اشاعتیں

لفظ خ سے تعبیر، لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں خوبانی دیکھنا

خواب میں خوبانی دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں زرد آلو اس کے وقت پر اگر شیریں ہے تو جس قدر زرد آلو کھائے گا ۔ اس شمار پر اس کو دینار ملیں گے ۔ اور اگر زرد آلو ترش ہے ۔ تو بیماری اور غم کی دلیل ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب مین زرد آلو کا دیکھنا کنیز یا مال ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے زرد آلو کی گٹھلی توڑ کر کھائی ہے ، جو تلخ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ زرد آلو بے وقت بیماری ہے اور وقت پر اگر ترش ہے تو غم و اندوہ ہے اور اگر شیریں ہے تو منفعت ہے ۔

خواب میں خرید و فروخت کرنا

Khawab_Mein_Khareed_Farokhat حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں قرآن شریف بیچنا اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا دین اسکے نزدیک حقیر ہے ۔ او ر اس نے اپنے آپ کو ذلیل و حقیر کیا ۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنا غلام فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کا م اس پر تنگ ہو گا اوروہ ظالم ہوگا ۔  اوراگر دیکھے کہ اپنی عورت کو بیچا ہے تودلیل ہے کہ اس کی حرمت اور بززگی زائل ہوگی اور وہ بد نام ہو گا۔ لیکن اگر اس عورت کے سوائے جو بیچی ہے اس کی اور عورت ہووے تودلیل ہے کہ اس کی پھر بہتری ہوگی۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو چیز دین میں پیاری ہے اس کا میں بیچنا برا ہے اور اس کا خریدنا اچھا ہے ۔

خواب میں خوشبوسونگھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوشبو اوربدبو تاویل میں نیکی اورمدح اور برائی اور نالائق بات ہے اگر میں دیکھے کہ خوشبو سونگھی ہے تو دلیل ہیکہ اس کی تعریف کریں گے۔اور اگر میں بہت سی خوشبو سونگھے تو موت کی دلیل ہے ۔  کیونکہ مرد کے لئے خوشبو اور حنوط (حنوط :مختلف قسم کی خوشبوئیں ملی ہوئی جو کہ مردے کے لئے تیار کرتے ہیں اسے حنوط کہتے ہیں ) ضروری ہے۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس کو خوشبودار کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی تعریف اور ثنا کریں گے۔ اور اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی لوگوں میں برائی اور مذمت کریں گے اور اس کی بدنامی پھیلے گی۔

خواب میں خیرات کرنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰعلیہ ے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اپلان مال کار خیر (کار خیر میں : نیک کام میں)میں بخشش کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے فرزند کے لئے عورت چاہے گا۔ یا اپنے خویشوں میں سے کسی کی شادی کرے گا اور اپنا مال ان پر تقسیم کرے گا۔  اور اگر دیکھا کہ اپنا مال ناجائز طرز پر بخشتا ہے تو دلیل ہے کہ حرام اور فساد کی طرف مائل ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا مال بیگانوں کو بخشتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا حال موت او ر زندگی سے برا گندہ ہو گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کسی کا مال اس کی رضا مندی سے بخش رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی نیکی اور بدی کا اثر صاحب (صاحب مال کی طرف عائد ہو گا : مال کے مالک کی طرف لوٹے گا) مال کی طرف عائد ہو گا ۔

خواب میں خنزیر دیکھنا

ایک شخص حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ اے پیغمبر خدا میں نے ایک باغ آراستہ دیکھا ہے کہ اس میں بہت سے میوے ہیں اور میں نے دیکھا کہ اس باغ میں ایک بہت بڑا خنزیر بیٹھا ہے اور مجھ سے لوگوں نے کہا کہ یہ باغ اس خنزیر کی ملکیت ہے۔  میں اس بات سے حیران ہوں اور باغ میں بہت سے خنزیروں کو میوے کھاتے ہوئے دیکھا اور لوگوں نے کہا کہ یہ تمام خنزیر اس بڑے خنزیر کے حکم سے میوے کھاتے ہیں ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ وہ بڑا خنزیر ظالم اور جابر بادشاہ ہے اور دوسرے خنزیر دانش مند خور ہیں جو ظالم بادشاہ کے مطیع (مطیع و تابع:فرمانبردار )اور تابع فرمان ہیں اور دین کو دنیا کے بدلے بیچتے ہیں اور حق تعالیٰ کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔  اول ، خوبصورت عورت۔ دوم ، فرزند اور نیک عورت۔ سوم ، عیش خوش۔ چہارم ، مال ۔ پنجم ، بلندی ۔ ششم ، شادی ۔ ہفتم کنیز۔ اور باغ کو خواب میں دیکھنے والا عورت کو قائم کرنے والا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ باغبانی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور اس کے شغل میں مشغول ہو گا اور سب طرح کی موافقت کرے گا۔  اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ با...

خواب میں خچر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں خچر کو دیکھے ۔ اگر مطیع ہے تو نیک ہے ورنہ بد ہے۔ اوراگر دیکھے کہ استر بے زین پر بیٹھا ہے اور معلوم نہیں ہے کہ استر کس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔  اگر دیکھے کہ اپنے استر پر بیٹھا ہے ۔ اگر سفر کرے گا تو فائدہ اور نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ استر پر پا لان یا عماری رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت بانجھ ہو گی ۔ خاص کر اگر استراس کی ملکیت ہے یا اس کو کسی نے بخشا ہے ۔  حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ استر مادہ پر بیٹھا ہے اور اونچا ہے تو دلیل ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت چاہے گا کہ صاحب عزت ہوگی ۔  اور اگر استر سفید دیکھے تو زن صاحب جمال اور خوبصورت ملے گی ۔ اور اگر استر سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ عورت پرہیز گار اور دیندارہو گی ۔ اگر استر سرخ ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت مطرب اور عیش دوست ہوگی ۔ اور اگر زردیا اشقر دیکھے تودلیل ہے کہ وہ عورت بیمار گوں اور زرد ہو گی اور اگر استر کو برہنہ اور تابعدار دیکھے تو دلیل ہے کہ مرد ضعیف ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ ...

خواب میں خانہ کعبہ دیکھنا | خواب میں حرم دیکھنا

خواب میں خانہ کعبہ دیکھنے کی تعبیر خواب میں حرم دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے آپ کو مکہ شریف میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ کعبہ کی زیارت کرے گا اور حج کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مکہ شریف کی طرف تجارت کے لئے گیا ہے اور حج کے لئے نہیں گیا ہے دلیل ہے کہ مال دنیا پر حریص ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مکہ شریف میں صلاح اور زہد کے ساتھ ہے اور عبادت میں مشغول ہے۔ دلیل ہے کہ دنیاوی منفعت میں ہے۔ اور اگر مکہ شریف کو آباد اور بھرا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت اس پر فراخ ہو گی اور اگر اجڑا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔