اشاعتیں

لفظ ق سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں قمیض دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں سفید پیراہن  (قمیض،کرتہ)  دیکھنا مرد ہے ۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ پیراہن کاد یکھنا اس کے حال اور کام اور کسب و معیشت کی دلیل ہے۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ نیا اور فراخ پیراہن پہنے ہوئے ہے تو صلاح کار اور نیک احوال کی دلیل ہے ۔  اور اگرپیراہن کا ایک ٹکڑا پھٹا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل نیک اور بد کے درمیان ہے اوراگر دیکھے کہ اس کا پیراہن پرانا اور میلا ہے تو دلیل ہیکہ درویشی اور بے چارگی اور رنج و غم اس کو پہنچے گا۔ اور جس قدر کہ پیراہن زیادہ پرانا اور میلا اورب زیادہ پھٹا ہو گا۔ بلا اور مصیبت اور خوف زیادہ ہوگا کہ صاحب ہلا ک ہو گا۔ اوراگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو اپنا پیراہن پہنایا اور دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے بادشاہی لے گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس نے نیا پیراہن پہنا ہے تو دلیل ہے کہ ظاہر میں نیک اور باطن میں بد ہے اوراگر دیکھے کہ اس کا پیراہن اور شلوار میلے ہیں اور پرانے ہیں تو دلیل ہے کہ اگر تونگر ہے تو درویش ہو جئے گا اور غم و اندوہ میں گر فت...

خواب میں قلعی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا قلعی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر دنیا کا سامان حاصل کرے گا جو برتنوں کے نیچے ہوتا ہے۔جیسے پیالہ اور تھال وغیرہ ۔ اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر نوکر چاکر پائے گا ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ قلعی کو گلاتا ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کی بدی کریں گے ۔  حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قلعی دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول :نفع، دوم :خدمت گار، سوم :گھر کا اسباب۔

خواب میں قرآن مجید دیکھنا

خواب میں قرآن مجید دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مصحف کی تاویل علم اور حکمت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مصحف خریدا ہے۔ دلیل ہے طالب علم اور دانشمند ہو گا۔ اگر دیکھے کہ مصحف کو آگ میں جلایا ہے۔ تو یہ فعل اس کے دین کے فساد پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے اس نے مصحف کھول کر سر اور آنکھ پر رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ سب کام اندازے کے ساتھ کرے گا اور اس شہر کا والی ہوگا۔ اگر دیکھے کہ مصحف اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔ اگر نیک بات ہے تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر بری بات ہے تو بدی پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مصحف کا دیکھنا پانچ وجہ پر دلیل ہے: (1) علم و حکمت (2) میراث (3) امانت (4) روزی حلال (5) دین اور دیانت۔

خواب میں قبرستان دیکھنا

خواب میں قبرستان دیکھنےکی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گورستان کا دیکھنا جاہلوں کی صحبت ہے کہ ان کا دین اور دنیا خراب ہے اور غم و پشیمانی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اہل قبور کی زیارت کی ہے۔ دلیل ہے کہ قیدیوں سے ملے گا اور اگر دیکھے کہ قبرستان پر بارش برسی ہے۔ دلیل ہے کہ اہل قبور پر رحمت حق ہو گی۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر مالدار دیکھے قبروں میں گیا ہے اور ان کو سلام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ درویش ہو گا اور لوگوں سے بھیک مانگے گا۔ کیونکہ گورستان ناداروں کی جگہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ معلوم گورستان میں ہے اور مردے قبروں سے اٹھے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگ بلا اور محنت میں گرفتار ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ قبریں کھلی ہیں بعض مردے ہیں ا ور بعض زندے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں محنت اور تنگی ظاہر ہو گی۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قبرستان تین وجہ پر ہے : (1) قید خانہ (2) غم (3) محنت اور بلا۔

خواب میں قلعہ دیکھنا

خواب میں قلعہ دیکھنا اگر دیکھے کہ حصار میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کے شر سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ حصار سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ مضبوط حصار میں ہے اور وہ اس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ شر دشمن سے امن میں رہے گا ۔اور اگر دیکھے کہ حصار سے نکلا ہے تو پہلے کے خلاف ہے ۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے آپ کو حصار میں دیکھے تو دلیل ہے کہ نعمت اور روزی اس پر فراخ ہو گی ۔ اگر اس کے خلاف دیکھے تو احوال کی تباہی اور کا روبار کے بند ہونے کی دلیل ہے ۔

خواب میں قرآن مجید پڑھنا، خواب میں قرآن پاک پڑھنا

تصویر
خواب میں قرآن مجید پڑھنے کی تعبیر