اشاعتیں

لفظ ا سے تعبیر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں انگور کی بیل دیکھنا

خواب میں انگور کی بیل دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگور کی بیل نیکو کار اور سخی عورت پر دلیل ہے ۔اور اگر انگور کے پاکیزہ اور سبز درخت دیکھے اور موسم میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ نیکو کار عورت سے شادی کرے گا اور اس سے خیرو منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ انگور کی بیل کے زرد پتے ہو گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر اس کی ملکیت نہیں ہے تو اس کی تاویل اس کے مالک کی طرف رجوع کرے گی ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں انگور کی بیل دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)سخی اور نیکو کا رعورت(۲)منفعت(۳)رنج وغم۔ اور اگر انگور کی بیل کو خراب دیکھے تو انگور کی بیل کے مالک کی حالت کی خرابی پر دلیل ہے ۔

خواب میں السی دیکھنا

خواب میں السی دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھاچھ کا خریدناغم و اندوہ ہے اور اس کا پینا بیماری ہے ۔ اور ا ہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں چھاچھ کا پینا مال حرام کا حاصل کرنا ہے ۔ کیونکہ اس میں سے مکھن کو نکال چکے ہیں اور اگر دیکھے کہ کسی کو چھاچھ دی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ آدمی غم ناک ہو گا ۔

خواب میں انگور کا رس پینا

دوشاب ، انگور یا چھوہارے کا رس حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دو شاب تھوڑا مال اور نعمت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دوشاب پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دوشاب بناتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے خیر و منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ میں دوشاب ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے اچھی بات سنے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سفید اور پاکیسہ دوشاب پیا ہے دلیل ہے کہ اس کے گھر خوبصورت فرزند پیدا ہو گا ۔

خواب میں انڈ دیکھنا

خواب میں انڈہ دیکھنے کی تعبیر حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ خواب میں انڈا کنیز پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ مرغی نے اس کے سامنے انڈا دیا ہے اور اس کو معلوم نہیں ہے کہ کیسا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور مدت تک اس عورت کے ساتھ رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پکا ہوا انڈا کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور مشقت سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیم پختہ انڈا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا اور اس کو رنج وغم پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چھلکے سمیت انڈا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مردوں کا کفن چرائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ خود انڈا دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کو بہت چاہے گا ۔ اور جماع پر حریص ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ انڈوں پر پرندوں کی طرح بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے پاس بیٹھے گا اور فائدہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ انڈا مرغی کے نیچے رکھا ہے اور مرغی نے اس کو باہر ڈال دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مرا ہوا کام زندہ ہو گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے یہاں با ایمان لڑکا آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ انڈا ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے...

خواب میں اندھیرا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں تاریکی راہ دین میں گمراہی ہے ۔ اگر دیکھے کہ تاریکی خود لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر ضلالت(ضلالت:گمراہی)اور گمراہی پائے گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ تاریکی میں تھا اور پھر وہ تاریکی روشنی سے بدل گئی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ وہ توبہ کرے گا او ر دین کا راستہ اس پر کھلے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پہلے وہ تاریکی میں تھا اورپھر اس پر روشنی ہوگئی ہے اور پھر تاریکی میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص منافق ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وانا اظللم علیھم قاموا و لو شاء اللہ لذھب بنو رھم (اور جب اندھیرا ہوتا ہے تو وہ ٹھہرجاتے ہیں اور اگر اللہ چاہے تو ان کے نور کو دور کردے)  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں تاریکی غم و اندوہ ہے ۔  اوراگر دیکھے کہ ہوا سخت تاریک (سخت تاریک :بہایت سیاہ)ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ اہل ملک کو غم و اند وہ پہنچے گا اوران کے کاروبار میں تباہی آئے گی ۔ اور اگردیکھے کہ ہوا روشن تھی اور اچانک ابرکی تاریکی اگئی تو دلیل ہے کہ اس ...

خواب میں اون دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشم کا دیکھنا سب وجہ سے مال حلال اور روزی ہے اور جو پشم بٹی ہوئی نہیں ہے، بہتر اور عمدہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پشم اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا خریدی ہے ۔ یا اپنی جگہ پر لے گیا ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر اس و مال ملے گا۔  فرمان حق تعالیٰ ہے:و من اصو افھا واوبارھا و اشعارھا اثاثاو متا عا الی ومتا عا الی حین(ان کے صوف اور اون اور بالوں سے سامان کرے گا اورایک وقت تک فائدہ ہے)  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اپنے سے پشم کو دور ڈالتا ہے تودلیل ہے کہ اپنے مال کو ضائع کرے گا اور اگر دیکھے کہ پشم کو جلاتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال تباہ کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر پشم کا جامہ ہے تودلیل ہے کہ اس کو عورتوں سے مال گا اور اگر دیکھے کہ کوئی پشم یا روئی کا کپڑا خریدا ہے یا اس کے پاس پشم کا بستر ہے تودلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا۔  حضر ت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اونٹ کی پشم مال ہے کہ بادشاہ کی طرف سے ملے گا اور اہل تعبیر...

خواب میں ابابیل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس ابابیل ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ جس سے جدا تھا ۔ پر انس (انس :محبت )حاصل کرے گا اور اس کے مقام میں قرار پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابابیل کو مارا یا ہاتھ سے گر یاہے تو دلیل ہے کہ جس سے محبت رکھتا ہے اس سے جدائی ڈھونڈے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ابیل کا خواب میں دیکھنا مالدار(مالدار باخر و :دولت مند اور عقل مند )اورباخر دشخص ہے ۔ اور اگر ابابیل مادہ کو دیکھے تو عورت خرد مند تو انگر (تو انگر :دولت مند )ہے ۔  او ر اگر دیکھے کہ ابابیل اس سے اڑگیا ہے تو دلیل ہے کہ مردسے دولت جدا ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ابابیل اس کے ہاتھ سے مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست مرے گا اور اندوہ و غم دیکھے گا۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے ابابیل کو پکڑا ہے تو اس امر کی دلیل ہیکہ وہ غموں سے نجات پائے گا اور خوف او ر دہشت سے امن میں ہو گا۔

خواب میں پروں کے ساتھ اُڑنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پروں کے ساتھ اڑتا ہے یعنی پرندے جیسے اس کے پر ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ پروں کے اندازے پر اس کو بزرگی اور سرداری ملے گی۔ اوربعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں پر دیکھنے قوت اور پناہ ہیں ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پروں کے ساتھ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ سفرکو جائے گا اور س کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس پرندے کے پر ہیں تو دلیل ہیکہ اسی قدر اس کو خیر و منفعت حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پر گر گئے ہیں تو دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبے سے گرے گا اور مال کا نقصان ہو گا۔

خواب میں ایڑی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاؤں کی ایڑی کاروبار کے انتظام اور آدمی کی کمائی پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی ایڑھی ٹوٹ گئی ہے جو دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغول ہو گا کہ جس سے پشیمانی اٹھائے گا۔  اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں کی ایڑی چر گئی ہے یا زخمی ہوگئی ہے تو اس کی بھی وہی تاویل ہے لیکن پہلے کی نسبت ندامت کم ہو گی  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے پاؤں کی ایڑی کاٹی اور کھائی ہے اور درندوں کی دی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ کمائے گا، کھائے گا اور دشمنوں کو دے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ایڑی گری ہے تو دلیل ہے کہ بے کار اور درویش ہو گا۔

خواب میں آتش کدہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آتش کدہ بری جگہ ہے ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آتش کدہ احمق لوگ اور خالی جگہ ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ آتش کدہ میں گیا اور وہاں سے کچھ پایا تو دلیل ہے کہ اسی قدر ذلت اور خواری اٹھائے گا۔ لیکن بدی سے رہائی پائے گا اور انجام کار اسے پشیمانی ہو گی ۔

خواب میں عورت کے ہاتھ میں آتشدان دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آتش دان عورت ہے کہ گھر کی خدمت کرتی ہے اگر آتش دان لوہے کا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت اہل خانہ کی خویشوں میں سے ہے اور اگر لکڑی کا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت منافق ہے اور اگر آتش دان مٹی کاہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت متکبروں اور مشرکوں سے ہے ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فر مایا ہے کہ خواب میں آتش دان کا دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔ اول زن خادمہ ۔ دوم ، کنیزک ۔

خواب میں ابر یشم دیکھنا

ابر یشم کو خواب میں دیکھنے کہ تاویل قزیعنی ریشم کی دیکھنے کی مساوی (مساوی ہے :برابر ہے) ہے ۔جس کا ذکر حرف قاف میں آئے گا۔

خواب میں آواز بُلند کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مرد کی آواز خواب میں بلند ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں میں بزرگی پائے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی آواز بلند ہو گئی تھی تو یہ اس کے بلندی قدر کی دلیل ہے کہ اس کا نام اورآواز بلند ہوگی ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی آواز کمزور ہو گئی تھی تو دلیل ہے کہ اس کا نام اور آواز ضعیف ہو گی ۔  چنانچہ کوئی اس کو یاد نہ کر ے گا۔  حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آواز کی بلندی مردوں کے لئے بزرگی اور بلندی نام کی دلیل ہے اور عورتوں کے لئے خواب میں آواز بلند کا دیکھنا برا ہے ۔

خواب میں اذان کی آواز سننا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بندہ مصلح (مصلح مومن :پارسا ، نیک ایماندار اور پرہیزگار ) مومن پارسا خواب میں دیکھے کہ کسی معروف جگہ سے اذان کی آواز سنتا ہے یا خود نماز کے لئے اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ بیت اللہ شریف کا حج کرے گا۔  فرمان حق تعالیٰ ہے : واذن فی الناس بالحج یا توکرجالا۔ اور لوگوں میں حج کا اعلان کرو تمہاری طرف پا پیادہ آئیں گے ) اوراگر غیر معروف جگہ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مکروہ (مکروہ :بری ) اور با پسند بات پہنچے گی ۔اور اگر یہ بات کوئی فاسق (فاسق: بدکار) دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو چوری میں گرفتار کریں گے۔  اور اگر دیکھے کہ نماز کے لیے اذان کسی مسند یا مینار سے ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف بلا ئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بستر پر سو یا ہوا اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی عورت سے پیا ر و محبت رکھتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں اذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ مفلس (مفلس :غریب ، نادار) اور درویش ہو گا اور بیان کرتے ہیں کہ اگر اس کے گھر والوں (اہل بیت میں سے :گھر والوں میں سے ) میں سے کوئی مرے گا۔  اور اگر دیکھے ...

خواب میں آگ روشن کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آگ روشن کرنا بادشاہ کو قوت کی دلیل ہے اور بغیر دھوئیں کے آگ دلیل ہے فروغ اور رونق اور زرو مال اور سامان جمعیت ملک جو دل کی خوہش کے بمو جب اور دھوئیں والی آگ بادشاہ کے ظلم اور غم و اندوہ اور نقصان پر دلیلاگر گرم ہونے کے لئے آگ روشن کی یا کوئی اور گرم ہووے تو دلیل ہے کہ کوئی چیز طلب کرے گا اور نفع پائے گا۔  اوراگردیکھے کہ بے فائدہ آگ روشن کی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بے وجہ لڑائی اور جھگڑا کرے گااگر کوئی چیز بریان ( بریان کرنا : کسی چیز کو بھوننا ) کرنے کے لئے آگ روشن کی ہے تو دلیل ہے کہ لوگو ں کی غیبت ( غیبت :کوئی بات پس پشت کرنا ) کے لیے کوئی کام کرنے تاکہ کسی کا حال معلوم ہو اور اگر اس بھنی ہوئی چیزکو کھائے تو دلیل ہے کہ اسی قدر دوزی اس کو غم واند وہ کے ساتھ ملے گی۔  اور اگر دیکھے کہ دیگ کے نیچے آگ روشن کرتا ہے اور گوشت یا اورکوئی چیز ہے تو دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا کہ جس سے صاحب ( صاحب خانہ : گھر والا ، گھر کا مالک ) خانہ کو فائدہ پہنچے گا اور اگر اس دیگ میں کوئی کھانے کی چیز نہیں ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس ک...

خواب میں افسون کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسون کرنا لوگوں کو فریب کرنا ہے ۔ لیکن خدا تعالیٰ کے اسماء اور آیات قرآن کے ساتھ ہو اگر ایسے افسون کو خواب میں دیکھے کہ اس کو یا کسی دوسرے کو شفاء (شفا اور راحت : صحت اور خوشی ) اور راحت ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ غم سے راحت پا کردلی مراد کو پہنچے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر افسون میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے تو خواب میں افسون کرنا باطل (باطل ہے :جھوٹ ہے ) ہے ۔ اور اگر افسون قرآن مجید اور اسماء الٰہی سے کرے تو دلیل ہے کہ اس نے حق اور راستی کا کام کیا ہے اور اس سے اس کو دونوں جہان کی خیر و صلاح ( خیر و صلاح : نیکی اور بہتری ) حاصل ہو گی۔

خواب میں افروشتہ دیکھنا

حضرت محمد ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ افروشتہ وہ بہتر ہوتا ہے کہ جس میں زعفران نہ ہو ۔ اگر تھوڑا دیکھے تو خواب اور لطیف اورخوش سخن ہے اور اگر بہت دیکھے تو مال ہے ، جو رنج اور سختی سے ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو تھوڑا سا افروشتہ دیا ہے اور اس نے کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے پاکیزہ بات کو سنے گا جو موفق طبع ہو گی اور اگر دیکھے کہ ا س کے اس بہت سا افروشتہ ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال سختی اور نج (رنج سے :تکلیف سے ) سے حاصل ہو گا۔ حضرت جعفر صادق اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افروشتہ کا کھانا تین وجہ پر ہے ۔اول ، سخن لطیف ۔ دوم، مال ۔ سوم ، دل کی مراد پانا ۔

خواب میں افیم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ افیون (افیون :افیم ) کا خواب میں دیکھنا غم اور اندیشہ کی دلیل ہے اور افیون کا خواب میں کھانا غم اوراندوہ اور مصیبت اور رنج کی دلیل ہے

ِخواب میں اشتر خار دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اشترخار دیکھنا غم و اند وہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں اشتر خار لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس نے کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ اٹھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو دیا ہے یا بیچا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اشتر خار رکھا اور اونٹ کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اونٹ کے لئے غم ناک ہو گا۔

خواب میں آئینہ دیکھنا

خواب میں آئینہ دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا ولایت اور مرتبہ ہے اور اگردیکھے کہ اس کے پاس آئینہ ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ آئینہ کی بڑائی کے اندازے پر قدر اور مرتبہ ولایت اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو آئینہ دیا ہے کہ اپنا مال و متاع (مال و متاع:مال و اسباب) کسی کے سامنے پیش کرے گا اور اگر دیکھے کہ چاندی کے شیشے میں نگاہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مرتبے اور عزت کو نفرت کی نگاہ سے دیکھے گا۔ کیونکہ تعبیر بیان کرنے والے چاندی کے شیشے کو برا خیال کرتے ہیں۔  حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں لوہے کہ شیشے کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اگراس کی عورت حامل ہے تو لڑکا پیدا ہوگا سب باتوں میں باپ کی مشابہ (باپ کی مشابہ:باپ جیسا ہو گا) ہو گا۔ اور اگر یہی خواب عورت حاملہ دیکھے تو لڑکی پیدا ہو گی جو سب طرح سے اپنی جیسی ہو گی ۔ اور اگر عورت حاملہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس کو طلاق دے کر دوسری عورت کرے گا اور وہ عورت دوسرا شوہر کرے گی ۔اور اگر لڑکا خواب میں شیشہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا بھائی پیدا...