اشاعتیں

لفظ ر سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں ریت دیکھنا

خواب میں ریت دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریت صلاح اور خیر کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ریت میں جارہا تھا ۔ دلیل ہے کہ کسب کے لیے کسی شغل میں مشغول ہوا اور ریت کی کمی بیشتی کے مطابق کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ ریت کھاتا ہے یا جمع کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر لوگوں سے خیرو منفعت دیکھے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)مشغول ہونا (۲)مال (۳)منفعت(۴)مرتبہ لیکن محنت کے ساتھ ۔

خواب میں روشنی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روشنائی دین کی ہدایت پردلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے روشنی لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو دین کا علم سکھائے گا اور سیدھا رستہ بتائے گا ۔ اور خواب میں اند ھیرا گمراہی اور بد دینی ہے ۔  فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اللہ ولی الذین امنو یخر جھم من الظلمت الی النور(اللہ ایمان والوں کا مالک ہے کہ ان کو تاریکی سے نور کی طرف نکا لتا ہے ) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے سینے میں روشنی پڑی ہے ۔  دلیل ہے کہ پا رسا اور دین دار ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افمن شرح اللہ صدرہ لاسلام فھو علی نو ر من ربہ(کیا وہ شخص کہ جس کا سینہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے ۔ وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے )اور اگر میں دیکھے کہ اس کے ارد گرد روشنائی ہے ۔ تویہ اس کی خیرو اور عا فیت پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں رو شنی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دین کی ہدایت(۲)علم(۳)سیدھا راستہ(۴)پاک عقیدہ۔

خواب میں رنگوں کو دیکھنے کی تعبیر

خواب میں رنگوں کو دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کپڑے وغیرہ پر سفید رنگ دیکھنا دین کی صفائی ہے ۔ اور سرخ رنگ مردوں کے لیے برا اور رنج ہے اور عورتوں کے لئے اچھا ہے ۔ اور سبز رنگ عورتوں اور مردوں کے لئے دین اور دنیا میں اچھا ہے اور رنگ سیاہ مصیبت ہے ۔ لیکن جو لوگ پہنتے ہیں ان کے لئے انہیں ہے اور نیلا رنگ عورتوں اور مردوں کے لئے اچھا نہیں ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ رنگ سبز اور سفید خیرو برکت اور دین کی صفائی پر دلیل ہے ۔ کیونکہ اہل بہشت کا لباس ہے ۔

خواب میں جسم پر رگیں دیکھنا

خواب میں جسم پر رگیں دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جسم کی رگیں اہل خانہ اور خویشوں پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم کی رگ کو کوئی آفت پہنچی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش غم و اندوہ کھائیں گے ۔ اور ہر ایک رگ خاس شخصوں کے ساتھ تعلق رکھتی ہے ۔ پیشانی کی رگیں بزرگوں پر دلیل ہیں اور پشت کی رگیں باپ کے خویشوں پر دلیل ہیں ۔ ران اور سرین کی رگیں اہل خانہ اور عورت اور دوستوں پر دلیل ہیں ۔ پنڈلی کی رگیں مال اور منفعت پر دلیل ہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی رگیں کھولی ہیں اور چوڑائی سے کٹ گئی ہیں یا خشک ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں سے جو شخص اس رگ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے ۔ دنیا سے سفر کرے گا ۔ اور بعضاہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی خویشوں کو غم و اند وہ پہنچے گا اور خویشوں سے جدار ہے گا اور عذاب میں پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کی رگ کھولی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں سے سخت بات سنے گا ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے خون کے اندا زے پر اس کے کسی خویش کا مال تلف ہو گا ۔ حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ رگ قیفال (جو ایک رگ کا نام ہے جس کو سرارہ کہت...

خواب میں رسی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ میں رسی عہد و پیمان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھ میں رسی ہے اور ہوا میں لٹک رہا ہے ۔دلیل ہے کہ رسی کی بلندی کے مطابق مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رسی ہاتھ میں رہی اور گرا پڑا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب عزت اور مرتبہ سے گرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ رسی آسمان سے لٹکی ہے اور اس نے اس کو تھاما ہوا ہے دلیل ہے کہ اس میں اور حق تعالیٰ میں کوئی عہد و پیمان ہے ۔ مثلًا اگر بیماری کی حالت میں کہے ۔ اگر خدا وند کریم مجھ کو شفاء دے تو میں توبہ کروں گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رسی پاؤں میں ہے اور وہ کھڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے دین کو پکڑا ہوا ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وا عتصمو ا بحبل اللہ جمیاً(سب مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو تھام لو ) اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں رسی کا دیکھنا حق تعالیٰ کے ساتھ اور مخلوق کے ساتھ عہدو پیمان ہوتا ہے اور اگر دیکھے کہ رسی اس کی گردن میں کسی نے ڈالی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے کسی سے اقرار کیا ہے ۔ اور اس کے پورا ہونے پر دیر کرتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شعبدہ بازی کرت...

خواب میں رفو کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کپڑے وغیرہ کو رفو کرنا جنگ اور جھگڑے پردلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے کپڑے یا نقاب کو رفو کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا اپنے خویشوں سے جھگڑا ہو گا یا دوست سے جس میں خیرنہ ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اپنے کپڑے کو رفو نہیں کر سکتاہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال کے لئے غم و اندیشہ کرے گا ۔ اور خواب میں رفو گر صاحب جنگ اور خصومت ہے اور کوشش سے اپنے کام کو درست کرتا ہے اور جھگڑے سے بھاگتا ہے ۔

خواب میں رباب بجانا

خواب میں رباب بجانا رباب ایک مشہور ساز کا نام ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رباب کا دیکھنا بے ہودہ بات اور جھوٹ بولنے پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ باجا بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ بولے گا اور کسی کی جھوٹی مدح کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے رباب بجاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ بات سے راضی ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ رباب کے ساتھ چنگ چغانہ اور با نسری بھی ہے ۔ تو یہ سب غم اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ رباب ٹوٹا یا ضائع ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ سے تو بہ کرے گا ۔ اور اگر بیمار دیکھے کہ وہ رباب بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ مرے گا یا اس پر بیماری سخت ہو گی ۔

خواب میں روزہ رکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے روزہ رکھا ہے ۔ اور سبحان اللہ اور لا الہ الا اللہ اور قرآن شریف پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام اور گناہ سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے روزہ رکھا ہے اور لوگوں کو غیبت کرتا ہے اور فحش بکتا ہے ۔  دلیل ہے کہ عبادت میں ریاکاری کرے گا اور دین کے رستے میں سچا نہیں ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ روزوں کا مہینہ ہے ۔ تو گرانی اورکھانے کی تنگی پر دلیل ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دین کی درستی اور غم سے خلاصی پانے پر دلیل ہے اور اس کا قرض ادا ہو گا ۔  خاص کر اگر ماہ رمضان میں ماہ رمضان کو خواب میں دیکھا ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روزہ رکھنا دس وجہ پر ہے ۔ (۱)بز رگی (۲)ریاست (۳)تندرستی (۴)مرتبہ (۵)توبہ (۶)فتح(۷)نعمت (۸)حج (۹)جہاد (۱۰) لڑکا۔ لیکن خواب میں بھول کر روزہ رکھنا نیک مردی اور حلال روزی پر دلیل ہے ۔  اور اگر ارادے سے روزہ کھولے ۔ دلیل ہے کہ سفر میں بلا آئے گی ۔ یا بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دو ماہ کے رو زے رکھے ہیں ۔ دلیل ہے...

خواب مین درویشی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں درویشی تونگری سے بہتر ہے ۔ خاص کر اگر راہ دین اور صلاح میں ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درویش ہو گیا ہے تو دین پر صلاح ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ تونگر ہو گیا ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر اس نے درویش مسلمان کو خیرات دی ہے ۔ دلیل ہے کہ غم اور رنج سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے دروازوں پر روٹی مانگتے پھرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس شخص کو خیرو منفعت پہنچے گی ۔

خواب میں گال دیکھنا

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں رخسار رو شنائی اور آدمی کے لیے بزرگی ہے ۔ اور اگر خواب دیکھے کہ اسکا رخسار پاکیزہ اور سرخ ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں روشناس ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا رخسار سیاہ یا زرد ہے ۔  اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ رخسارہ خواب میں لوگوں کی آرائش اور گھر کا مالک ہے اور اگر جھلسا ہوا رخسارہ دیکھے تو صاحب خانہ کے لیے بہتری اور نیکی کی دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں رخسارہ دیکھنا حال کی بہتری اور آدمی کی خوشی کی دلیل ہے ۔ اور برا رخسار غم واند وہ اور بیماری ہر دلیل ہے ۔

خواب میں رسوت کا پودہ دیکھنا

پیل گوش ایک قسم کی گھاس ہے کہ جس کے پتے بڑے اور چوڑے ہوتے ہیں اوراس کا شگوفہ اور پھول زرد ہوتا ہے اس کا میں دیکھنا بے اصل کمینی خادمہ عورت ہے۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ اسکے پاس رسوت کا پودہ ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ایسی عورت سے صحبت ہوگی جس سے منفعت (منفعت :فائدہ ) دیکھے گا۔

خواب میں روئی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جس قدر کہ روئی کسی نے دیکھی ہے۔ اسی قدر مال حلال ہے ۔ اور خواب میں بنولے دیھنے بھی مال و دولت پر دلیل ہے جو صاحب خواب کو آسانی کے ساتھ بغیر رنج اور محنت کے حاصل ہو گی۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روئی کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال حلال ۔ دوم ، منفعت یعنی فائدہ ۔ سوم ، ستر کا ہونا یعنی پردہ کا ہونا۔

خواب میں ریتی دیکھنا

خواب میں ریتی دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سوہان ہے اور اس سے زنگار اتار رہا ہے دلیل ہے کہ مشکل کام اس پر کشادہ ہو گا۔ خاص کر اگر لوہا اس کی ملک ہے اور اگر دیکھے کہ پاکیزہ اور روشن لوہے کو کسی چیز سے رگڑتا ہے۔  دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے ذلت اور نقصان دیکھے گا۔ اور بعض نے بیان کیا ہے کہ سوہان نرم بات ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا سوہان ٹوٹا ہے یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا اور درست نہ ہو گا۔  حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ گھر کے تانبے کے برتن سوہان سے اجلے کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے کوئی چیز گھر کے خادم کو ملے گی۔ یا اس کی وجہ سے خادم کام سے خلاصی پائے گا۔

خواب میں رومال دیکھنا

خواب میں رومال دیکھنے کی تعبیر مندیل بہت بڑا رومال مراد دستار حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مندیل خادم ہے اور اس کی کمی بیشی اور نقصان وغیرہ کی تاویل خادم پر رجوع کرتی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نیا مندیل ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خادم حاصل ہو گا۔ اور اگر مندیل سفید یا سبز ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم دیانت دار ہو گا اور اگر مندیل سرخ دیکھے تو اس کا خادم عیش پسند اور سرکش ہو گا اور اگر مندیل زرد ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بیمار ہو گا بلکہ اصل میں بیمار سا ہو گا۔ اوراگر نیلا ہے دلیل ہے کہ اس کا خادم مصیبت زدہ اور اندوہ ناک ہو گا۔ اور اگر اس کا مندیل تولیہ نما ہے تو اس کا خادم زاہد ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مندیل پشم کا یا سوتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم با امانت اور دیندار ہو گا۔ اور اگر السی کا ہے تو بھی اچھا ہے اوراگر ابر ریشم کا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بے وفا اور متکبر ہو گا۔ اور اگر رومال پرانا اور میلا اور پھٹا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس خادم سے نیکی دیکھے گا۔اور اگر دیکھے کہ مندیل ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ خادم اس سے جدا ہو گا۔ اگر مندیل جلا ہ...

خواب میں روٹیاں دیکھنا

خواب میں روٹیاں دیکھنا حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاکیزہ روٹیوں کا دیکھنا عیش ہے۔ اور اگر روٹی پاکیزہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عیش ناخوش ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ روٹی خرید کر گھر کو لے گیا ہے تو خیرو منفعت اور روزی فراخ اور مال حلال پر دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو روٹی دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو راحت پہنچائے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے دو تین روٹیاں پائی ہیں۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے رہائی پائے گا اور شادی اور راحت دیکھے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے نا معلوم جگہ پر آدھی روٹی پائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی آدھی عمر گزری ہے اور اگر دیکھے کہ تھوڑی روٹی پائی ہے اور اس کو کھا نہیں سکا۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت روٹیاں ہیں اور کھائی نہیں ہیں۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گرم روٹی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اندوہ پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں گرم روٹی دیکھنا عیش اور راحت پر دلیل ہے اور خشک روٹی اس کے خلاف ہے۔چھان آٹے کا کھانا ق...

خواب میں رسی دیکھنا

خواب میں رسی دیکھنی کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ میں رسی عہد و پیمان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھ میں رسی ہے اور ہوا میں لٹک رہا ہے ۔دلیل ہے کہ رسی کی بلندی کے مطابق مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رسی ہاتھ میں رہی اور گرا پڑا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب عزت اور مرتبہ سے گرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ رسی آسمان سے لٹکی ہے اور اس نے اس کو تھاما ہوا ہے دلیل ہے کہ اس میں اور حق تعالیٰ میں کوئی عہد و پیمان ہے ۔ مثلًا اگر بیماری کی حالت میں کہے ۔ اگر خدا وند کریم مجھ کو شفاء دے تو میں توبہ کروں گا ۔  اور اگر دیکھے کہ رسی پاؤں میں ہے اور وہ کھڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے دین کو پکڑا ہوا ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وا عتصمو ا بحبل اللہ جمیاً(سب مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو تھام لو ) اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں رسی کا دیکھنا حق تعالیٰ کے ساتھ اور مخلوق کے ساتھ عہدو پیمان ہوتا ہے اور اگر دیکھے کہ رسی اس کی گردن میں کسی نے ڈالی ہے ۔  دلیل ہے کہ اس نے کسی سے اقرار کیا ہے ۔ اور اس کے پورا ہونے پر...

خواب میں رونا

خواب میں رونے کی تعبیر اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے چہرے پر رونے سے نشان پڑ گئے ہیں دلیل ہے کہ اس کو لوگ نیک کام کے باعث طعنے ماریں گے۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روناصاحب خواب کے لئے خوشی اور حق تعالیٰ کی بخشش ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ گناہ پر یا کسی علم کی محفل یا قرآن مجید پڑھنے میں رویا اور موقع پر جو اس کے مشابہ ہے تو خدا تعالیٰ کے کرم پر دلیل ہے جو اپنے فضل سے اس پر رحمت کرے گا اور اس کے گنابخشے گا۔ اور اگر دیکھے کہ رویا ہے اور آنسو اس کی آنکھوں سے نہیں نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ گزشتہ کام کے نہ کرنے سے افسوس کرے گا اور توبہ کرے گا۔ اور اگر کسی کئے ہوئے کام کی مصیبت پر بغیر نوحہ اور زاری کے رویا ہے۔ دلیل ہے کہ شادی، خوشی اور راحت دیکھے گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ رویا ہے اور پھر ہنسا ہے دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ھوا اضحک و ابلی (وہ ہنستا اور رلاتا ہے۔ )

خواب میں رات دیکھنا

خواب میں رات دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ سیاہ اور بری رات ہے ۔ اس کی تاویل غم و اندوہ ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ رات روشن اور چاندنی ہے ۔ تودلیل ہے کہ عیش اور خوشی ہو گی ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کالی رات میں چلتا ہے اور راہ اس پر دشواری ہے اور سیدھے راستے کی نیت پر چلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو دین کے با رے میں استقامت حاصل ہو گی ۔

خواب میں رکابی دیکھنا

خواب میں رکابی دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں طبق خادم ہے کہ شادی کے وقت مجلس کی خدمت کرتا ہے اور جو کئی اس کو دیکھتا ہے خوش ہوتا ہے ۔ اور اگرد یکھے کہ اس کے پاس بہت بڑا تھال ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قسم کا خادم حاصل کرے گا۔ اور اگرد یکھے کہ طبق ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب کا خادم مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے طباق آگ میں پڑا ہے ۔ اور جل گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خدمت گار بیمار ہو گی ۔ اور طاعون یا سر سام میں مبتلا ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں طباق کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)گھر کا خادم اور مجلس (۲)کنیز(۳)فائدہ (۴)ہدیہ ۔

خواب میں رباب بجانا

خواب میں رباب بجانا رباب ایک مشہور ساز کا نام ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رباب کا دیکھنا بے ہودہ بات اور جھوٹ بولنے پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ باجا بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ بولے گا اور کسی کی جھوٹی مدح کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے رباب بجاتے ہیں ۔دلیل ہے کہ بے ہودہ بات سے راضی ہو گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ رباب کے ساتھ چنگ چغانہ اور با نسری بھی ہے ۔ تو یہ سب غم اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ رباب ٹوٹا یا ضائع ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ سے تو بہ کرے گا ۔ اور اگر بیمار دیکھے کہ وہ رباب بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ مرے گا یا اس پر بیماری سخت ہو گی ۔