اشاعتیں

لفظ ع سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں عورتیں دیکھنا

خواب میں عورتیں دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں جو ان عورت خوشی ہے اور بوڑھی عورت دنیا سے اور اس جہان کا شغل ہے ۔ اور عورتوں کو خواب میں دیکھنا بقدر خوبی اور جمال کے فربہی اور لاغری ہے اور بہترین عورت خواب میں ایسی عورت ہوتی ہے جو کہ معروف اور معلوم روزی کی فراخی ہے ۔ اور بدصورت اور لا غر عورت قحط اور تنگی ہے ۔ اور عورتیں خوش اور آراستہ اس جہان دنیوی کی مراد ہے اور بوڑھی عورت گندی ، نامرادی اور بد حالی پر دلیل ہے ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر عورت دیکھے کہ اس کے عضو تناسل ہے ۔ جیسا کہ مردوں کے ہوتا ہے دلیل ہے کہ اس کو فرزند ہو گا اور وہ فرزند قوم اورخاندان پر بزرگ اور سردار ہو گا ۔ اور اگر جوان عورت دیکھے کہ وہ بوڑھی ہو گئی ہے ۔ تو خیر اور دین و دنیا کی صلاح پر دلیل ہے ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے عضو تناسل ہے اور جماع کرتی ہے ۔  دلیل ہے کہ اس کی عزت اور بزرگی کم ہو گی ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے مردانہ لباس پہنا ہوا ہے ۔ اگر وہ عورت پارسا ہے ۔ تو خیرو صلاح پر دلیل ہے اور اگر وہ فسادی ہے تو شر ا...

خواب میں آبدستان (لوٹا) دیکھنا

خواب میں آبدستان (لوٹا) دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب لوٹا دیکھنے والا خزانہ دار صاحب تدبیر ہو گا کہ آمدنی اور خرچ اس کے ہاتھ میں ہوگا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو زہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ خزانچی اور بادشاہ کا مشیر ( مشیر : مشورہ دینے والا) ہوگا۔  اور اگر وہ لوٹا کسی کو دے تو بھی یہی قیاس ہے۔  حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزہ خادم ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ یطوف علیھم و لدان مخلون با کو ابوابا ریق ( بہشت میں ان پر خادم کوزوں اور ندھنوں کے ساتھ طواف کریں گے ) اگر دیکھے کہ اس کا کوزہ ٹو ٹ گیایا ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت جدا ہو جائے گی یا مر جائے گی۔  رکوزے سے اپنے آپ کو پانی پیتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا۔ خصوصاجب پانی کو صاف اور خوش ذائقہ دیکھے۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول خادم ۔ دوم خزانچی ۔ سوم ، وزارت ۔ چہارم، فرزند ۔ پنجم ، ایسی جگہ سے تھوڑی روزی پانا جہاں سے امید نہیں رکھتا ہے۔

خواب میں اپنا پیٹ حاملہ عورت کی طرح بڑا دیکھنا

خواب میں اپنا پیٹ حاملہ عورت کی طرح بڑا دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں اپنا پیٹ حاملہ عورت کی طرح بڑا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو پیٹ کی بڑائی کے اندازے پر دنیا کا مال اور نعمت حاصل ہوگی ۔  حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر نا بالغ بچہ اپنے آپ کو حمل والا خواب میں دیکھے۔ اگر لڑکا ہے تو اس کے باپ کو نعمت اور مال حاصل ہو گا اور اگر لڑکی ہے تو اس کی ماں کو مال و نعمت ملے گی۔

خواب میں آبکامہ یعنی کانجی یکھنا

خواب میں آبکامہ یعنی کانجی یکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آبکامہ کاخواب میں دیکھنا رنج اور بیماری کی دلیل ہے کہ اس کو پینا بیماری کی دلیل ہے ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ آبکامہ کو اگر گرتا ہو دیکھے یا اس میں سے کچھ نہ پیا ہو تو دلیل ہے کہ غم اور اندوہ سے بجات پائے گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ آبکامہ کا پینا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، بیماری ۔ دوم ، غم ۔ سوم ،جھگڑا ۔ چہارم حاجت ۔ پنجم ، عیال کے ساتھ لڑائی-

خواب میں دیکھنا کے آگ نے آپ کو نہیں جلایا

خواب میں دیکھنا کے آگ نے آپ کو نہیں جلایا اگر خواب میں دیکھے کہ آگ نے اس کو جلایا نہیں ہے تو دلیل ہے کہ کراہت (کراہت سے :تکلیف سے ) کے ساتھ سفر کرے گا اور اگر آگ کو بھڑکتا ہے تو دلیل ہے کہ تپ سے بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ آگ نے اس کا جسم جلا دیا ہے ، دلیل سے کہ جلن کے مطابق اس کو رنج و نقصان پہنچے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ ا س کے گھر میں آگ لگ پڑی ہے اور اس کے سارے جسم کو جلا دیا ہے اور بھڑکتی ہے اور اس کے دل میں اس سے خوف اور دہشت (دہشت : ڈر ، خوف ) نہیں آئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو محنت اور مصیبت کے سبب بیماری اور ضعف ( ضعف : کمز وری)آئے گا۔ جیسے سردی ، طاعون ، آبلہ اور سرخہ وغیرہ ۔ اور اگر دیکھے کہ آگ کو پکڑ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے مال حرم ملے گا۔ اور دیکھے کہ آگ دھوئیں دار ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام محنت اور رنج سے ملے گا اور بہت ساجھگڑا دیکھے گا ۔  اگر دیکھے کہ اس کو آگ سے گرمی اور تپش پہنچی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی شخص اس کی غیبت ( غینت :چغلی ) کرتا ہے ۔  حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی خواب میں آگ کے شعلیلوگوں پر ڈالتا ہے کہ لوگوں عدا...

خواب میں آگ روشن کرنا

خواب میں آگ روشن کرنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آگ روشن کرنا بادشاہ کو قوت کی دلیل ہے اور بغیر دھوئیں کے آگ دلیل ہے فروغ اور رونق اور زرو مال اور سامان جمعیت ملک جو دل کی خوہش کے بمو جب اور دھوئیں والی آگ بادشاہ کے ظلم اور غم و اندوہ اور نقصان پر دلیلاگر گرم ہونے کے لئے آگ روشن کی یا کوئی اور گرم ہووے تو دلیل ہے کہ کوئی چیز طلب کرے گا اور نفع پائے گا۔  اوراگردیکھے کہ بے فائدہ آگ روشن کی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بے وجہ لڑائی اور جھگڑا کرے گااگر کوئی چیز بریان ( بریان کرنا : کسی چیز کو بھوننا ) کرنے کے لئے آگ روشن کی ہے تو دلیل ہے کہ لوگو ں کی غیبت ( غیبت :کوئی بات پس پشت کرنا ) کے لیے کوئی کام کرنے تاکہ کسی کا حال معلوم ہو اور اگر اس بھنی ہوئی چیزکو کھائے تو دلیل ہے کہ اسی قدر دوزی اس کو غم واند وہ کے ساتھ ملے گی۔ اور اگر دیکھے کہ دیگ کے نیچے آگ روشن کرتا ہے اور گوشت یا اورکوئی چیز ہے تو دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا کہ جس سے صاحب ( صاحب خانہ : گھر والا ، گھر کا مالک ) خانہ کو فائدہ پہنچے گا اور اگر اس دیگ میں کوئی کھانے کی چیز نہیں ہے تو اس...

خواب میں آگ کو سجدہ کرنا

خواب میں آگ کو سجدہ کرنا حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آگ کو سجدہ کرتا ہے تو اسامر کی دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کو سجدہ کرے گا اور اسکی خدمت میں مشغول ہو گا اور اس کو اس میں صبر اور آرام حاصل نہ ہواور اگر دیکھے کہ تنور یا آگ یا چراغ کو سجدہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ عورتوں کی خدمت میں مشغول ہو گا اور آگ کو پوجتا اور بوسہ( بوسہ دیتا :چومتا ہے ) دیتا ہے کہ بادشاہ کا مخبر ( مخبر : خبر دینے والا ، لوگوں کے حالات بتانے والا ) ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ آگ میں خوار ہو کر پھر رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی دو سوداگری کی رغبت (رغبت :خواہش ) کرے گا۔ لیکن نتیجہ اچھا نہ ہو گا۔خاص کر اگر آگ سے جسم پر تکلیف پہنچے ۔ اور اگر آگ سے جسم کو تکلیف نہ پہنچے تو دلیل ہے کہ سلامتی اور جمعیت (جمعیت خاطر :دل کی تسلی) خاطر بادشاہ وقت سے دیکھے گا اور اگر خواب میں آگ کے اندر چلا جائے تو دلیل ہے کہ بادشا ہ سے اسی قدر فاہدہ اٹھائے گا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آگ اس کے چہرے یا کپڑے یا ہاتھ سے روشنی دیتی ہے ۔ چنانچہ لوگ اس کے نور سے حیران ہوجائیں تو دلیل ہے کہ دشمن اور دونوں جہان کی م...

خواب میں آگ کی چنگاری دیکھنا

خواب میں آگ کی چنگاری دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شرارہ آتش دیکھنا بری بات ہے جو اسے پہنچے گی ۔ اگر آگ کے شرارے اس پر بے قیاس پڑیں تودلیل ہے کہ محنت اور بلائے سخت میں گرفتار ہو گا۔  حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شہر یا کوچہ میں آگ کے شرارے گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور فتنہ اٹھے گا اور اگر آگ کے شرارے بہت بڑے بڑے دیکھے تو دلیل ہے کہ عذاب خدا تعالیٰ اس کو یا اس موضع کو پہنچے گا۔  فرمان حق تعالیٰ ہے : انھا تری بشرر کالقصر کانہ جملت صغر اَ(بیشک وہ آگ پھینکتی ہے چنگاریاں اور نچی محل کے بر ابر گو یا کہ وہ زرد اونٹ ہیں ) اگر دیکھے کہ آگ کے شرارے لوگو ں میں گر تے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور جھگڑا ہو گا ۔  آگ ڈالنا اور آگ سے کھیلنا بہت گالیاں دینا ہوتا ہے ۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ہاتھ میں آگ کا ٹکڑا لیا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہی کام میں مشغول ہو گا اور اگر آگ کے ساتھ دھواں دیکھے تو کام میں خوف کی دلیل ہے ۔  اگر خوف میں دیکھے کہ آگ اس کے ہاتھ میں سرد ہو گئی ہے تو دل...

خواب میں ویران جگہ آباد کرنا

خواب میں ویران جگہ آباد کرنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ویران جگہ آباد کرتا ہے جیسے مسجد،مدرسہ خانقاہ اورجو ان کے مشابہ ہے تو یہ دین اور عقل کی صلاح اور آخرت کے ثواب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ویران زمین کو خود آباد کرتا ہے۔  جیسے سرائے ادکان وغیرہ بناتا ہے تواس جہاں کے فائدے اور خیر کی دلیل ہے اوراگر آباد جگہ کو ویران دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ بلا اور مصیبت پہنچے گی۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو آباد جگہ میں مقیم دیکھے تو دلیل ہے کہ آبادی کے اندازے پر خیر اور نفع پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھا ہے توشراور فساد اور نقصان پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آبادی کا دیکھنا چاروجہ پر ہے ۔اول ، اس جہان کے کاموں کی صلاح پر۔ دوم ، خیر اور منفعت ۔ سوم ، مرادو کامرانی ۔ چہارم ، بستہ کاموں کی کشائش۔

خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر

خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر تمام چیزوں کی زندگی پانی سے ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ و جعلنا من الماء کل شئی حیی ( ہم نے ہر ایک چیز کو پانی سے زندہ کیاہے ۔ )  حضرت ابن سرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ سطح آب پر پانی کی طرح چلتا ہےجیسے دریا اور نہر کا پانی ۔  یہ اس کے پاک اعتقاد اور قوت ایمانی کی دلیل ہے ۔ اور اگرصاف اور خوشگوار پاننی بہت پیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز اور خوش عیش ہو گا اور اگر بے مزہ یا شور پانی پیا ہے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے صاف اور اچھا پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ تمام جہان کا بادشاہ ہو گا اور بعض کہتے ہی کہ اس آب دریا کے پینے کے قدر پر بزدگی اور مال و نعمت حاصل کرے گا۔  اگر پانی مصفا اور صاف ہے اور اگر گندلا ہے تو اس کو رنج اور سختی اورخوف اور دہشت پہنچے گی۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ پانی گرم پیتا ہے تو بیماری اور رنج کی دلیل ہے اور دیکھے کہ اس پر پانی گرم گرایا گیا ہے اور اس کو خبر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا اس کو...

خواب میں کچھوا یا مینڈک دیکھنے کی تعبیر

خواب میں کچھوا یا مینڈک دیکھنے کی تعبیر وزغ۔ کچھوا یا مینڈک۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں وزغ نیک عابد مرد ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مینڈک پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ نیک پارسا کا مصاحب ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے مینڈک سے لڑائی کی ہے دلیل ہے کہ ایسے مرد سے جھگڑا کرے گا۔ اگر دیکھے کہ کسی جگہ بہت سے مینڈک جمع ہوئے ہیں اور شور کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ عذاب حق آئے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مینڈک کو مارا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ زاہد شخص کو مغلوب کرے گا اور اس کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو مینڈک نے کاٹا ہے دلیل ہے کہ زاہد مرد کو رنج پہنچائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مینڈک کو پکڑ کر پانی کے باہر خشکی پر ڈالا ہے۔دلیل ہے کہ زاہد شخص کو کام سے روکے گا اور اس کو نقصان پہنچائے گا۔

خواب میں ٹخنہ دیکھنا

خواب میں ٹخنہ دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹخنے کو دیکھنا مقام پر تاویل ہے۔ اگر دیکھے کہ ٹخنہ سے کھیلتا ہے تو جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بہت سے ٹخنے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر غمو اندوہ اٹھائے گا۔  اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں کا ٹخنہ ٹوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا یا اس کو غم پہنچے گا۔ اور ٹخنوں کی تاویل جھگڑا، مکر اور حیلہ ہے۔  حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے کہ ٹخنوں کے ساتھ کھیلنا حقیر اور ذیل دشمن اور جھگڑے پر دلیل ہے

خواب میں دیہات دیکھنے کی تعبیر

خواب میں دیہات دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نا معلوم گاؤں میں ہے ۔ تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور اگر اس گاؤں کا نام معلوم ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ گاؤں سے باہر نکلا ہے تو نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی گاؤں میں گیا ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ شہر سے گاؤں میں جاکر آباد ہوا ہے کہ جس میں نعمت ہے تو خیر و برکت اور عزت و اقبال پر دلیل ہے ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بدی اور بدبختی پر دلیل ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ کسی گاؤں میں گم ہو گیا ہے تو خیر پر دلیل ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے نا معلوم گاؤں دیا ہے یا خریدا ہے یا بنایا ہے ۔ دلیل ہے کہ گاؤں کی قدر عمارت پر خیر و منفعت پائے گا اور اس کے خلاف دیکھے تو نقصان پر دلیل ہے ۔

خواب میں بھوک لگنا

خواب میں بھوک لگنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھوک پیٹ بھرے سے بہتر ہے۔ اور پانی کی سیری پیاس سے بہتری ہے۔ اگر دیکھے کہ بھوکا ہے اور کوئی چیز کھانے کے لئے اس کے پاس نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو حرص اور لال دنیا کے مال میں کم ہو گا۔  حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بھوکا تھا اور کچھ کھا کر پیٹ بھرا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا۔ اور اگر جو کچھ کھایا ہے شیریں اور مزیدار تھا۔ دلیل ہے کہ توبہ پر ثابت قدم ہو گا۔ اور اگر ترش اور ناخوش کھانا تھا تو توبہ توڑنے اور گناہ پر دلیل ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھوک چار ورجہ پر ہے۔ (۱)نقصان(۲)حرص(۳)جرم اور گناہ(۴)لوگوں سے طمع رکھنا۔

خواب میں رکابی دیکھنا

خواب میں رکابی دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں طبق خادم ہے کہ شادی کے وقت مجلس کی خدمت کرتا ہے اور جو کئی اس کو دیکھتا ہے خوش ہوتا ہے ۔ اور اگرد یکھے کہ اس کے پاس بہت بڑا تھال ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قسم کا خادم حاصل کرے گا۔ اور اگرد یکھے کہ طبق ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب کا خادم مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے طباق آگ میں پڑا ہے ۔ اور جل گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خدمت گار بیمار ہو گی ۔ اور طاعون یا سر سام میں مبتلا ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں طباق کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)گھر کا خادم اور مجلس (۲)کنیز(۳)فائدہ (۴)ہدیہ ۔

خواب میں باجے کے ساتھ گانا

خواب میں باجے کے ساتھ گانا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرود بے ہودہ بات اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سرود دوسرے سازوں کے ساتھ ، جیسے کہ باجہ اور بانسری کے ساتھ گاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اندوہ اور مصیبت زیادہ ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ سرود سنتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ بات سنے گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ گاتا ہے ۔ اگر بازار میں ہے ۔ دلیل ہے کہ مالدار لوگ رسوا ہوں گے اور درویشوں کو غم ہو گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں گانا یا سننا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)بے ہودہ کلام (۲)غم واندوہ(۳)مصیبت (۴)رسوائی(۵)جنگ(۶)علم وحکمت۔

خواب میں قلعہ دیکھنا

خواب میں قلعہ دیکھنا اگر دیکھے کہ حصار میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کے شر سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ حصار سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ مضبوط حصار میں ہے اور وہ اس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ شر دشمن سے امن میں رہے گا ۔اور اگر دیکھے کہ حصار سے نکلا ہے تو پہلے کے خلاف ہے ۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے آپ کو حصار میں دیکھے تو دلیل ہے کہ نعمت اور روزی اس پر فراخ ہو گی ۔ اگر اس کے خلاف دیکھے تو احوال کی تباہی اور کا روبار کے بند ہونے کی دلیل ہے ۔

خواب میں رباب بجانا

خواب میں رباب بجانا رباب ایک مشہور ساز کا نام ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رباب کا دیکھنا بے ہودہ بات اور جھوٹ بولنے پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ باجا بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ بولے گا اور کسی کی جھوٹی مدح کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے رباب بجاتے ہیں ۔دلیل ہے کہ بے ہودہ بات سے راضی ہو گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ رباب کے ساتھ چنگ چغانہ اور با نسری بھی ہے ۔ تو یہ سب غم اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ رباب ٹوٹا یا ضائع ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ سے تو بہ کرے گا ۔ اور اگر بیمار دیکھے کہ وہ رباب بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ مرے گا یا اس پر بیماری سخت ہو گی ۔

خواب میں جھمکے دیکھنے کی تعبیر

خواب میں جھمکے دیکھنا گوشوارہ۔ جھمکار ۔ کان کا زیور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں گوشوارے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی آرائش و زیبائش پہلے سے زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں بہت بیش قیمت مروارید لٹکے ہوئے ہیں. دلیل ہے کہ علم اور قرآن مجید سیکھے گا اور دانا اور عالم ہو گا اور اگر ایک کان میں مروارید دیکھے اور دوسرے کان میں نہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب علم اور قرآن مجید سیکھے گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس دو گوشوارے ہیں۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کانوں میں دو بالیاں رکھتی ہے۔ ایک سونے کی ہے اور ایک چاندی کی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گوشوارہ دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) فرزند خوبصورت اور آرائش (2) علم اور قرآن مجید سیکھنا (3) بزرگی (4) عورت کو طلاق دے کر غم و اندوہ پانا۔

خواب میں بادام کھانے کی تعبیر، خواب میں بادام دیکھنا

خواب میں بادام کھانے کی تعبیر، خواب میں بادام دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام دیکھنا نعمت اور روزی ہے ۔ لیکن جھگڑے سے حاصل ہو گی۔ اگر خواب میں بادام پایا ہے تو دلیل ہیکہ اسی قدر نعمت اور روزی محنت سے ملے گی۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں بادام کی تاویل علم ہے اوربیماری سے شفاء ہے اور مغز بادام کادیکھنا بہتر ہے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بادام پوست سمیت اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دنیا ہے تو دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے کوئی چیز سختی کے ساتھ پائے گا اور اگر دیکھے کہ مغز بادام سے تلخ روغن نکالا ہے تودلیل ہے کہ اس کوکسی کنجوس آدمی سے اس روغن کے اندازے کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام کا دیکھنا مال اور نعمت ہے ۔ لیکن اگر بادام کو پوست کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ مال سختی اور رنج کے ساتھ ملے گا اور اگر بادام کے بغیر پوست کے دیکھے تو دلیل ہے کہ مال و زرآسانی کے ساتھ ملے گا۔  حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے...