اشاعتیں

سورہ قرآنی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خواب میں قرآن مجید دیکھنا

خواب میں قرآن مجید دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مصحف کی تاویل علم اور حکمت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مصحف خریدا ہے۔ دلیل ہے طالب علم اور دانشمند ہو گا۔ اگر دیکھے کہ مصحف کو آگ میں جلایا ہے۔ تو یہ فعل اس کے دین کے فساد پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے اس نے مصحف کھول کر سر اور آنکھ پر رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ سب کام اندازے کے ساتھ کرے گا اور اس شہر کا والی ہوگا۔ اگر دیکھے کہ مصحف اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔ اگر نیک بات ہے تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر بری بات ہے تو بدی پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مصحف کا دیکھنا پانچ وجہ پر دلیل ہے: (1) علم و حکمت (2) میراث (3) امانت (4) روزی حلال (5) دین اور دیانت۔

خواب میں سورۃ الفلق پڑھنا

خواب میں سورۃ الفلق پڑھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الفلق پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر جادو کارگر نہ ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بدی کرنے والوں کی شرارت سے امن میں ہوگا ۔

خواب میں سورۃ العصر پڑھنا

خواب میں سورۃ العصر پڑھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ العصر پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ سب کاموں میں صابر اور تابع ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس کے مال کو نقصان اور ضرر پہنچے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کو تجارت سے فائدہ ہو گا ۔

خواب میں سورہ الماعون پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورہ الماعون پڑھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الماعون پرھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ نماز پڑھا کرے گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس کو بد دین کی صحبت سے بچنا چائیے ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔

خواب میں سورہ الفتح پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورہ الفتح پڑھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الفتح پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ سب دروازوں سے اس کو فتح اور نصرت ہو گی ۔

خواب میں سورہ الفاتحہ پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورہ الفاتحہ پڑھنے کی تعبیر الحمد شریف ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے سورہ الحمد شریف پڑھی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اس کے کام کا خاتمہ ایمان پر ہو گا ۔

خواب میں سورہ العنکبوت پڑھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ العنکبوت پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ موت کے و قت تک خد ا تعالیٰ کی پناہ میں ہو گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے رنج اور بلا سے امن میں رہے گا ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خلقت کو اس سے صلاحیت اور نعمت نصیب ہو گی ۔

خواب میں سورہ القصص پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورہ القصص پڑھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ القصص پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا اور ذکر حق میں مشغول ہو گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے را ہ دین اور صلاح میں کوشش کرے گا ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ رحمت کے دروازے اس پر کشادہ ہو جائیں گے ۔

خواب میں سورہ النمل پڑھنے تعبیر

 خواب میں سورہ النمل پڑھنے تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ النمل پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ دولت اور نصیب اس کی موافقت کرے گا ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کا مال اور نعمت زیادہ ہوں گے ۔

خواب میں سورہ القدر پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورہ القدر پڑھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ القدر پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا سے  شب قدر اور ثواب پا کر رحلت کرے گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور مراد پائے گا ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ عالی ہو گا ۔

خواب میں سبزہ دیکھنے کی تعبیر

خواب میں سبزہ دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزہ دین ہے ۔ خاص کر اگر وقت میں ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس زمین ہے اور اسمیں بہت سبزہ ہے تو صلاح اور پاک دینی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس زمین میں نا معلوم گھاس ہے اور وہ اس کو پہچانتا نہیں ہے اور اس کو تعجب سے دیکھتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ وہ زمین اس کی ملکیت ہے ۔یہ سب کچھ خواب کے دین اور دیانت پر دلالت کرتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زمین میں معلوم گھاس ہے ۔ تو اس کے مال اور فراخی نعمت پر دلیل ہے ۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ الہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزہ اگر وقت پر ہے تو اس کے زہد اور پرہیزگاری پر دلیل ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزہ زار اچھا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سبزہ زار میں مقیم ہے ۔ دلیل ہے کہ راہ دین پر قائم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ سبزہ زار میں مقیم ہے تو اس کی عا قبت اور ثواب آخرت پر دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر سبزہ زار پاکیزہ اور لہلہاتا دیکھے اور...

خواب میں سورہ النجم پڑھنا

خواب میں سورہ النجم پڑھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ النجم پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس پر اپنی رحمت کا دروازہ کھولے گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حق تعالیٰ اس کو فرزند صالح عطا فرمائے گا ۔

خواب میں سورۃ الانفال پڑھنا

تصویر
خواب میں سورۃ الانفال پڑھنا خواب میں سورۃ الانفال پڑھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الا نفال پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ خیر اور صلاح پائے گا ۔

خواب میں سورۃ الفاطر پڑھنا

تصویر
خواب میں سورۃ الفاطر پڑھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الفاطر پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عاقبت محمود ہو گی ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہمیشہ اطاعت الہیٰ میں مشغول ہوگا ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ نعمت کا دروازہ اس پر کھلے گا ۔

خواب میں سورۃ الحجرات پڑھنا

تصویر
خواب میں سورۃ الحجرات پڑھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الحجرات پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو برے القاب سے نہیں بلائے گا اور غیبت نہ کرے گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ وہ کسی کو شر مگاہ کی طرف نظر نہ کرے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ لوگوں سے میل ملاقات کرے گا۔

خواب میں سورہ الحاقہ پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورہ الحاقہ پڑھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الحاقہ پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کے فرائض اچھی طرح پورے کرے گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ حق کی خصلت اختیار کرے گا ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ شرع شریف کی طریق پر ہو گی۔

خواب میں سورۃ الزلزلہ پڑھنا

تصویر
خواب میں سورۃ الزلزلہ پڑھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ ا لزلزلہ پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کسی سے کام پڑے گا اور عدل و انصاف کرے گا ۔  حضرت جعفرصادق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کا فروں کی ایک قوم کو ہلاک کرے گا۔

خواب میں سورۃ البینۃ پڑھنا

تصویر
خواب میں سورۃ البینۃ پڑھنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ البینہ پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا سے توبہ کرکے رحلت کرے گا ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لوگوں کو خیر اور صلاح کے راستے پر چلائے گا ۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کی یہی مذکورہ تاویل ہو گی ۔

خواب میں سورۃ العادیات پڑھنا

تصویر
خواب میں سورۃ العادیات پڑھنا ضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ العادیات پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت اس کی محبت رکھیں گے ۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ راہ خدا میں جہاد کرے گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جہاد کرے گا اور فتح پائے گا ۔

خواب میں سورۃ یوسف پڑھنے کی تعبیر

تصویر
خواب میں سورۃ یوسف پڑھنے کی تعبیر