اشاعتیں

لفظ ج سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں جمعہ کا دن دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ جمعہ کا دن شنبہ کا دن ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کام کو نیک سمجھ کر شروع کرے گا ۔ حالانکہ اس میں برائی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے سنیچر کا دن جمعہ ہو گیا ہے ۔ تو تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دن کا رات ہو گیا ہے تو دلیل اس کی نیکی پر ہوئے اور اگر دیکھے کہ دن شنبہ یعنی ہفتے کا تھا تو دلیل یہ ہو کہ وہ یہود سے دو ستی کرے گا ۔ اور اگر اتوار کا دن خواب میں دیکھے تو عیسائیوں کا دوست ہو گا ۔ اور اگر خواب میں شنبہ کو جمعہ معلوم کرے ۔ دلیل ہے کہ اہل نعمت کا دوست اور تونگر ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ سب دنوں سے بہتر جمعہ کا دن ہے اور جمعہ کے بعد شنبہ ارپنچ شنبہ بہتر ہے اور دن جس قدر زیادہ صاف اور زیادہ روشن ہو گا اسی قدر موجب خیرو برکت ہو گا

خواب میں جہنم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دوزخ میں ہے اور باہر نہیں نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ گار اور بد عمل ہو گا ۔ اور اگر دوزخ کو دیکھے اور اس کو اس سے کوئی تکلیف نہیں پہنچی ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہو گا اور آخر کار سلامتی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دوزخ میں مقیم ہے اور نہیں جانتا ہے کہ کب اس میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ہمیشہ دنیا میں روزی کے در پہ رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اہل دوزخ کا کھانا کھاتا ہے اور آگ میں جل رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا میں برا عمل کرے گا ۔ اور آخرت میں اس پر وبال ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو فرشتہ نے پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر دوزخ میں ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کے لیے بدبختی کی علامت ہے ۔  حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر اپنے آپ کو دوزخ میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ گناہ کرنے پر دلیر ہو گا اور اگر دیکھے کہ تھوہر اور کھولتا ہوا پانی پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ علم باطل اور مجمول میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار کھینچی ہے اور دوزک میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ فحش اور بری بات کہے گا ۔اور اگر یکھے کہ دوزخ میں کوئی چیز کھائی ہ...

خواب میں جال دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرخواب میں جال مکراور حیلہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں پھندے میں پھنسا ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ جانور کو پھندے میں لایا ہے ۔ تو جو شخص اس جانور سے منسوب ہے اس کو مکر و حیلہ سے قبضہ میں لا ئے گا ۔

خواب میں جلیبی دیکھنے کی تعبیر خواب میں جلیبی کھانے کی تعبیر

زلابیہ ایل قسم کی مٹھائی ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں جلیبی بے اند ازہ کوشش اور بہت مال اور خوشی پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس جلیبی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اس کو ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے تھوڑا سا حلوہ دیا ہے ۔  یا اس کے منہ میں رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے خوشی کی بات سنے گا حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جلیبی بغیر زعفران کے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ زعفران والا جلیبی کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔

خواب میں جسم کے پٹھے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پٹھا میں حال اور اس کے کام کوجمع کرنے والاہے ۔ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ پٹھا اس کے جسم پر خشک ہوگیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دوست اس کے کام کا وکیل اس سے جدا ہو گا دنیا سے رحلت کرے گا۔  اوراگر کوئی میں دیکھے کہ اس کے جسم کے پٹھے خشک ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ دوستوں سے جدا ہو گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم کے پٹھے اپنوں اور اہل خانہ کی دلیل ہیں۔ اوراگر میں دیکھے کہ اس کے جسم کے پٹھے سخت اور قوی ہیں ۔ تو دلیل ہیکہ اس کے خویش و اقارب اور اہل خانہ بد حال اور ضعیف ہوں گے۔

خواب میں جنگل دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بیابان میں اپنی فراخی اور کشاد گی کے مطابق قسمت اور رزق ہے ۔ اور اگر میں دیکھے کہ بیابان میں تنہا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی کمائی سے بہت سا مال جمع کرے گا۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ ایک جماعت کے ساتھ کے ساتھ جنگل میں پھرتا ہے تو دلیل ہے سفر سے مال اور نعمت بہت سی حاصل کرے گا اور روزی اس پر کشادہ ہوگی۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جنگل سے باہر آیا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بیابان مین گیا ہے تو دلیل ہے کہ غمگین اور محتاج ہو گا۔  حضرت جعفر صاق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں بیابان دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ اول ، روزی اور قسمت ۔ دوم ، حیرت اور پریشانی ۔ سوم ، دشمنی اور رنج ۔ چہارم، خوف اور ہلاکت کا خطرہ ، لیکن اس سے بہت جلد نکلے گا

خواب میں جراب دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جراب اگر رکھی ہوئی دیکھے تو مال ہے اور اگر پہنی ہوئی دیکھے تو سفر ہے۔ اور اگر خواب میں جراب پہنے ہوئے دیکھے ۔ جیسے کہ مسافر بیان کا ارادہ کرتے اور اس کے ساتھ ہی کوئی رفیق (رفیق اور توشہ:ساتھی اور زادراہ یعنی سامان سفر و غیرہ ) اور توشہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ دنیا سے بہت جلدی رحلت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی جرابیں فروخت کیں یا کسی کو بخش دیں تو اس سے دلیل ہے کہ اس کا مال ضائع ہو گا۔  حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ جراب خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، مال و دولت ۔دوم ، سفر ۔ سوم ، موت اس کے لئے جو تنہا سفر کا ارادہ کر کے جنگل کو جائے ۔

خواب میں جانور سے باتیں کرنا

ایک شخص حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک چوپایہ(جانور ) حرکت کرتا ہوا مجھ سے باتیں کرتا ہے ۔آپ نے فرمایا ہے کہ تمہاری موت قریب آگئی ہے کیونکہ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ واذا و قع القول علیھم اخر جنالھم دابتہ من الارض تکلمھم (اور جب ان پر فرمان واقع ہوگا تو ہم ان کے لئے زمین سے چوپایہ نکالیں گے جو ان سے باتیں کرے گا) اور جب ایک ہفتہ پورا ہوا تو وہ شخص دنیا سے رحلت کرگیا۔

خواب میں جسم کے حصوں کا بڑھ جانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ قوم کے جسمی اعضاء زیادہ ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے اپنے اور اہل خانہ زیادہ ہوں گے اور اگر دیکھے کہ دیکھے کہ اس کے اعضاء کٹ گئے ہیں یا جسم سے گر پڑے ہیں تودلیل ہے کہ سفر کرے گا۔  اس کے اپنے پر اگندہ ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اگر دیکھے کہ اس نے اپناجسم کاٹا ہے یاپر اگندہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے اہل بیت اور خویشوں کو شہروں میں پر اگندہ کرے گا۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے جسم سے گوشت کا ٹکڑاکٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نفع پہنچے گا۔  اور اگر دیکھے کہ اس کاعضو جسم سے جدا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال سے کوئی آدمی زور سے کچھ لے گا اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم میں سے گوشت کاٹ کر کسی مرغ کے آگے ڈالتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مال میں سے کسی کو کچھ نخشے گا۔ حضرت جابر مغرنی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ خلقت میں رسوا ہو گا۔  فرمان حق تعالیٰ ہے : قالوانطقنا ...

خواب میں جھنڈا دیکھنا

خواب میں جھنڈا دیکھنا جھنڈا خواب میں مردانا مرد یا امام زاہد یا ایسا شخص ہے کہ جس کی لوگ تابعداری کرتے ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں جھنڈا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قسم کے آدمی سے جس کی اوپر تعریف ہوئی ہے ۔ آشنا ہو گا اور اس سے راحت پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ جھندا اس کے ہاتھ سے گرا ہے یا کھویا گیا ہے ۔  تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جھنڈے کا خواب میں دیکھنا سفر پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس وک لوگوں نے جھنڈا دیا ہے ۔ یا اس کے پاس لشکر جمع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور بزرگی پائے گا ۔  خاص کت جھنڈا اگر سفید یا سبز ہے ۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بڑا سفید جھنڈا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی بزرگ مالدار شخص سے ہو گی اور اسی سے خیرو منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز جھنڈا ہے ۔  دلیل ہے کہ زاہد اور دین دار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سیاہ جھنڈاہے ۔ دلیل ہے کہ قاضی یا خطیب ہو گا ۔  حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمای...

خواب میں جوشاندہ پینا

خواب میں جوشاندہ پینے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بیماری کے لئے جوشاندہ پکایاہے اور وہ جوشاندہ اس کے مطابق ہے۔ دلیل ہے کہ دین کی صلاح ڈھونڈے گا اور اگر جوشاندہ مطابق نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے دین کی اصلاح نہ ڈھونڈے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جوشاندہ پیا ہے اور اس نے اثر کیا ہے۔ تو صلاح اور تندرستی اور خیر پر دلیل ہے۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو رنج اور نقصان پر دلیل ہے۔

خواب میں جھولا دیکھنا

خواب میں جھولا دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جھولے میں بیٹھا ہے اور صاحب خواب اس قابل بھی ہے تو راحت اور آسانی اور عیش خوش پر دلیل ہے اور خوف اور دہشت سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جھولے سے گرا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جھولے میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ مہربان عورت کرے گا یا خوبصورت کنیز خریدے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جھولا خواب میں آرامگاہ اور عزت اور مرتبہ ہے۔ اس کے لئے جو اس قابل ہے ورنہ قید خانہ اور حبس ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جھولا آٹھ وجہ پر ہے: (1) آسانی اور راحت (2) عیش (3) عزت (4) دولت (5) مرتبہ (6) امن (7) مہربان کنیز (8) عورت اور عورتوں کے لئے جھولا دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) قید خانہ (2) تنگ جگہ (3) غم و اندوہ (4) رنج اور محنت۔

خواب میں جنازہ دیکھنا

خواب میں جنازہ دیکھنے کی تعبیر اگر کوئی خواب میں جنازہ لے جاتوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب اتنے لوگوں پر حکومت کرے گا ۔ لیکن ان پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ خود مرا ہے اور اس کا جنازہ لے گئے ہیں اور لوگ جنازے کے پیچھے چلتے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ شرف و بزرگی پائے گا ۔ لیکن اس کا دین خراب ہو گا اور قوم پر حکومت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خود مردے کا جنازہ اٹھا کر لے جارہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت کرے گا ۔ اور اس سے خیر و نیکی دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے چلتے ہیں اور ہوا میں ہیں تو دلیل ہے کہ اس شہر کا کوئی بڑا آدمی سفر میں مرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ زندے کا جنارہ لے جار ہے ہیں اور اس کے پیچھے کوئی نہیں ہے تو اس کی عزت ومرتبے اور کام کے نقصان کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے تھے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جنازہ جاری تھا تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مردے کا جنازہ اٹھا کرلے جارہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت کرے گا...

خواب میں جنگلی جانور دیکھنا

خواب میں جنگلی جانور دیکھنے کی تعبیر وحشی جنگلی چوپائے۔ ان میں سے جس قدر نر ہیں مردوں پر دلیل ہے اور جس قدر مادہ ہیں عورتوں پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشیوں کا شکار کرتا ہے یا کسی نے اس کو وحشی کا شکار دیا ہے تو مال اور نعمت اور غنیمت پر دلیل ہے اور اس کے گوشت اور چمڑے کی بھی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشی جانور اس کے مطیع اور فرماں بردار ہیں جیسے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے تھے۔ دلیل ہے کہ ایک گروہ جسکے اسلام میں خلل ہے اس کا تابعدار ہو گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب پارسا ہے۔

خواب میں جھمکے دیکھنے کی تعبیر

خواب میں جھمکے دیکھنا گوشوارہ۔ جھمکار ۔ کان کا زیور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں گوشوارے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی آرائش و زیبائش پہلے سے زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں بہت بیش قیمت مروارید لٹکے ہوئے ہیں. دلیل ہے کہ علم اور قرآن مجید سیکھے گا اور دانا اور عالم ہو گا اور اگر ایک کان میں مروارید دیکھے اور دوسرے کان میں نہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب علم اور قرآن مجید سیکھے گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس دو گوشوارے ہیں۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کانوں میں دو بالیاں رکھتی ہے۔ ایک سونے کی ہے اور ایک چاندی کی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گوشوارہ دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) فرزند خوبصورت اور آرائش (2) علم اور قرآن مجید سیکھنا (3) بزرگی (4) عورت کو طلاق دے کر غم و اندوہ پانا۔

خواب میں جوتے دیکھنے کی تعبیر

خواب میں جوتے دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جوتے کے تسمے ٹوٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ مدت تک سفر میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جوتے میں سوراخ ہے۔ دلیل ہے کہ کسی وجہ سے سفر سے رکے گا اور رنج اٹھائے گا۔  اور اگر دیکھے کہ اس کا جوتا سبز ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا سفر آخرت کے لئے ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوتا نہیں ہے اس لئے سفر سے رکا ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز یعنی خادمہ پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔  اگر دیکھے کہ اس کی جوتی سیاہ ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت مالدار ہو گی۔ اور اگر سرخ ہے تو اس کی عورت عیاش اور خوشی پسند ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جوتا سفید ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت پارسا اور پاکیزہ رخ ہو گی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے جوتے میں مذکورہ سب طرح کے رنگ ہیں تو اس عورت میں سب صفات ہوں گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جوتے بند گائے کے چمڑے کے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت اصل عجمی ہو گی۔ اوراگر جوتے کے بند اونٹ کے چمڑے کے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس عورت کی اصل عرب سے ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس چلتے وقت اس...

خواب میں جزام دیکھنے کی تعبیر

خواب میں جزام دیکھنے کی تعبیر جذام کی بیماری ہے۔اس کو خواب میں دیکھنا مال ہے جو اس کو پہنچے گا۔ خاص کر اگر جسم پر سفید آبلے دیکھے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے جسم میں بہت سا جذام ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو برا کام پیش آئے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو مشہور کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جذام درویش کے لئے تونگری ہے اور نعمت ہے اور دولت مندوں کے لئے گناہ سے رکنا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی تمام انگلیاں گر گئی ہیں۔ دلیل ہے کہ نیک کام کرے گا اور ممکن ہے کہ اس کا فرزند یا بھائی دنیا سے جائے۔

خواب میں جلیبی عکھنے کی تعبیر

خواب میں جلیبی دیکھنے کی تعبیر،خواب میں جلیبی کھانے کی تعبیر زلابیہ ایک قسم کی مٹھائی ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں جلیبی بے اند ازہ کوشش اور بہت مال اور خوشی پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس جلیبی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اس کو ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے تھوڑا سا حلوہ دیا ہے ۔ یا اس کے منہ میں رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے خوشی کی بات سنے گا.  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جلیبی بغیر زعفران کے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ زعفران والا جلیبی کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔

خواب میں آدمی کا جسم دیکھنے کی تعبیر

خواب میں آدمی کا جسم دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ آد می کا جسم خواب میں دیکھنا غم اور اندوہ کی دلیل ہے کہ لوگوں کی معیشت ہے۔ اور جس قدر جسم میں کمی اور زیادتی دیکھے گا ، عیش اور معیشت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم اور نحیف (لا غر اور نحیف :کمزور اور دبلا ) ہے تو درو یشی اور بستہ کاموں پر دلیل ہے اور اگر جسم فربہ (فربہ:موٹا) دیکھے تو توانگر اور کشائش ر پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے دھاگہ نکلا ہے اور لمبا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عیش اور فراخی سے زندگی گزارے گا ۔ اور اس کا مال زیادہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ دھاگہ ٹوٹ گیا تو تاویل اس کے بر خلاف اس کی ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم لوہے یا تانبے کا ہوگا تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور روزی و نعمت اس پر فراخ ہو گی ۔اور اگر وہ دیکھے کہ اس کا جسم کا نچ کا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کا جسم درست اور قوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام انتظام سے ہو گا اور اس کا راز پوشیدہ (راز:ب...

خواب میں جادو کرنے کی تعبیر

تصویر
خواب میں جادو کرنے کی تعبیر