے ۔ دلیل ہے کہ وزیر سے انعام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خون اس نہر میں جاری ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں بہت خون ریزی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی سفید اور اچھا ہے دلیل ہے کہ عام لوگ وزیر کی تعریف کریں...

خواب میں کسی سے نصیحت لینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی نیک آدمی کو نصیحت کرتا ہے جس میں کہ دین اور اس کی آخرت کی نجات ہے تو یہ بشارت پر دلیل ہے کہ اس میں دین اور دنیا کی خیر ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دین اور دنیا کی فساد و تباہی کی دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کسی کو نصیحت کرنا کہ جس میں اس کے دین کی اصلاح ہے نیک ہے اورنصیحت دینے والا فرشتہ مقرب ہے کہ صاحب کو خیرات دیتا ہے جو اس کو حاصل ہو گی تاکہ وہ شکریہ ادا کریں ۔ اور ایسی نصیحت کہ جس سے دین کا فسد ہے ایسا ناصح شیطان رجیم ہوتا ہے اور یہ اس کو فساد اور تباہی کی خیر دیتا ہے ۔  ایسے موقع پر توبہ اور خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہئے تا کہ اس کے شراور فساد سے خدا تعالیٰ حفاظت کرے اور عذاب حق تعالیٰ سے نجات ہو ۔

خواب میں نوالہ کھانا

خواب میں نوالہ کھانے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی نے شیریں نوالہ اس کے منہ میں رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس کو عمدہ بات کہے گا۔ اوراگر وہ لقمہ غلیظ اور ترش ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔  اگر دیکھے کہ اس کے منہ میں لذیذ اور شیریں لقمہ کسی نے رکھا ہے۔ اگر مصلح ہے تو مال حال پر دلیل ہے۔ اور اگر لقمہ شیریں گرم ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بات سے بلا میں پڑے گا۔ اور اگر لقمہ اس کے حلق سے آسانی سے گیا ہے تو اس کی تاویل کے خلاف ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ منہ میں نوالہ تین وجہ پر ہے: (1) بوسہ دینا (2) پاکیزہ بات کہنا (3) لقمہ کے اندازے کے مطابق منفعت ۔

خواب میں محراب میں نماز پڑھنا

خواب میں محراب میں نماز پڑھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ محراب میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو صالح فرزند کی بشارت ہو گی۔چنانچہ حضرت ذکریا علیہ السلام کی بابت فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ وھو قائم یصلی فی المحراب (وہ کھڑا محراب میں نماز پڑھ رہا تھا) اگر دیکھے کہ نماز وقت پر پڑھی ہے۔  دلیل ہے کہ اس کا فرزند صالح ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ محراب میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ نماز میں سستی کرے گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے محراب کی عمارت بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند عالم اور دانا ہو گا۔  اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اپنا مال خرچ کرے گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں محراب کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) امام (2) بادشاہ (3) قاضی (4) کوتوال (5) لوگوں کا ایلچی ہے۔

خواب میں کسی کو نصیحت کرنا

خواب میں کسی کو نصیحت کرنا اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ لوگوں کو نصیحت دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خوشی ہو گی۔ اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا اور اپنے دشمن کو مغلوب کرے گا۔  حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں کو نصیحت دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس میں صلاح دین اور آخرت کی نجات ہے اور دین و دنیا کی اس میں بشارت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کا ناصح ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو حق تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنی چاہئے اور توبہ کرے تا کہ شر اور فتنہ سے پناہ میں رہے۔

خواب میں مزدوری کرنا

خواب میں مزدوری کرنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں ہیں اور کام کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا بادشاہ کے خویشوں سے جھگڑا ہو گا اور ان سے جدائی ڈھونڈے گا۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں کے گھر میں مزدوری کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ سخت کام میں گرفتار ہو گا اور صاحب خانہ کو کسی سے نزاع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں کام کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ غمگین ہو گا۔  حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں خاک لاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل ہو گی۔ اور اس کے خلاف نقصان مال پر دلیل ہے۔

خواب میں نجومی دیکھنا

خواب میں نجومی دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ نجومی ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگوں اور بادشاہ کے نزدیک عزت پائے گا اور اس کا مرتبہ زیادہ ہو گا۔ لیکن جھوٹی اور مہال باتیں کہے گا۔خاص کر اگر خواب میں بھی احکام نجوم کی بات کہی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ علم نجوم اور ہیت افلاک کی باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اور بڑے لوگ اس کی عزت کریں گے۔ اگر دیکھے کہ احکام نجوم کی باتیں کرتا ہے تو اس کی تاویل بے حرمتی دیکھنا اور جھوٹ بولنا ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نجومی جھوٹا ہے اور حق تعالیٰ کا شکر گزار بندہ ہے۔

خواب میں ناخن دیکھنا

خواب میں ناخن دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن سخاوت اور قوم لوگوں پر دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ہتھیار والے کے حق میں ناخن ہتھیار ہیں۔اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن مقراض سے کاٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دین قوی ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن قوت اور توانائی اور دنیا کا مال حاصل کرنا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن ٹوٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ مال حاصل نہ کر سکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ناخن گرا ہے اور پھر دوبار اُگا ہے اور زیادہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام اچھا ہو گا اور بہت سا مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن سیاہ اور نیلے ہوئے ہیں تو مصیبت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن اس قدر دراز ہوئے ہیں کہ ٹوٹنے کا خوف ہے تو اس کی تاویل بری ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن جڑ سے کٹے ہیں اور متغیر ہوئے تو اس کے کاموں کی بستگی پر دلیل ہے۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے ناخن حد اعتدال پر ہیں تو دین اور دنیا کی صلاح پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن درس...

خواب میں نارمشک دیکھنا

خواب میں نارمشک دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کی زمین میں نار مشک اگا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا نام خیر اور خوشی اور خوبی سے اس ملک میں مشہور گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نار مشک زمین پر سے اکھاڑی ہیں تو اس کی تاویل خلاف ہے۔  حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس تازہ نار مشک کا دستہ ہے اور وہ اپنے موسم میں ہے تو خیرو منفعت پر دلیل ہے۔

خواب میں ناطف کھانا

خواب میں ناطف کھانے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی ناطف ہے اور اس میں سے کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کثیر اور نعمت حاصل کرے گا۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شہد اور دوشاب کا ناطف بہت سے مال اور نعمت پر دلیل ہے۔ لیکن شہد کا ناطف فائدے میں بہتر ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شہد کا ناطف تین وجہ پر ہے: (1) کلام شیریں (2) مال حلال (3) معیشت ۔

خواب میں ناقوس دیکھنا

خواب میں ناقوس دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں ناقوس منافق اور جھوٹا اور بے فائدہ شخص ہے۔ اگر دیکھے کہ ناقوس بجاتا ہے۔ دلیل ہے کہ منافق آدمی کے ساتھ بیٹھے گا اور نفاق سے جھوٹ بولے گا اور خوش ہو گا۔ اور اگر ناقوس کو دیکھے کہ ٹوٹ گیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناقوس تین وجہ پر ہے: (1) جھوٹ بولنا (2) نفاق (3) دل میں کافروں کی محبت رکھنا۔

خواب میں نرد باختن دیکھنا

خواب میں نرد باختن دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نرد کے ساتھ کھیلنا کار باطل اور دنیا کا فریب ہے اگر کوئی دیکھے کہ وہ برد سے کھیلتا ہے اور مقابل پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ کام اور فریب سے کسی پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مخالف اس پر غالب آیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

خواب میں نرگس دیکھنا

خواب میں نرگس دیکھنے کی تعبیر حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نرگس خوش طبع اور خوبصورت اور پاکیزہ مرد ہے۔  حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نرگس عمدہ بات ہے اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے نرگس لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔  دلیل ہے کہ اس کے خوبصورت فرزند آئے گا اور اگر بے شوہر ہے تو خوبصورت شوہر کرے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے نرگس کو زمین سے اکھاڑا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب عورت کو طلاق دے گا یااس کا فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے نرگس زمین سے اکھاڑ کر غلام کو دیا ہے۔  دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگے گا اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے نرگس کا دستہ اپنے شوہر کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس کو طلاق دے دے گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نرگس تین وجہ پر ہے: (1) خوش طبع اور خوبصورت عورت (2) فرزند (3) دوست کہ جس کی دوستی پائیدار ہو گی۔  اور اگر دیکھے کہ اس نے سبز نرگس لی ہے دلیل ہے کہ احسان اور نیکی کرے گی اور خیر میں مشہور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس نرگس تھی اور زیادہ ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کا...

خواب میں نعل دیکھنا

خواب میں نعل دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نعل کوئی مال ہے خواہ کسی سبب سے اس کو پہنچے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس خچر کا نعل ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس گدھوں کا نعل ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بزرگوں سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے چوپایوں کی نعل بندی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور نعل بند وہ شخص ہوتا ہے جو لوگوں میں دوستی کی جستجو کرتا ہے۔

خواب میں نوشادر دیکھنا

خواب میں نوشادر دیکھنے کی تعبیر خواب میں نوشادر کھانے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں نوشادر غم و اندوہ ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نوشادر ہے دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نوشادر کھایا ہے تو نہایت سخت غم و اندوہ پر دلیل ہے۔