اشاعتیں

لفظ ل سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں لومڑی دیکھنا

خواب میں لومڑی دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لومڑی خواب میں فریبی شخص یاجھوٹ بولنے والی عورت یا کنیز ہے ۔ اگر دیکھے کہ لومڑی لڑتی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ جھگڑاہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی کو دتی ہے ۔ دلیل ہے کہ پر یوں سے ڈرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ لومڑی کے ساتھ کھیلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی عورت اس کو چاہتی ہے ۔ لیکن اس عورت کی محبت کمزور ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ وہ کسی لومڑ ی کو کنگھی سے صاف کر رہا ہے ۔دلیل ہے کہ وہ کسی کے ساتھ حیلہ و فریب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی اس کے پاس چاپلوسی کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی پردیسی آدمی اس کے ساتھ مکر اور حیلہ کرے گا ۔ اور لومڑی کا چمڑا مال ہے جو حیلہ سے حاصل ہو گا ۔اور خواب میں لومڑی کا دودھ پینا بیماری سے شفاء کی دلیل ہے ۔اور غم و اند وہ سے شادی ہے اور قید خانے سے خلاصی ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لومڑی کا دودھ پینا بیماری اور خوف پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لومڑی خواب میں جھوٹی عورت ہے ۔اگر دیکھے کہ لومڑی اس ک...

خواب میں لوہے کا کرتہ پہننا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوشن کا پہننا بقدر اس کی روشنی اور پاکیزگی کے پشت و پناہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوشن ہے ۔ تو دلیل ہے کہ وہ اور اس کے اہل خانہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جوشن پہنا ہوا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ وہ اور اسکے اہل خانہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوشن کے ساتھ ہتھیار بھی ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ منافق کے مکر اور عام لوگوں کی شرارت سے امن میں رہے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں جوشن دیکھنے والے کے دین کو زیادتی ہے ۔ جو شخص میں جوشن دیکھے دلیل ہے کہ پوشیدہ طور پر حق تعالیٰ کی حفاظت میں رہے گا ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں جوشن کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے اول بزرگی ۔ دوم ، پناہ ، سوم قوت ، چہارم مال ، پنجم زندگانی ۔ ششم دین کی زیادتی ہے ۔ خواب میں جوشن مونس و غم خوار ہے

خواب میں لڑائی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ لوگوں کے ساتھ لڑتا ہے ۔ یا حیوانوں کے ساتھ جنگ میں ہے اور وہ غائب ہو گئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا

خواب میں لوہا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ معمولی آہن کا خواب میں دیکھنا خادم ہے۔ ورنہ بقدر آہن دنیا کامال ملے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے خواب میں لوہا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس لوہے کہ قدر پر کوئی اس کو دنیاوی مال دے گا۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوہے کا دیکھنا صلاحیت اور بادشاہت سے نسبت رکھتا ہے چنانچہ حق تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے:۔وانزلنا الحید فیہ باس شدید و منافع للناس (ہم نے آہن کو اتارا ۔اس میں سخت لڑائی اور لوگوں کے لئے فا ئد ے ہیں ) اگر دیکھے کہ لوہے کو پتھر سے نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سختی پیش آئے گی ۔  فرمان حق تعالیٰ ہے۔ قل کو نوا حجازۃ و خیا و خلقا مما یکبر فی صدور کم (کہہ دو کہ تم پتھر یا لوہا ہو جاؤ ۔ یا اس سے بھی بڑھ کر جو تمہارے خیال میںآئے)  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آہنگری (آہنگری :لوہارا کام ) کرتاہے ۔  حا لا نکہ وہ آہنگروں میں سے نہیں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی کے ساتھ جھگڑا ہوگا۔ اور اگر یہ خود آہنگر ہے تو یہ خواب خیر و منفعت (خیر و منفعت:بہتری او ...

خواب مین لا ٹھی دیکھنا

خواب مین لا ٹھی دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں لاٹھی۔ بزرگوار با عزت شخص ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لاٹھی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی سے عزت اور مرتبہ حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی لاٹھی ضائع ہوئی ہے ۔  تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لاٹھی پر ٹیک لگائے ہو ئے ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑ ے آدمی کی مدد سے جس چیز کی تلاش میں ہے حاصل کرے گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ لاٹھی اس کے ہاتھ میں دراز ہو گئی ہے ۔  دلیل ہے کہ مراد کو پہنچے گا اور اگر کوتاہ ہو جائے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی لاٹھی کو بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لاٹھی اس سے باتیں کرتی ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لاٹھی کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)بڑا سردار (۲)بادشاہ (۳) قوت وطاقت ۔

خواب میں لڑائی کرنا

خواب میں لڑائی کرنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں جنگ کرنا مرض طاعون ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ لڑائی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ مرض طاعون کا خوف ہے۔ اور اگر لڑائی میں دشمن کو مغلوم کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مرض سے نجات پائے گا۔ اور اگر لڑائی میں دشمن اس پر غالب آ گیا۔ دلیل ہے کہ مرض طاعون میں ہلاک ہو گا۔  حضرت ابرہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ میدان میں کسی کے ساتھ تلوار سے لڑتا ہے اور ایک نے ان میں سے فرصت پائی تو خصومت پر دلیل ہے اور جس نے کہ فرصت پائی ہے اس کی دوسرے پر فتح کی دلیل ہے۔ اور اگر وہ نیزے سے لڑتا ہے تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر تیر و کمان کے ساتھ لڑتا ہے دلیل کہ ان میں زبانی گفتگو ہو گی۔

خواب میں لحاف دیکھنا

خواب میں لحاف دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لحاف عورت ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نیا اور پاکیزہ لحاف ہے۔دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیا لحاف خرید ا ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری باندی خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا لحاف ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر لحاف پھٹا ہوا اور میلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا عیاں ناموافق اور لڑاکا ہو گا۔  حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لحاف ہے۔ دلیل ہے کہ دیندار اور تونگر عورت کرے گا۔ اور اگر سفید لحاف ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت تونگر اور پارسا ہو گی۔ اور اگر سرخ لحاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت عیاش ہو گی۔ اور اگرزرد لحاف دیکھے تو بیمار جیسی عورت پر دلیل ہے اور رنگ دار لحاف مکار اور فریبی عورت پر دلیل ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیا لحاف تین وجہ پر ہے: (1) علم والی عورت (2) کنواری لڑکی (3) کنواری باندی۔

خواب میں لشکر دیکھنا

خواب میں لشکر دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ لشکر کسی جگہ پر ہے یا آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ والوں کو تکلیف پہنچے گی۔ اور اگر لشکر کو آراستہ دیکھے۔ تو جس ملک میں لشکر ہے اس کی قوت اور نصرت پر دلیل ہے۔ اور جس بادشاہ کی لشکر ہے اس کی قوت پر دلیل ہے اور اگر لشکر بغیر اسلحہ کے ہے تو اس بادشاہ اور اہل ملک کی ضعف او عاجزی پر دلیل ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ لشکر کو خواب میں دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) ٹڈی دل (2) سیل (3) سخت ہوا (4) جنگ و خصومت (5) بلا اور محنت

خواب میں لعل دیکھنا

خواب میں لعل دیکھنا لعل ایک قیمتی پتھر ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لعل خواب میں خوبصورت اور مالدار عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لعل آتشیں ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے یا اس نے خریدا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قسم کی عورت کرے گا یا پاکیزہ عقل مند کنیز خریدے گا اور اگر اس کی عورت موجود ہے تو پاکیزہ لطیف صورت لڑکی جنے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے لعل ہیں۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال حاصل کرے گا۔ لیکن دین سے وہ گمراہ ہو وے۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو لعل کا ٹکڑا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر و قیمت کی مالدار عورت اپنے خویشوں میں سے کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی بیگانے نے لعل کا ٹکڑا دیا ہے دلیل ہے کہ نا معلوم عورت اس صفت کی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی جواب نے لعل کا ٹکڑا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ماؔ ل حاصل کرے گا۔  حضرت امام جعفررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لعل کا دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) عورت (2) کنیز (3) منفعت (4) دنیا کا مال اور لڑکیاں

خواب میں لقلق دیکھنا

خواب میں لقلق دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق با حسب و نسب آزاد عاقبت اندیش مرد ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے لقلق پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مذکورہ بالا صف کے آدمی سے صحبت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کو مارا ہے۔  دلیل ہے کہ بڑا دشمن اس کے ہاتھ سے ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگ تعجب کریں گے اور اس کو کسی بڑے آدمی سے منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے چوبارے پر بیٹھا ہے۔  دلیل ہے کہ کوئی سردار اس کے گھر میں آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ہاتھ سے اڑا ہے دلیل ہے کہ دہقان مرد کی صحبت سے جدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی دہقان سے مال حاصل کرے گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق چار وجہ پر ہے: (1) مرد دہقان (2) بادشاہ ضعیف (3) پاسبان (4) مسافر اور درویش

خواب میں لقوہ ہونا

خواب میں لقوہ ہونا لقوہ ایک بیماری ہے جس سے منہ ٹیڑھا ہو جاتا ہے۔  حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ لقوہ کی بیماری سے اس کا چہرہ ٹیڑھا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے نزدیک ذلیل و خوار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ خوبصورت اور عمدہ ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں معزز اور مقبول ہو گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقوہ نفاق پر دلیل ہے کہ لوگوں میں نفاق کی باتیں کرے گا۔ اور اگر دیکھے اس کو لقوہ ہو گیا ہے۔ بیماری کے ظاہر ہونے اور نقصان دین پر دلیل ہے۔

خواب میں لگام دیکھنا

خواب میں لگام دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ لگام ٹوٹی یا ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مرتبہ اور بزرگی میں نقصان ہو۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑوں کی طرح اس کے سر پر لگام ہے۔ دلیل ہے کہ روزہ رکھے گا۔ اور گناہوں سے توبہ کرے گا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ جو شخص نابکار اور بدسگال ہے اس کے منہ میں لگام ڈالی جاتی ہے۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لگام تین وجہ پر ہے: (1) شرف اور بزرگی (2) روزہ رکھنا (3) ادب اور دانائی اور خواب میں لگام فروش ولایت کے کاموں کی تدبیر کرنے والا ہے۔

خواب میں لوبیا دیکھنا

خواب میں لوبیا دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لوح محفوظ عام تاویل میں بادیانت شخص ہے جو اپنے مال کو راہ خدا میں خرچ کرتا ہے  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لوح محفووظ کی تاویل علم اور حکمت اور قرآن مجید ہے۔  اگر دیکھے کہ لوح محفوظ چھوٹی اور حقیر ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا۔ اگر دیکھے کہ لوح محفوظ پر کچھ لکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوح پر چلتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کسی بڑے بادشاہ سے کام پڑے گا اور وہ اس میں حاکم ہو گا۔  اور اگر دیکھے کہ اس کا نام لوح محفوظ پر لکھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوح محفوظ دیکھنا چھ وجہ پر ہے : (1) زیادت (2) فرزند (3) علم (4) ہدایت (5) حکومت (6) حکمت۔

خواب میں لنگڑا ہونا

خواب میں لنگڑا ہونا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لنگڑا ہونا۔ دلیل ہے کہ ایسے کام کرے گا کہ جن میں خیر اور شر اور سستی اور ضعیفی اور توانائی ہو گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو لنگڑااور کمزور دیکھے۔  دلیل ہے کہ لوگوں کی نگاہ میں ذلیل و خوار ہو گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو لنگڑا دیکھے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں شکستہ ہو گا اور اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو جان بوجھ کے لنگڑا بنایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی معیشت کے کام میں کسی سے مدد مانگے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لنگڑا ہوا ہے اور لاٹھی کے سہارے چلتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی معتبر آدمی سے مدد چاہے گا اور اس کی مراد حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ قصدا اپنے آپ کو لنگڑا بنایا ہے۔  دلیل ہے کہ ظاہری طور سے کسی پر بھروسہ کرے گا اور اصل میں اس پر اعتماد نہ ہو گا۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے آپ کو دیکھے کہ دونوں پاؤں سے لنگڑاتا ہے اور دونوں ہاتھ میں لکڑی پکڑ کر چلتا...

خواب میں لہسن دیکھنا

خواب میں لہسن دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لہسن کا کھانا حرام مال کا کھانا ہے ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لہسن کھانا بری چیز ہے جس سے لوگ پیچھے سے کہتے ہیں اور اگر دیکھے کہ پکا ہوا لہسن کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بری بات سے توبہ کرے گا ۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لہسن خواب میں دیکھنا رنج اور رونا ہے ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لہسن کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حرام (۲)بری بات(۳)غم و اندوہ (۴)رانا(۵)سختی کا دیکھنا ۔

خواب میں ہاتھ سے لکھنے کی تعبیر

خواب میں لکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں د یکھے کہ لکھتا ہے یا کسی کو لکھنا سکھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ علم اور عقل سیکھے گا۔ اوراگر دیکھے کہ کوئی چیز لکھتا ہے تو اس کے شر اور فساد پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ قرآن اور احادیث اور توحید اور دعا لکھتا ہے تو خیرو صلاح پر دلیل ہے۔ اور اگر کوئی چیز شعر یا غزل سے لکھی ہے تو بڑائی پر دلیل ہے.

خواب میں لباس دیکھنے کی تعبیر

خواب میں لباس دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردہ نے سبز لباس پہنا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا سے شہید کیا ہے اور اگر لباس سفید میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا درجہ نیک ہے اور اگر سیاہ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہے اور اہل دوزخ کا لباس سیاہ ہے۔  اور اگر سرخ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ بد ہے۔ اور اگر زرد یا نیلے لباس میں دیکھے دلیل ہے کہ صاحب خواب غم اور مصیبت میں مبتلا ہو گا۔اور اگر نقش دار لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اس کے ساتھ دنیا میں جھگڑتا ہو گا اور حق بجانب مردہ ہو گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو حق بجانب زندہ ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر زندہ شخص خواب میں مردے کو کپڑے پہنائے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔

خواب میں آبدستان (لوٹا) دیکھنا

خواب میں آبدستان (لوٹا) دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب لوٹا دیکھنے والا خزانہ دار صاحب تدبیر ہو گا کہ آمدنی اور خرچ اس کے ہاتھ میں ہوگا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو زہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ خزانچی اور بادشاہ کا مشیر ( مشیر : مشورہ دینے والا) ہوگا۔  اور اگر وہ لوٹا کسی کو دے تو بھی یہی قیاس ہے۔  حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزہ خادم ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ یطوف علیھم و لدان مخلون با کو ابوابا ریق ( بہشت میں ان پر خادم کوزوں اور ندھنوں کے ساتھ طواف کریں گے ) اگر دیکھے کہ اس کا کوزہ ٹو ٹ گیایا ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت جدا ہو جائے گی یا مر جائے گی۔  رکوزے سے اپنے آپ کو پانی پیتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا۔ خصوصاجب پانی کو صاف اور خوش ذائقہ دیکھے۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول خادم ۔ دوم خزانچی ۔ سوم ، وزارت ۔ چہارم، فرزند ۔ پنجم ، ایسی جگہ سے تھوڑی روزی پانا جہاں سے امید نہیں رکھتا ہے۔

خواب میں لڑکی کو دیکھنے کی تعبیر

خواب میں لڑکی کو دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لڑکی کا دیکھنا شادی اور خوشی ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی لڑکی ہوئی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا اس کو بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ لڑکی کے جمال اور خوبی کے مطابق اس کو مال و نعمت اور خوشی حاصل ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ لڑکی مری ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ لڑکی ناقص اور میلی ہے ۔ تو غم کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی کی گود میں لے کر لے گیا ہے تو خیر ومنفعت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی لڑکی کسی کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اس آدمی سے خوشی پہنچے گی ۔

خواب میں لڑکی کا پیدا ہونے کی تعبیر

خواب میں لڑکی کا پیدا ہونے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو لڑکی پیدا ہوئی ہے یا اس کے پاس ہے دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور اپنوں سے خوش ہو گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ ا گر بادشاہ کی عورت دیکھے کہ اس کو لڑکا پیدا ہوا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا شوہر خزانہ پائے گا ۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا ۔  اور اگر دیکھے کہ لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خوب ہو گا ۔ اور اگر کنواری لڑکی کو دیکھے کہ اس کو لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ عزت کرے گا ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس کے لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ اور اسی دن اس نے اس کے ساتھ بات کی ہے ۔ یہ صاحب خواب کی موت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی نسل سے فرزند ہو گا جو قوم کا سردار ہو گا ۔